کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
تلاوت ِقرآن کا بھر پور اجروثواب اس امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم کی تلاوت کا صحیح طریقہ جاننا او رسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے تجوید وقراءات پر مختلف چھوٹی بڑی کئی کتب موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ''تجوید القرآن'' محترمہ حافظہ قاریہ رافعہ مریم کی تصنیف ہے مصنفہ مفسر قرآن مولانا عبد الرحمن کیلانی﷫ کی نواسی ہیں ۔ حافظہ مریم صاحبہ نے انتہائی محنت او رلگن سے اس کتاب کو ترتیب دیا ہے ۔یہ تجوید وقراءات پر آسان فہم تفصیلی کتاب ہے او رکئی تجویدی کتب کا نچوڑ ہے اور یہ کتاب مبتدی اور منتہی طلباء و طالبات کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ مؤلفہ نے اس کتاب کو درج ذیل تین حصوں میں تقسیم کر کے مرتب کیا ہے ۔ حصہ اول میں تجوید سے متعلقہ تمام قواعد پر بحث کی گئی ہے ۔حصہ دوم میں قرآن مجید کے فضائل ،معلومات،اس کے حقوق اور اس کے آداب کاذکر ہے ۔حصہ سوم میں تمام اسباق کے ساتھ جومشقیں ہیں ان کا حل درج کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کو جواب کے بارے آسانی ہوسکے ۔اللہ تعالی ن کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور ان کےعلم وعمل میں اضافہ فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حصہ اول
باب نمبر 1 علم التجوید
حروف تہجی
معلومات
ارکان تجوید
اصطلاحات
حروف تہجی پڑھنے کا طریقہ
مشق
باب نمبر 2 کیفیت تلاوت
کیفیت تلاوت کے درجے
محاسن تلاوت
عیوب تلاوت
طریقہ تلاوت
استعاذہ اور بسلمہ کے بلند اور آہستہ آواز میں پڑھنے کا حکم
مشق
باب نمبر 3 لحن
معنی
اقسام
مشق
باب نمبر 4 مخارج
اسماء الحق
اسماء اللسان
اسماء الشفتان
اسماء السنان
مخارج کا بیان
مخرج معلوم کرنے کا طریقہ
اقسام مخارج
مخرج محقق
مخرق مقدر
حلق سے ادا ہونے والے حروف
جوف دھن
خیثوم
شفتان
زبان اور مسوڑھوں سے ادا ہونے والے الفاظ
مختصر مخارج کی تفصیل
مشق
باب نمبر 5 ملتے جلتے حروف تہجی
الفاظ کا فرق
معنی سے ہونے والے فرق
نقشہ مخارج الحروف
نقشہ مخارج الحروف کی ترتیب
مشق
باب نمبر 6 صفات
باب نمبر 7 صفات عارضہ
باب نمبر 8 تفخیم و ترقیق کے احکام
باب نمبر 9 م ساکن و مشدد کے احکام
باب نمبر 10 نون ساکن نون مشدد اور نون تنوین کے احکام
باب نمبر 11 مد کا بیان
باب نمبر 12 ہمزہ کے قواعد
باب نمبر 13 وقف کا بیان
باب نمبر 14 متفرقات
حصہ دوم
باب نمبر 1 فضائل قرآن
باب نمبر 2 حقوق قرآن
باب نمبر 3 معلومات
باب نمبر 4 اداب تلاوت قرآن
حصہ سوم
حل مشقیں
 

جاسمن

لائبریرین
عبدالمعز بھائی!
شکریہ! آپ نے اچھی بات شئیر کی ہے۔
آج کے دور میں مردوں کے لئےداڑھی رکھنا اور عورتوں کے لئے پردہ کرنا۔۔۔مشکل ہے۔ہم دین کا مزاق اُڑانے میں فخر محسوس کرتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے کسی حس کی تسکین ہوتی ہے۔اِس طرح سے شاید ہم بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔بلکہ یہ زیادہ آسان بھی ہے کہ میں پردہ نہ کروں اور بودے دلائل دے کر یا مزاق کر کے جان چھُڑا لوں!
لیکن ہم شاید معاشرے میں تو اچھے طریقے سے چل سکیں گے لیکن اللہ؟ اُسے کیسے مطمئن کریں گے؟ وہ کون سی Justification ہو گی جو ہم پیش کر سکیں گے؟؟؟؟؟
 

