رئیس فروغ کسی کسی کی طرف دیکھتا تو میں بھی ہوں

محمداحمد

لائبریرین
ایک اور جگہ یہ تین اشعار بھی ملے ہیں:

خرامِ عمر، ترا کام پائمالی ہے​
مگر یہ دیکھ، ترے زیرِ پا تو میں بھی ہوں​
تلاشِ گم شدگاں میں نکل چلوں، لیکن​
یہ سوچتا ہوں کہ کھویا ہوا تو میں بھی ہوں​
مرے لیے تو یہ جو کچھ ہے، وہم ہے لیکن​
یقیں کرو نہ کرو، واہمہ تو میں بھی ہوں​
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کسی کسی کی طرف دیکھتا تو میں بھی ہوں
بہت بڑا نہیں اتنا بڑا تو میں بھی ہوں

بہت اُداس ہو دیوار و در کے جلنے سے
مجھے بھی ٹھیک سے دیکھو جلا تو میں بھی ہوں

زمیں پہ شور جو اتنا ہے ہے صرف شور نہیں
کہ درمیاں میں کہیں بولتا تو میں بھی ہوں

عجب نہیں جو مجھی پر وہ بات کُھل جائے
برائے نام سہی سوچتا تو میں بھی ہوں

میں دوسروں کے جہنم سے بھاگتا ہوں فروغ
فروغ اپنے لیے دوسرا تو میں بھی ہوں

ایک جگہ پہلا شعر اس طرح لکھا ہوا ہے

کسی کسی کی طرف دیکھتا تو میں بھی ہوں
بہت برا نہیں اتنا برا تو میں بھی ہوں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایک دو جگہ مجھے ٹائپو لگا ہے، مجھے جو ملی ہے اُس کے مطابق غزل کچھ یوں ہے​
کسی کسی کی طرف دیکھتا تو میں بھی ہوں​
بہت بُرا نہیں اِتنا بُرا تو میں بھی ہوں​
خرامِ عمر، ترا کام پائمالی ہے​
مگر یہ دیکھ، ترے زیرِ پا تو میں بھی ہوں​
تلاشِ گم شدگاں میں نکل چلوں، لیکن​
یہ سوچتا ہوں کہ کھویا ہوا تو میں بھی ہوں​
مرے لیے تو یہ جو کچھ ہے، وہم ہے لیکن​
یقیں کرو نہ کرو، واہمہ تو میں بھی ہوں​
بہت اُداس ہو دیوار و در کے جلنے سے​
مجھے بھی ٹھیک سے دیکھو جلا تو میں بھی ہوں​
زمیں پہ شور جو اتنا ہے صرف شور نہیں​
کہ درمیاں میں کہیں بولتا تو میں بھی ہوں​
عجب نہیں جو مجھی پر وہ بات کُھل جائے​
برائے نام سہی سوچتا تو میں بھی ہوں​
میں دوسروں کے جہنم سے بھاگتا ہوں فروغ​
فروغ اپنے لیے دوسرا تو میں بھی ہوں​
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک جگہ پہلا شعر اس طرح لکھا ہوا ہے

کسی کسی کی طرف دیکھتا تو میں بھی ہوں
بہت برا نہیں اتنا برا تو میں بھی ہوں
بلال میں نے جس کتاب سے یہ غزل کاپی کی ہے وہاں 'بڑا' لکھا ہوا ہے۔ غزل شاید نامکمل اس لئے تھی کہ یہ ایک مضمون کا حصہ تھی لیکن مضمون نگار اور مجلے کا حوالہ کافی مستند ہے۔ اس لئے 'بڑا' یا 'برا' کے لفظ کو کنفرم کرنا پڑے گا۔ ٹائپو کی اگر نشاندہی کر دیتے تو میں دوبارہ وہاں سے چیک کر لیتی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
رئیس فروغ کا بہت کم کلام انٹر نیٹ پر موجود ہے۔ اضافہ کرنے کا شکریہ فرحت۔
بہت شکریہ اعجاز انکل۔ :) محمد احمد نے کافی کلام پوسٹ کر دیا ہے ماشاءاللہ۔

واہ واہ واہ

لاجواب۔۔۔ !

