کراچی: شہر قائد میں لندن سے شادی کی دعوت میں آنے والا غیرملکی لٹ گیا ، پاکستانی تاجر کے مہمان کو اسپیشل چیکنگ کے بہانے لوٹا گیا۔

سیما علی

لائبریرین
کراچی: شہر قائد میں لندن سے شادی کی دعوت میں آنے والا غیرملکی لٹ گیا ، پاکستانی تاجر کے مہمان کو اسپیشل چیکنگ کے بہانے لوٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سی وی ویو پر جعلی پولیس کے جعلی ناکے میں لندن سے شادی کی دعوت میں آنے والا غیرملکی لٹ گیا۔
پاکستانی تاجر کے مہمان کو اسپیشل چیکنگ کے بہانے لوٹا گیا، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تاجر ارشد مرزا نے واقعے کا مقدمہ درج کروادیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرا داماد اور اس کا لندن کا دوست میری بھتیجی کی شادی میں آئے تھے، کلفٹن پر منی چینجر سے 1 ہزار پاونڈ تبدیل کروانے گئے۔
مقدمے کے مطابق سی ویو پر سفید کار میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے روکا گیا، ڈرائیور کو کہا گیا کہ آپ کی اسپیشل چیکنگ ہوگی، گاڑی میں موجود دونوں افراد نے پولیس کیپ پہن رکھی تھی،تلاشی کے بہانے ایکسچینج سے تبدیل کرائی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ویڈیو میں جعلساز کے ہاتھ میں واکی ٹاکی پکڑے دیکھا جاسکتا ہے، جعلی افسر نے پوچھا آپ کہاں سے ہو، جواب ملا انگلینڈ۔
ماضی میں بھی مذکورہ گینگ کراچی کے شہریوں کو لوٹ چکا ہے،ذرائع کے مطابق ملزم شہریوں کو پولیس افسر بن کر لوٹ مار کرتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔
rhL1D3G.jpg
 
Top