کراچی کی مسجد میں ڈکیتی، نمازی لٹ گئے

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 10, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    13,316
    کراچی کی مسجد میں ڈکیتی، نمازی لٹ گئے
    ویب ڈیسک اتوار 10 نومبر 2019
    [​IMG]
    ملزمان جوتے اتار کر وضو خانے پہنچے اور وضو کرتے دو شہریوں سے نقدی موبائل فون چھین لیا . فوٹو: فائل


    کراچی میں اسلحہ کے زور پر ملزمان نے مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں کو لوٹ لیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق خوف خدا سےعاری ڈکیتوں نے نمازیوں کو بھی نہ بخشا، دھوراجی کالونی کی مسجد میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈکیتی کی واردات کر کے نمازیوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

    واقعہ گذشتہ روز 11 ربیع الاول کو مسجد کے اندر پیش آیا جہاں دونوں ملزمان جوتے اتار کر وضو خانے پہنچے اور وضو کرتے دو شہریوں سے نقدی موبائل فون چھین لیا، وضو کرنے والے افراد مسجد میں ملزمان کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔

    ایک ملزم کا چہرہ کھلا تھا اوردوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، ملزمان لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  2. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    جب گٹکے ماوے بند ہوں گے تو اس سے منسلک لوگ یہی کریں گے۔
    فضل ڈیزل کو اس کے خلاف دھرنا دینا چاہیے۔ کراچی کا اگلا الیکشن اسی کا ہوگا پھر۔
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر