کلیم عاجز

A Basit

محفلین
منہ فقیروں سے نہ پھیرا چاہیے
یہ تو پوچھا چاہیے کیا چاہیے

چاہ کا معیار اونچا چاہیے
جو نہ چاہے انکو چاہا چاہیے

ہم تو کچھ چاہے ہیں تم چاہو ہو کچھ
وقت کیا چاہے ہے دیکھا چاہیے

بے رخي بھی ناز بھی انداز بھی
چاہیے لیکن نہ اتنا چاہیے

ہم جو کہنا چاہتے ہیں کیا کہیں
آپ کہہ لیجے جو کہنا چاہے

بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیم
بات کہنے کا سلیقہ چاہیے

کلیم عاجز
 
Top