حسیب

محفلین
عبدالمعز بھائی!
شکریہ! آپ نے اچھی بات شئیر کی ہے۔
آج کے دور میں مردوں کے لئےداڑھی رکھنا اور عورتوں کے لئے پردہ کرنا۔۔۔ مشکل ہے۔ہم دین کا مزاق اُڑانے میں فخر محسوس کرتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے کسی حس کی تسکین ہوتی ہے۔اِس طرح سے شاید ہم بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔بلکہ یہ زیادہ آسان بھی ہے کہ میں پردہ نہ کروں اور بودے دلائل دے کر یا مزاق کر کے جان چھُڑا لوں!
لیکن ہم شاید معاشرے میں تو اچھے طریقے سے چل سکیں گے لیکن اللہ؟ اُسے کیسے مطمئن کریں گے؟ وہ کون سی Justification ہو گی جو ہم پیش کر سکیں گے؟؟؟؟؟
یہ مشکل ہم لوگوں نے خود بنا لیا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
درست۔
میرے خیال میں تو صرف ایک وجہ ہے کہ ہمیں ایسا کرتے ہوئے لگتا ہے کہ ہم لوگوں کو "خوبصورت" نہیں لگیں گے۔ آج کل کے دور میں خوبصورت نظر آنا(صرف نظر آنا)۔۔۔ایک ہوکا ہو گیا ہے۔ فلموں،ڈراموں نے مت مار دی ہے۔ اوکھے ہو ہو کے بھرپور کوشش ہے۔پیسے،وقت،محنت۔۔۔صرف کر رہے ہیں۔زندگی کا مقصد بن گئی ہے یہ چیز۔
اللہ کو ہم کیسے نظر آرہے ہیں۔؟؟؟؟
۔۔لو جی۔۔ہاہاہاہا۔۔محترمہ! یہ آپ کس صدی کی باتیں کر رہی ہیں۔۔۔کیا اللہ نے ہم میں صرف داڑھی اور پردہ ہی دیکھنا ہے! اور اللہ تو خود خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔۔۔خود کو زمانے کے ساتھ چلانا پڑتا ہے۔ورنہ ہم پیچھے رہ جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پہلے اپنے اعمال تو درست کر لیں۔۔داڑھی رکھ لو ،پردہ کر لو لیکن باقی سب کچھ نہ کرو تو پھر ایسی داڑھی اور پردہ کا کیا فائدہ! محترمہ! اِن چیزوں کے بھی تقاضے ہوتے ہیں۔ کیا سمجھیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کتاب کی شیئرنگ کا شکریہ۔ اس کے کاپی رائٹ کے بارے بتائیے
باقی بحث کے لئے ایک اور دھاگہ کھول لیتے ہیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
میری معلومات کے مطابق کتاب و سنت ڈاٹ کام والے ناشرین سے اجازت لے کر سکین کرتے ہیں
نیٹ پر موجود کتب دو طرح کی اجازت سے ہوتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ناشرین یا مصنفین کسی مخصوص ویب سائٹ کو اجازت دیتے ہیں۔ دوسری قسم میں عمومی اجازت ہوتی ہے کہ کوئی بھی اس کو نیٹ پر شیئر کر سکتا ہے۔ اس لئے وضاحت کر رہا ہوں :)
 

