کرلپ کے استعمال میں دشواری

انتہا

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ دنوں سے کرلپ والوں کی آن لائن اردو لغت استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ کوئی بھی لفظ کی بورڈ سے ٹائپ کیجیے تو وہ دکھاتا ہے کہ یہ لفظ لغت میں موجود نہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے فوراً دکھا دیتا تھا۔ اور لفظ بھی عام ہوتا ہے کوئی غیر معروف نہیں۔ کوئی صاحب مدد فرما سکیں تو مہربانی ہو گی۔
 

مغزل

محفلین
لیجے ۔۔ آپ دائرہ معارف العلوم استعمال کیجے ۔ ربط ملاحظہ کیجے
کرلپ کی سائٹ آئے دن اس طرح کے نخرے کرتی رہتی ہے آخر کیوں نہ کرے ’’ وفاق‘‘ کی علامت جو ہے ۔۔
دائرہ معارف العلوم کی سائٹ میں مجبوری یہ ہے کہ آپ کو بیرونی کلیدی تختہ استعمال کرنا پڑے گا فی الحال اردو کلیدی تختے کی تنصیب ممکن نہیں ہوئی۔
جزاک اللہ خیر
 
Top