کراچی بارش : کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

sobiaanum

محفلین
26karachibarsat1.jpg


شہر قائد میں گذشتہ روز بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کرنٹ لگنے سے مزید دو افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں تیس سالہ گلبہار اور تیس سالہ غلام شاہ شامل ہیں،جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ تک جاپہنچی ہے۔

گزشتہ روز لیاری میں کرنٹ لگنے سے تیس سالہ اسلم جاں بحق ہوا جبکہ سائٹ ایریا میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت عبدالمنان اور عبدالروف کے نام سےہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق عبدالمنان اور عبدلاروف بنوریہ پاک ڈائمنڈ کمپنی کے قریب سے گزر رہے تھے کی پی ایم ٹی کی تار ٹوٹ کر ان پرگری۔

ناظم آباد کے علاقے موسیٰ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق ہوئے،جن کی شناخت گیارہ سالہ جاوید ولد محمد شاہ عمر اور چودہ سالہ سلیم ولد محمد شاہ کے نام سے ہوئیں۔

اس کے علاوہ ہجرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوا، جاں بحق بچے کی شناخت ارمان کے نام سے ہوئی۔

کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں سڑک کنارے کرنٹ لگنے سے بیس سالہ صائمہ بے ہوش ہوئی، کرنٹ لگنے کے باعث وہ کئی منٹ تک بارش میں سڑک پر پڑی رہی اور راہ گیروں نے لکڑی پر کپڑا باندھ کر اپنی مدد آپ کے تحت لڑکی کو ریسکیو کیا۔
Urdu News Pakistan
 
Top