کراچی کے چلبل پانڈے

تعبیر

محفلین
ویسے تو ہمیشہ پولیس والوں کے ببارے میں برا ہی سنا ہے لیکن پہلی بار کسی پولیس والے کی تعریف ہو رہی ہے۔آخر میں لگ رہا ہے کہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔


 

میم نون

محفلین
واہ کیا بات ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس میں بھی چند افسران ایسے ہوتے ہیں جو اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں، اور ایسے افسران کی حوصلہ افضائی کرنے سے نا صرف یہ کہ دوسرے اہلکاروں کو اپنی کارکردگی پر شرمندگی ہو گی بلکہ انھیں بھی بہتر کارکردگی کرنے پر اکسایا جا ستا ہے، اور دیگر یہ کہ ان افسران کو بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ جہاں عوام ہر وقت پولیس کی برائی کرتی رہتی ہے وہیں اچھے کام کرنے پر انکی تعریف بھی کی جاتی ہے۔

بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
 

تعبیر

محفلین
پورے بورڈ پر کیا ہم ہی باتونی اور ویلے ہیں :grin:
مجھے تو پولیس والوں پر بڑا افسوس ہوتا ہے۔رشوتلیتے بھی ہیں تو انکا کیا قصور
اتنی محنت کرتے ہیں اسکے باوجود نہ عزت ملتی ہے انہیں اور نا ہی اچھی تنخواہ
اگر سسٹم صحیح ہو تو یہ بھی اپنی نوکریاں ایمانداری سے کریں
 

میم نون

محفلین
لگتا تو مجھے بھی ایسا ہی ہے کہ ہم ہی زیادہ باتونی ہیں :grin:
خیر مجھے اور کوئی کام دھندہ تو آتا نہیں، اردو میری اتنی کمزور ہے کہ بس، اسی لیئے اردو ادب و لٹریچر والے زمروں میں نہیں جاتا کہ ایسے ہی پڑھے لکھے لوگوں میں کباب میں ہڈی بنوں گا، اب اگر کچھ وقت ہوتا ہے تو ادھر گپ شپ کرنے آ جاتا ہوں :grin:

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

باقی، نظام بھی ہمارہ ہی بنایا ہوا ہے، ہم خود تو ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کرتے نہیں کہ کیا ہو جائے گا، اگر پکڑے بھی گئے تو پچاس سو دے کر جان چھڑا لیں گے۔ :(
 
Top