کلیجی کڑاہی

سین خے

محفلین
کلیجی کڑاہی

24maliw.jpg


تیل میں دو یا تین کچلے لہسن اور کچھ ہرے دھنیے کے ڈنٹھل ڈال کر، کلیجی کو اس میں ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔ اس سے کلیجی کا ذائقہ بہت بہتر ہو جاتا ہے۔ پکاتے وقت یہ میرینیڈ نکال دیں۔

اجزا:
کلیجی - آدھا کلو
لہسن- چاپ ہوا ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک - ادرک چاپ ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ، باریک لمبی کٹی ہوئی گارنش کے لئے
ٹماٹر- ۵ عدد، اگر چھوٹے ہوں تو زیادہ لے لیں
نمک- حسبِ ضرورت
تیل- چار سے پانچ کھانے کے چمچ
کڑاہی مصالحہ:
ثابت دھنیا- ۲ کھانے کے چمچ
سونف- ۲ کھانے کے چمچ
سفید زیرہ - ۲ کھانے کے چمچ
گول لال مرچیں - ۵ عدد
ان سب مصالحہ جات کو توے پر بھون لیں اور گرائنڈ کر لیں۔ اس ترکیب میں 3 کھانے کے چمچ مصالحہ استعمال ہوگا۔ اگر آپ کو کم یا زیادہ لگے تو اپنے حساب سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔

ترکیب:
- اگر کڑاہی میں ٹماٹروں کا چھلکا پسند نہ ہو تو ٹماٹروں کا چھلکا اتار لیں۔ اس کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو یہ کہ ٹماٹروں کو آگ پر بھون لیں۔ چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔ دوسرا طریقہ بلانچنگ کا ہے۔ ٹماٹروں کے اوپری سرے پر چھری سے ہلکا سا کراس کا نشان لگائیں۔ ابلتے ہوئے پانی میں ایک سے دو منٹ ڈالیں اور پھر نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
- ٹماٹروں کو چاپ کر کے ایک الگ میں پین میں تیل اور تھوڑے سے نمک کے ساتھ پکنے کے لئے رکھ دیں۔ میرے گھر میں کلیجی کے ساتھ کوئی بھی کھٹی چیز نہیں پکائی جاتی ہے۔ خیال یہ ہے کہ کلیجی سخت ہو جاتی ہے۔ اب اس کے پیچھے واقعی کوئی سائنسی پہلو ہے یا نہیں، اس کا مجھے علم نہیں ہے پر ایسا ہوتے دیکھا ضرور ہے۔
- ٹماٹروں کو پانی خشک ہونے تک پکا لیں۔
- کڑاہی میں بقیہ تیل کے ساتھ لہسن ادرک شامل کر دیں۔ لہسن ادرک تلنا شروع ہو جائے تو کلیجی شامل کر دیں۔ کلیجی کا رنگ تبدیل ہو جائے تو کڑاہی مصالحہ شامل کر دیں۔ کلیجی کو اوور کک کرنے سے کلیجی سخت ہوتی ہے۔ چمچ سے ہلکا سا توڑ کر دیکھتے جائیں۔ کلیجی پک چکی ہو تو کلیجی کو اوور کک ہرگز نہ کریں۔
- اب اس میں پکے ہوئے ٹماٹر اور نمک شامل کر دیں۔ اچھی طرح سے مکس کریں اور چولھا بند کر دیں۔
- ہرا دھنیا، ہری مرچوں اور ادرک سے گارنش کر کے سرو کریں۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
Top