عبد المعز

محفلین
اہل حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت او رایک تحریک کا نام ہے زندگی کےہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے بے شمار لوگ اور کئی نامور علماء اوراہل علم نے مسلک حقّ اہل حدیث کی حقانیت کو دیکھ کر اپنا مسلک ترک کے مسلک اہل حدیث اختیار کیا۔ اس حوالے سے کتاب ''ہم اہل حدیث کیوں ہوئے '' از محمد طیب محمدی ﷾ لائق طالعہ ہے یہ کتاب ویب سائٹ پر موجود ہے۔ زیر نظر کتاب''تلاش حق '' بھی ایک حنفی عالم دین کا حنفیت کو چھوڑ کر مسلک اہل حدیث ا ختیار کرنے کی داستان پر مشتمل ہے یہ کتاب وہ خط وکتابت ہے جو مدتوں سابق حنفی عالم دین مولوی نواب محی الدین اور سید مسعود بی۔ ایس۔ سی کے مابین تقلید شخصی اور دیگر بہت سے اختلافی مسائل پر ہوتی رہی سید مسعود بی ایس سی نے مولوی محی الدین کے اشتعال انگیز سوالات کے جوابات اس احسن انداز اور پختہ دلائل وبراہین کی روشنی میں دئیے کہ بالآخر مولوی محی الدین صاحب نے طویل خط وکتابت کے بعد حنفیت کوچھوڑ کر اہل حدیث ہونے کااعلان کردیا ۔کتاب کے شروع میں مولانا محی الدین کا وہ خط بھی شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے حنفیت کو چھوڑ نے کے اسباب اور اپنے اہل حدیث ہونےکی داستان تحریر کی ہے اور آخر میں محترم مسعود بی۔ ایس ۔سی کا شکریہ بھی ادا کیا کہ جن کے ساتھ باہمی مراسلت ان کے اہل حدیث ہونے میں معاون بنی ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہربھولے ہوئے کو سیدھی راہ دکھائیں او ر قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائیں۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
جناب نواب محی الدین کا تعارفی خط
حنفی مذہب کے خلاف سنت مسائل
امام ابو حنیفہ اور جمع احادیث
امام ابو حنیفہ اور ان کی طرف منسوب کردہ مسائل
ائمہ کرام کی فضیلت تقلید کی مقتضی نہیں
منتہائے فضیلت کی اتباع
کیا امام ابو حنیفہ ہی حدیث کا صحیح مطلب سمجھے
تقلید اور شریعت سازی
صحیح بخاری ومسلم کی صحت پر امت کا اتفاق
جاہل کا عالم سے سوال کرنا تقلید نہیں
صحیح بخاری و مسلم کی صحت پر ائمہ کا اتفاق
جنفی فقہ کے بے شمار مسائل بے دلیل ہیں
اہل حدیث ابتدائے اسلام سے ہیں
تقلیدکا صدیوں بعد شروع ہونا
اولیاء اللہ اہلحدیث ہی ہوتے ہیں
اکثریت اور خدمت دین حق پر ہونے کی دلیل نہیں
عقائد کی پختگی صفت محمود ہے
ترک رفع یدین سنت نہیں
وہابی کوئی فرقہ نہیں
استادی شاگردی تقلید نہیں
غیر مسنون وظائف کوئی نیکی نہیں
اجتہادی اختلاف اور تقلید کا فرق
ایک حدیث سے رفع یدین کے خلاف غلط استدلال
رفع یدین فرض ہے
نماز کے ارکان میں فرض وسنت کی تفریق
عبداللہ بن مسعود کی حدیث کا متن غیر محفوظ ہے
امام حق پر تھے لیکن مقلد حق پر نہیں
مجتہدین خطا سے پاک نہیں
فقہ حنفی کے گندے مسائل اور امام ابو حنیفہ کی بریت
بزرگوں کی لغزش
مولوی اشرف علی تھانوی صاحب کی کتابوں کی حیثیت
تصنیفات غزالی
کیا شاہ ولی اللہ صاحب تقلید کے حامی تھے
کیا مقلد کی اقتدا میں نماز ہو سکتی ہے
شاہ ولی اللہ کی تحریر سے تقلید کا رد
بڑی جماعت کی پیروی کرو کا صحیح مفہوم
اہلحدیث کوئی فرقہ نہیں ہے
بہت سے کلمہ گو بھی مشرک ہوتے ہیں
تقلید کی تعریف
فقہ کی تعریف
بہت سے علمائے اہلحدیث کو مقلدین نے مقلد مشہور کر دیا ہے
تقلید کیوں نہیں چھٹتی
امام ابو حنیفہ کی جمع کردہ احادیث کہاں گئیں؟
رائے اور فتوے بازی کی مذمت
بیعت کی حقیقت
اہلجدیث متوجہ ہوں
مختلف سوالات اور ان کے جوابات
عدم رفع کی احادیث اور ان کے جوابات
تقلید
زیارت نبوی
رفع یدین
فاتحہ خلف الامام
 

