کل نفس ذائقہ الموت - ارفع کریم کے نام

شہزی مشک

محفلین
ابھی تو نام کرنا تھا
اپنے آباء کا روشن
بہت سے چہروں پر
مسکان کا سبب تھیں
بہت معصوم سی
بہت ذہین سی
پیاری سی گڑیا تھیں
تمہیں ہم یاد کرلینگے
اور
تھوڑا رولیا کرینگے
تمہارے واسطے تھوڑا قرآن
پڑھ دیا کرینگے
مگر
یہ خلش ہمارے دل میں رہے گی
تم تھوڑا اور جی لیتیں۔۔۔
تو اچھا تھا
مگر
یہ بات جانتا ہوں
ہمارے دین میں یہ ایمان کا جُز ہے
زندگی امانت ہے رب کی
اُسی کے پاس جانا ہے
اور
یہ قولِ ربی ہے
کل نفس ذائقہ الموت

(ارفع کریم کے نام)
 
Top