کراچی میں شدت پسند تنظیموں کی ریلی ، امام بارگاہ پر پتھراؤ

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 12, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,909
    کراچی میں شدت پسند تنظیموں نے ریلی نکالی ، امام بارگاہ پر پتھراؤ
    [​IMG]
    نیا دور
    ستمبر 12, 2020
    [​IMG]
    پاکستان میں شیعوں کے خلاف توہین رسالت کے مقدمات کے اندراج میں اضافے کے باوجود ، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور اہلسنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) نے اقلیتی برادری کے خلاف کراچی میں ایک ریلی نکالی۔

    ریلی کے دوران ، شرکا نے شیعہ برادری کے اراکین کے خلاف نفرت انگیز ’شیعہ کافر‘ جیسے نعرے لگائے ، اور محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے ریلی کی ویڈیو شیئر کی ، جس میں شرکاء کو ‘شیعہ کافر ہیں’ کے نعرے لگاتے سنا جاسکتا ہے۔ ٹویٹر صارف نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ امامیہ لائنز ایریا میں ایک امام بارگاہ پر بھی مبینہ طور پر بنیاد پرست سنی جماعتوں کے اراکین نے حملہ کیا تھا۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ایک مشہور دہشت گرد تنظیم ASWJ / SSP– کے بینر اٹھا رکھے تھے جو ملک میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار ہیں۔

    یاد رہے کہ محرم کے آغاز سے ہی شیعہ گروہوں کے خلاف نفرت انگیز مہموں اور اس کے بعد زیارت عاشورہ کی تلاوت کے لئے توہین رسالت کے الزامات میں اضافہ ہوا ہے – مزید یہ کہ پیغمبر اسلام (ص) کے بعض اصحاب کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے کے الزام میں متعدد شیعہ مبصرین کو ملک بھر میں حراست میں لیا گیا تھا۔
     
    • غمناک غمناک × 4
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,909
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • غمناک غمناک × 1
  3. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    8,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
  4. فہد مقصود

    فہد مقصود محفلین

    مراسلے:
    318
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    کیا واقعی اتنی بڑی تعداد میں عوام شریک تھی جیسا کہ تصویر میں نظر آرہا ہے؟؟؟
    یہ نفرت کی آگ ہے۔ آج ایک مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے!!! کل کسی اور کو بنایا جائے گا!!! سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب سب ہی ایک دوسرے کو "کافر" قرار دے چکے ہیں تو بچے گا کون؟؟؟ خدا سب کو عقل عطا فرمائے۔ عوام خود تحقیق کریں اور قرآن و سنت پر عمل کرنے کی کوشش کریں!!! کسی بھی راہنما کی اندھی تقلید نہ کریں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو مسترد کر دیں!!! ہماری عوام کو خود ہمت کرنا ہوگی!!!
     
    • غمناک غمناک × 2
  5. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    8,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہم نے شائد کافر کو اتنا کافر نہیں کہا جتنا مسلمان کو کافر کہا ہے ۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  6. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    2,035
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    پراپیگنڈہ
     
  7. بابا-جی

    بابا-جی محفلین

    مراسلے:
    572
    مُناظرہ باز مُلاؤں سے اللہ بچائے۔ہر مکتبہء فِکر جِس قدر جلد ہو، ان سے نجات حاصل کرے۔
     
    • متفق متفق × 2
  8. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    8,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر