کشمیر: نانا کی لاش پر بیٹھے روتے بلکتے بچے نے دنیا کو لرزا دیا

جاسم محمد

محفلین
کشمیر: نانا کی لاش پر بیٹھے روتے بلکتے بچے نے دنیا کو لرزا دیا

سوپور میں بھارتی نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے عام شہری کے تین سالہ نواسے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ظہور حسین صحافی، سری نگر
بدھ 1 جولائی 2020 12:15

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے ماڈل ٹاؤن سوپور میں بدھ کی صبح بھارتی نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ چلتا عام شہری مارا گیا، جبکہ ان کا تین سالہ نواسہ معجزاتی طور پر بچ گیا۔

دو طرفہ فائرنگ سے قبل عسکریت پسندوں کی طرف سے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔

بدھ کی صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے سوپور میں عسکریت پسندوں کے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر اس حملے کی اطلاع ملتے ہی کشمیر پولیس کے اہلکار اور مقامی صحافی جائے وقوع پر پہنچے جہاں انہوں نے دل دہلانے والا منظر دیکھا۔

ایک مقامی صحافی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: 'ہم جب جائے وقوع پر پہنچے تو ہم نے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش سڑک کے کنارے دیکھی اور ایک چھوٹے بچے کو اس کے سینے پر بیٹھے روتے بلکتے ہوئے دیکھا۔'

ان کا مزید کہنا تھا: 'پولیس کے ایک اہلکار نے مذکورہ بچے، جس کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا، کو اپنے سینے سے لگایا اور اس کو اپنی بانہوں میں اٹھا کر پولیس کی ایک چھوٹی گاڑی میں ڈال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔'

 

ابن آدم

محفلین
سوپور میں بھارتی نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں اور آزادی کے خواہش مندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے عام شہری کے تین سالہ نواسے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس نے دیکھنے والوں کے دل کو ہلا دیا.
صحافی کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ بشیر احمد ایک ٹھیکے دار تھے۔ وہ اپنے تین سالہ نواسے عیاد جہانگیر کو اپنے ساتھ لے کر سوپور میں تعمیراتی سائٹ پر جارہے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کو سکیورٹی فورسز نے قتل کیا ہے۔

ایک ویڈیو میں بشیر احمد کے بیٹے نےکہا کہ وہ صبح چھ بجے گھر سے نکلے۔ ان کا سوپور میں کام چل رہا تھا۔ وہاں فائرنگ شروع ہوئی اور سی آر پی ایف نے ان کو گاڑی سے اتار کر مار ڈالا۔

سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے عام شہری کی ہلاکت پر کہا کہ میرے لئے کہنا مشکل ہے ہلاکت کیسے ہوئی,کراس فائرنگ کہہ سکتے ہیں۔

اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جہاں لوگ بچے اور نانا کی تصاویر پر افسردہ ہیں وہیں بھارتی سکیورٹی فورسز کو تنقید بھی جارہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اہل خانہ کے مطابق ان کو سکیورٹی فورسز نے قتل کیا ہے۔
بھارتی آفیشل موقف یہ ہے کہ حریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران یہ سانحہ پیش آیا۔
کشمیر: نانا کی لاش پر بیٹھے روتے بلکتے بچے نے دنیا کو لرزا دیا
محمد تابش صدیقی ایک موضوع پر دو دھاگے بن گئے ہیں۔ ضم کر دیں۔ جزاک اللہ
 
Top