کسے تیل چاہیے ۔۔ دنیا کا سب سے بڑا 258000 شیشوں کا حامل شمسی توانائی کے پلانٹ کا ابوظہبی میں افتتاح

عثمان قادر

محفلین
تھوڑی وضاحت کریں، آپ ایسا کیوں سوچ رہے ہیں اور کونسی قسم بہتر ہو گی؟
آج کل سولر سیلز کے زرئعے بجلی پیدا کرنے کی بات کی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ طریقہ بہت زیادہ مہنگا ہے ۔۔۔ کیونکہ سولر پینلز کی ایفیشنسی بہت کم ہوتی ہے
 
فاتح

لائبریرین
آج کل سولر سیلز کے زرئعے بجلی پیدا کرنے کی بات کی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ طریقہ بہت زیادہ مہنگا ہے ۔۔۔ کیونکہ سولر پینلز کی ایفیشنسی بہت کم ہوتی ہے
آپ کی بات کے اس حصے سے کہ "سولر پینلز کی ایفیشنسی بہت کم ہوتی ہے" سے تو کسی کو انکار نہیں لیکن اس کا بہتر اور کم خرچ متبادل کیا ہے؟
 
آخری تدوین:

عثمان قادر

محفلین
میرے خیال میں لڑی کے اغاز میں یہ بتا دیا گیا ہے اور میں متفق ہوں کہ سورج کی حرارت سے بھاپ پیدا کر کے ٹربائین چلائی جائیں ۔۔۔۔۔ بھاپ بنانے کے لیے ناقابل استعمال آیل استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر کچھ جدت پیدا کر کے پانی استعمال کریں ۔۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
بہرحال سورج کی روشنی سے آیل گرم کر کے بھاپ بنا کر اس بھاپ سے ٹربائن چلانے والا آئیڈیا بہت اچھا ہے ۔۔۔۔۔۔
ویسے ایک سوال ہے کیا آئل کی جگہ پانی استعمال کیا جا سکتا ہے ؟؟؟
اوپر پڑھیے، امین بھائی نے یہ لکھا تھا:
سولر تھرمل انرجی کہلاتی ہے یہ۔ میں نے تو ان پائپس میں پانی کی بھاپ کا سنا اور پڑھا تھا۔۔۔تیل کی بھاپ سمجھ نہیں آئی۔۔۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Solar_thermal_energy
 
فاتح

لائبریرین
میرے خیال میں لڑی کے اغاز میں یہ بتا دیا گیا ہے اور میں متفق ہوں کہ سورج کی حرارت سے بھاپ پیدا کر کے ٹربائین چلائی جائیں ۔۔۔۔۔ بھاپ بنانے کے لیے ناقابل استعمال آیل استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر کچھ جدت پیدا کر کے پانی استعمال کریں ۔۔۔۔۔۔
جی، سولر تھرمل کے علاوہ بھی بے شمار "ایفیشنٹ" طریقے ہیں لیکن "کم خرچ" ہر گز نہیں۔ جیسا کہ میں نے پوچھا تھا کہ
اس کا کم خرچ متبادل کیا ہے؟
 
عثمان قادر

محفلین
میرا علم اس معاملے میں محدود ہے ۔۔۔۔ لیکن شاید ہائیڈل پاور سب سے زیادہ سستی ہے ۔۔۔۔۔
پانی کو ری سائیکل کر کے شاید (دوبارہ سے ڈیم میں پمپ کر کے) شاید اس سسٹم میں بہتری لائی جا سکے ۔۔۔۔
پاکستانی مسائل کے حساب سے ایسا کرنا شاید پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو ۔۔۔۔
 
ہائیڈل تو واقعی سستی ہے لیکن کیا آپ "سولر" کے متبادل طریقوں کی بات نہیں کر رہے تھے؟
 
