کلام کرتا رہا۔

رشید حسرت

محفلین
فلاح کے لیئے اِنساں کی کام کرتا رہا
خُلوص و مِہر کے کُلیے میں عام کرتا رہا

مِرے لِیئے تو مِرے دوست زہر اُگلتے رہے
میں کِس گُماں میں ملائم کلام کرتا رہا

وہ کِس قدر مِری فرمائشوں کے تھا تابع
اُجالے رُخ سے، جو زُلفوں سے شام کرتا رہا

مِلا جو اور کوئی اُس کی سمت دوڑ پڑا
کُھلا وہ شخص، غرض کا سلام کرتا رہا

بہُت کنِیزیں مُیسّر ہیں حرف حلقے میں
بہت سے لفظوں کو اپنا غُلام کرتا رہا

پڑا جو وقت مُعلّق تھا میں خلاؤں میں
گُمان کو در و دِیوار و بام کرتا رہا

جو آدمی کی نفِی، اُن سے اِختلاف مُجھے
جو مُعترِف سو میں اِحترام کرتا رہا

کہا تھا اُس سے مِرے ساتھ دِن کا کھانا ہے
وہ کھا چُکا تھا یہاں اِہتمام کرتا رہا

رشیدؔ کیسے بلاؤں سے بچ کے نِکلوں گا
جو قید رکھنی تھیں خُود بے لگام کرتا رہا۔

رشید حسرتؔ۔
 
محترم رشیدؔ صاحب، آداب!
کئی دن کے بعد آنا ہوا آپ کا محفل میں۔ خوش آمدید
اچھی غزل ہے، سبحان اللہ۔ تاہم کچھ مصرعوں میں مجھے غیر ضروری تعقید محسوس ہوئی۔

دعاگو،
راحلؔ۔
 

رشید حسرت

محفلین
محترم رشیدؔ صاحب، آداب!
کئی دن کے بعد آنا ہوا آپ کا محفل میں۔ خوش آمدید
اچھی غزل ہے، سبحان اللہ۔ تاہم کچھ مصرعوں میں مجھے غیر ضروری تعقید محسوس ہوئی۔

دعاگو،
راحلؔ۔
بہت شکریہ احسن صاحب۔ کوشش ھوتی ہے کہ جو دل کی کیفیات ہیں ان کا بھر پور اظہار کیا جائے۔ تاہم پھر بھی کہیں کہیں ایک آدھ خامی سے سے صرفِ نظر کر لیا کریں۔ ہم براہوئی بلوچی بولنے والوں سے اردو میں ایک آدھ غلطی قابلِِ معافی ھونی چاہیئے۔ بہر حال کلام کو سراہنے کا شکریہ۔
 
Top