کتب کا سکین کرنا اہم ہے

مہوش علی

لائبریرین
مختصر الفاظ میں:

1۔ پروجیکٹ گٹنبرگ کا معائینہ کیجیئے۔

2۔ سکین کتاب کی موجودگی پروف ریڈرز کے لیے بہت اہم ہے۔

3۔ اگر آپ کے پاس کتاب ہے، اور پوری کتاب آپ خود ٹائپ کرنا چاہ رہے ہیں، تو پھر سکین کی شاید ضرورت نہیں (اس کیس میں اگر آپ پروف ریڈنگ بھی خود ہی کریں تو بہتر ہے)۔ بہرحال، بغیر سکین کے دوسرے لوگوں کے لیے پروف ریڈنگ کچھ مشکل ضرور ہوتی ہے، مگر پھر بھی کام چل جاتا ہے۔

4۔ بہت ساری کتابیں آپ کی نظر سے ایسی گذریں گی جن کو ٹائپ کرنے کی آپ میں ہمت نہ ہو۔ مگر اس کو سکین کر کے آپ یہ ضرور سے ممکن بنا سکیں گے کہ دوسرے لوگ اُس پر کام کر سکیں۔

قصہ مختصر۔۔۔۔ نہ صرف آپ ٹائپنگ کر کے پروجیکٹ کی مدد کر سکتے ہیں، بلکہ اچھی کتب کی Scanning سے بھی آپ بھرپور طریقے سے پروجیکٹ کی مدد کر رہے ہیں۔۔۔۔

چنانچہ، صحت طب خواتین، بچے، کھیل،۔۔۔۔ جس موضوع پر بھی آپ کو اچھی کتاب (کاپی رائیٹ سے آزاد) نظر آئے، اُسے کسی نہ کسی ڈیجیٹل شکل میں ڈھالنے کی فکر کریں۔

باقی ان امیجز کو کیسے manage کیا جائے۔۔۔۔ ان سوالات کے جوابات موجود ہیں، اور اُن پر مزید بحث بھی کی جا سکتی ہے۔
 

زیک

مسافر
اچھا ہوا آپ نے پراجیکٹ گٹنبرگ پر غور کرنا شروع کیا۔ وہاں سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا،

پروجیکٹ گٹنبرگ والوں کو کتابیں سکین کرنے کی ضرورت اس لیے پیش آتی ہے کہ وہ OCR کے ذریعے ہی تمام کتب کو ڈیجیٹائز کر رہے ہیں۔ اور اسی کی وجہ سے وہ 17000 کتابیں ڈیجیٹائز کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اردو کا معاملہ ذرا مختلف ہے اور اگر اردو کی بھی OCR ایجاد ہو جائے تو یقینا بہت آسانی رہے۔

ویسے اگر OCR مشینیں انگلش میں ھینڈ رائیٹنگ تک کو پڑھ سکتی ہیں تو پھر اردو میں نستعلیق فونٹ کو بھی پڑھنا ممکن ہونا چاہیئے
 
Top