کیا ہی خوب انتخاب ہے۔ یہ ایسی غزل ہے کہ جس کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے۔

رئیس فروغ کا کلام اردو محفل پر اتنا نایاب کیوں ہے؟
اب نایاب نہیں رہا ناں۔ آپ کی پوسٹس کے ٹائٹلز دیکھ رہی تھی ابھی۔ پہلی ہی فرصت میں پڑھتی ہوں۔ پیشگی شکریہ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب
میں دوسروں کے جہنم سے بھاگتا ہوں فروغ​
فروغ اپنے لیے دوسرا تو میں بھی ہوں​
بہت اعلیٰ​
واہ بہت خوب انتخاب

میں دوسروں کے جہنم سے بھاگتا ہوں فروغ
فروغ اپنے لیے دوسرا تو میں بھی ہوں
واہ
سیدھی دل میں اترتی ہوئی غزل۔

سبحان اللہ....خوب صورت
واہ، بہت عمدہ غزل ہے۔
شئیر کرنے کے لئے شکریہ۔
پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ۔ :)

واہ عمدہ غزل ہے فرحت ! جیتی رہیئے
بہت شکریہ اور دعا کے لئے مزید شکریہ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال میں نے جس کتاب سے یہ غزل کاپی کی ہے وہاں 'بڑا' لکھا ہوا ہے۔ غزل شاید نامکمل اس لئے تھی کہ یہ ایک مضمون کا حصہ تھی لیکن مضمون نگار اور مجلے کا حوالہ کافی مستند ہے۔ اس لئے 'بڑا' یا 'برا' کے لفظ کو کنفرم کرنا پڑے گا۔ ٹائپو کی اگر نشاندہی کر دیتے تو میں دوبارہ وہاں سے چیک کر لیتی۔

میں دیکھتا ہوں ٹائپو کو اور پھر بتاتا ہوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال میں نے جس کتاب سے یہ غزل کاپی کی ہے وہاں 'بڑا' لکھا ہوا ہے۔ غزل شاید نامکمل اس لئے تھی کہ یہ ایک مضمون کا حصہ تھی لیکن مضمون نگار اور مجلے کا حوالہ کافی مستند ہے۔ اس لئے 'بڑا' یا 'برا' کے لفظ کو کنفرم کرنا پڑے گا۔ ٹائپو کی اگر نشاندہی کر دیتے تو میں دوبارہ وہاں سے چیک کر لیتی۔
زمیں پہ شور جو اتنا ہے ہے صرف شور نہیں
کہ درمیاں میں کہیں بولتا تو میں بھی ہوں

دوسرا ٹائپو تو صرف اس ہائی لائیٹڈ لفظ کا ہی تھا، باقی صرف مطلع ہی ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
زمیں پہ شور جو اتنا ہے ہے صرف شور نہیں
کہ درمیاں میں کہیں بولتا تو میں بھی ہوں

دوسرا ٹائپو تو صرف اس ہائی لائیٹڈ لفظ کا ہی تھا، باقی صرف مطلع ہی ہے۔
یہ ٹائپو نہیں بلکہ اصل کلام میں یہ مصرع دو دفعہ ہے کے ساتھ ہی ہے بلال۔
 
اردو محفل کے تمام معزز ارکان کو السلام علیکم
ابهی اچانک نیٹ سرفنگ کے دوران اردو محفل فورم سے آشنائی ہوئی.
میرے والد مرحوم رئیس فروغ کی ایک غزل پر بہر خوبصورت بات چیت پڑهی . گو کہ کافی عرصہ پرانی ہے یعنی 2012 کی. آپ تمام معزز ارکان نے بہت خوبصورت رائے دی اور پسندیدگی کا اظہار کیا. جس کیلیے میں ممنون ہوں.
میرا فیس بک آئی ڈی یہ ہے
Tariq rais froughe / facebook
ابا کا کلام ریختہ پر بهی موجود ہے.
ایک مرتبہ پهر شکریہ
 
Top