کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں سے ایک

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ حسیب معلومات کے لیے-
ویسے میری نظر میں تو کراچی دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے بھی ایک ہے
 
بہت شکریہ حسیب معلومات کے لیے-
ویسے میری نظر میں تو کراچی دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے بھی ایک ہے
یہ تو آجکل کی سیاسی پارٹیوں کی غنڈہ گردی کی وجہ سے ایسا بن گیا ہے وگرنہ کراچی واقعی خوبصورت شہر ہے
 

محمد امین

لائبریرین
کراچی اربن اور ٹاؤن پلاننگ کے اعتبار سے بہت ہی تھرڈ کلاس شہر ہے۔ شہری انفرا سٹرکچر انتہائی بکواس ہے۔ حکومت نام کی کوئی شئے نہیں ہے۔ اہمیت کے اعتبار سے کراچی اسلام آباد سے بھی زیادہ اہم شہر سمجھا جانا چاہیے مگر وفاق تو وفاق، حکومتِ سندھ بھی اس شہر کا معیار بڑھانے میں ناکام رہی ہے۔ پولیسنگ کا نظام بیکار، شہری منصوبہ بندی، بلدیہ وغیرہ بھی روایتی نوکر شاہی کی زد میں ہے۔ اسی وجہ سے کراچی سستے ترین شہروں میں ہے کہ معیارِ زندگی بلند ہوگا تو ہی آمدن اور اخراجات کے حوالے سے درجہ بندی میں اوپر آئے گا۔
 
Top