کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب

جاسم محمد

محفلین
کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب
ویب ڈیسک / اسٹاف رپورٹر 4 گھنٹے پہلے
2064049-karachiarmy-1596124764-878-640x480.jpg

سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر۔ (فوٹو، فائل)


راولپنڈی / کراچی: شہرمیں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی اور پاک فوج کو اس میں مدد کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کو مشکل صورت حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اوزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور کراچی میں صفائی کا عمل فوری شروع کرنے جبکہ پاک فوج سے اس میں مدد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کراچی میں حالیہ بارشوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
 
Top