کشمیر سے کرفیو اٹھانے کیلئے مودی سے بات کروں گا، ٹرمپ کی عمران خان کو یقین دہانی

جاسم محمد

محفلین
کشمیر سے کرفیو اٹھانے کیلئے مودی سے بات کروں گا، ٹرمپ کی عمران خان کو یقین دہانی
205298_5443020_updates.jpg

آپ تیار ہیں لیکن دوسری طرف بھی ثالثی کی پیشکش قبول کرے تو میں تیار ہوں، مجھ سے قبل امریکی قیادت نے پاکستان سے اچھا سلوک نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ— فوٹو: عمران خان فیس بک آفیشل

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی سے کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا کہیں جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ نریندر مودی سے بات کریں گے۔

نیویارک میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکا میں ہیں جہاں وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ تیار ہیں لیکن دوسری طرف بھی ثالثی کی پیشکش قبول کرے تو میں تیار ہوں'۔

امریکی صدر نے کہا کہ 'پاکستان کے ساتھ امریکا کی تجارت بہت کم ہے، اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ہمیشہ کہا کہ پاک بھارت ثالثی کیلئے تیار ہوں لیکن دونوں جینٹلمین کا راضی ہونا ضروری ہے'۔

میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد کرتاہوں، ٹرمپ

ٹرمپ نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ 'یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے جو بہت عرصے سے چلا آرہا ہے، اگر دونوں چاہتے ہیں تو ثالثی کیلئے تیارہوں، اگر دونوں لیڈر کہتے ہیں کہ کچھ نکات پر ہم ایک ہیں تو میں بہت اچھا ثالث ہوں گا، ناکام نہیں ہوں گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں بہت اچھی مدد کرسکتا ہوں لیکن ضروری ہےکہ دوسرا فریق بھی راضی ہو'۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن میرے نمبر ون دوست ،اسمارٹ اور ٹف ہیں، ایران کی جوہری ڈیل کی معیاد ختم ہونے والی تھی اور بورس جانسن دوسری ڈیل چاہتے ہیں، ایرانی جوہری ڈیل کیلئے خرچ کی گئی رقم ضائع ہوگئی، ایران کے ساتھ یہ کس طرح کی ڈیل تھی کہ ہمیں اس کے معائنے کی اجازت نہیں تھی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایران کو بیلسٹک میزائل اور دیگر چیزوں کی آزمائش کی بھی اجازت تھی، میں بورس جانسن کی بہت عزت کرتا ہوں وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے نئی ایرانی ڈیل کی بات کی'۔

ٹرمپ نے کہا کہ 'میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد کرتاہوں، نیویارک میں بہت اچھے پاکستانی دوست بھی ہیں جو اچھے مذاکرات کار ہیں'۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'مجھ سے قبل امریکی قیادت نے پاکستان سے اچھا سلوک نہیں کیا، وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں'۔

میں چاہتا ہوں ہر ایک سے برابر کا سلوک کیا جائے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سوال پر کہا کہ 'میں چاہتاہوں کہ ہر ایک سے برابر کا سلوک کیاجائے'۔

انہوں نے کہا کہ کل اسٹیڈیم میں بھارتی وزیراعظم نے میری موجودگی میں بہت جارحانہ زبان استعمال کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ صدر اوباما کو نوبیل انعام ملا تو انہیں خود بھی حیرانی ہوئی کہ کیوں ملا؟ اوباما کی اس ایک بات پر ان سے اتفاق کرتاہوں'۔

مودی سے کہیں کشمیر سے کرفیو اٹھائے ،صدر ٹرمپ سے عمران خان کا مطالبہ
205298_7929324_updates.jpg

عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر ہیں، طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے— فوٹو: عمران خان فیس بک آفیشل

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ وہ بھارتی وزیراعظم سے مقبوضہ کمشیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کریں۔

اس کے جواب میں امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ 'میں کشمیر سے کرفیو اٹھانے کیلئے مودی سے بات کروں گا'۔

عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر ہیں، طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ'میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے'۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے ثالثی کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت ثالثی پر تیار ہوجائیں لیکن بدقسمتی سے بھارت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی کونسل فار فارن ریلیشنز سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ میں شامل ہوکر بہت بڑی غلطی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2008 میں امریکا آیا تو ڈیموکریٹس کو بتایا تھا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار لوگوں نے جانیں قربان کیں، 200 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ سوویت فوج نے افغانستان میں جنگ کے دوران 10 لاکھ شہریوں کو ہلاک کیا، پاکستان میں 27 لاکھ افغان پناہ گزین رہ رہے ہیں۔
 
Top