عثمان قادر

محفلین
ہائیڈل تو واقعی سستی ہے لیکن کیا آپ "سولر" کے متبادل طریقوں کی بات نہیں کر رہے تھے؟
میرے خیال میں سولر میں یہی طریقہ سستا ہے ۔۔۔۔ جو کہ پھر بھی مہنگا ہے ۔۔۔ اس لیے شاید سولر کو بھول ہی جانا بہتر ہے ۔۔۔۔۔ کم از کم پاکستان میں تو ایسا ہی ہونا چاہیے ۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
میرے خیال میں سولر میں یہی طریقہ سستا ہے ۔۔۔۔ جو کہ پھر بھی مہنگا ہے ۔۔۔ اس لیے شاید سولر کو بھول ہی جانا بہتر ہے ۔۔۔۔۔ کم از کم پاکستان میں تو ایسا ہی ہونا چاہیے ۔۔۔۔
جی اچھا۔ بھولنے کی کوشش کرتے ہیں
 
عثمان قادر

محفلین
چونکہ سولر پینل پر نواز شریف کا ٹھپا لگ چکا ہے، اس لئے یہ اب قابل قبول نہیں ہیں. کوئی نئی ٹیکنالوجی ایجاد کریں.;)
آپ کی حکومت ایک سولر پراجیکٹ ختم کر چکی ہے یہ کہہ کر کہ "یہ مہنگا ہے" شاید نواز شریف بھی متبادل ٹیکنالوجی ڈھونڈ رہے ہیں ۔۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
گریویٹیشنل فورس کو پاور جنریشن کے لیے استعمال کرنے پر عرصہ پہلے کُچھ مضامین دیکھے تھے لیکن لگتا ہے اسے بھی وقار آغا کی واٹر کٹ ہی قرار دے دیا گیا ہے :)
 
سید ذیشان

محفلین
میرے خیال میں سولر میں یہی طریقہ سستا ہے ۔۔۔۔ جو کہ پھر بھی مہنگا ہے ۔۔۔ اس لیے شاید سولر کو بھول ہی جانا بہتر ہے ۔۔۔۔۔ کم از کم پاکستان میں تو ایسا ہی ہونا چاہیے ۔۔۔۔
جس طریقے کی آپ بات کر رہے ہیں اس کی ایفشنسی محض ڈھائی فیصد ہے، جو کہ سولر سیل سے 10 گنا کم ہے. اس کے علاوہ لاگت، انڈسٹری کا ہونا نہ ہونا، یہ سب باتیں دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون سی ٹیکنالوجی سود مند ثابت ہو گی.
 
فاتح

لائبریرین
جس طریقے کی آپ بات کر رہے ہیں اس کی ایفشنسی محض ڈھائی فیصد ہے، جو کہ سولر سیل سے 10 گنا کم ہے. اس کے علاوہ لاگت، سٹری کا ہونا نہ ہونا، یہ سب باتیں دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون سی ٹیکنالوجی سود مند ثابت ہو گی.
یہ ہائیڈرو الیکٹرک کی بات کر رہے ہیں کہ بس وہی ہونی چاہیے کیونکہ سولر کا طریقہ کار ایفیشنٹ نہیں۔ اور ان کے مطابق یہ سولر روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر ;)
لیکن حضور یہ نہیں بتاتے کہ اتنا پانی کہاں سے لائیں جس سے انرجی کی ضرورت پوری ہو جائے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان صاحب کیا پیٹرولیم اور انرجی کے وزیر لگ گئے ہیں کہ ان کی حکومت یا انہوں نے اپنی گاڑی کی چھت پر شیر بٹھایا ہوا ہے؟ :laughing:
کیا آپ سب کے سامنے میرا راز کھول رہے ہیں۔ جو پانچ فی صد کمیشن ملنا تھا وہ تو گیا ہی گیا, اگلی مرتبہ ٹکٹ کے بھی لالے پڑ گئے ہیں.:p
 
Top