عبد المعز

محفلین
جمعۃ المبارک کا دن اسلام میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔رسو ل اللہ ﷺ نے اس دن کو سب سے افضل قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی نے باقی امتوں کو اس دن کی برکات سے محروم رکھا صرف امت محمدیہ پر اللہ تعالی نے خصوصی فضل وکرم فرمایا اور امت محمدیہ کی اس دن کی طرف راہنمائی فرمائی اور اسے اس کی برکات سے نوازا۔نماز جمعہ ایضا فریضہ ہے جس کاادا کرنا ہر مسلمان پر لازمی اور ضروری ہے اور اس کاتارک گنہگار ہے ۔ نماز جمعہ بغیر کسی شرعی عذر کے چھوڑنے والے لوگوں کورسول اللہ ﷺنے سخت وعید سنائی۔ زیرنظر کتاب مولانا محمد یوسف راجوالوی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں مولانا مرحوم نے قرآن واحادیث کی روشنی میں بڑے احسن اندازسے فرضیت جمعہ ،فضائل، حصوصیات جمعہ او رجمعہ کے دیگر احکام ومسائل کو بیان کرنے کے علاوہ برصغیر کے نامور خطیبوں کا تذکرہ اور خطباء کے لیے بھی چند ہدایا ت تحریر کی ہیں ۔ اللہ مولانا موصوف کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
سخن ہائے گفتن
خطباء اہل حدیث
شہید ملت حضرت علامہ احسان الہٰی ظہیر 
سلطان المناظرین حافظ عبدالقادر روپڑی 
شیخ القرآن حضرت مولانا محمد حسین شیخوپوری
استاذ العلماء شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ  آف گوجرانوالہ
فرضیت جمعہ
وجوب جمعہ کی شرائط
تاریخ جمعہ
فرضیت اور وجوب جمعہ کی سنت سے دلائل
تارک جمعہ کے بارے میں ابن عباس کا فتوی
فضائل جمعہ
یوم الجمعۃ کے نام
جمعۃ کی وجہ تسمیہ
فضائل جمعۃ المبارک
یوم الجمعۃ امت اسلامیہ پر خصوصی عنایت
ایک جمعے میں حاضری سے دس دنوں کے گناہوں کی معافی
یوم الجمعہ کی اولیت کا سبب
یوم جمعہ یوم تکمیل دین
یوم الجمعہ یوم عید
جمعہ عید سے بھی افضل ہے
یوم الجمعہ یوم عید و یوم طہارت
جمعہ خیر و برکت کا خصوصی تحفہ
جمعہ کے لیے چل کر جانا عمل جہاد کی طرح ہے
جمعہ گناہوں کے کفارہ کا سبب
جمعہ میں تاخیر سے آنے والا جنت میں تاخیر سے جائے گا
جمعہ میں حاضری قربانی کا ثواب
جمعہ کے دن جنت میں دیدار الہٰی
جمعہ کے دن اعمال کی پیشی
خصوصیات جمعہ
اذان جمعہ
خطیب کے لیے چند ہدایات
خطبہ مسنونہ
فضائل درود شریف
جمعہ سے پہلے مسائل و آداب
دوران خطبہ مسائل و آداب
جمعہ کے مسائل و آداب
قبولیت اعمال صالحہ کی شرائط
اخلاص نیت
صحت عقیدہ
اتباع سنت
مسدس حالی سے حضرت شیخ الحدیث کا خصوصی انتخاب
تراجم محدثین کرام
مصنفین برصغیر
حالات راویان حدیث
 

عبد المعز

محفلین
نبی کریم دین کامل لے کر آئے اور آپ نے اسے کامل و اکمل ترین حالت میں امت تک پہنچا دیا ۔آپ نے اس میں نہ تو کوئی کمی کی اور نہ ہی زیادتی کی ،بلکہ اللہ نے جو پیغام دیا تھا اسے امانت داری کے ساتھ اللہ کے بندوں تک پہنچا دیا۔اب اگر کوئی شخص دین میں ایسی نئی چیز لاتا ہے جو آپ سے ثابت نہیں ہے تو وہ بدعت ہوگی ،اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی انسان کو جہنم میں لے جانے والی ہے۔ہمارے معاشرے میں پھیلی بے شمار بدعات میں سے ایک محفل میلاد النبی کی بدعت بھی ہے۔جس کا اسلام ،شریعت ،نبی کریم ،صحابہ کرام،تابعین اور تبع تابعین ومحدثین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ بعد میں گھڑی جانے والی بدعات میں سے ایک بدعت ہے۔زیر نظر کتاب (محفل میلاد چند قابل غور نکتے) مولانا عبد الہادی عبد الخالق مدنی کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں محفل میلاد کے بدعت ہونے پر دلائل پیش کئے ہیں،اور تمام مسلمانوں کو یہ دعوت دی ہے کہ وہ سنت کی اتباع کریں اور بدعات سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائیں۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پہلا نکتہ:ہر دینی عمل کی بنیاد اتباع شریعت ہے
دوسرا نکتہ: دین مکمل ہے، اس میں اضافہ کی گنجائش نہیں
تیسرا نکتہ: نبیﷺ کی تاریخ ولادت پر اتفاق نہیں
چوتھا نکتہ: یوم ولادت سے زیادہ اہم یوم نبوت ہے
پانچواں نکتہ: اسلام میں غیروں کی مشابہت منع ہے
چھٹا نکتہ: جشن میلاد چوتی صدی کی ایجاد ہے
ساتوں نکتہ: کیا جشن میلاد محبت رسول ﷺ کا مظہر؟
آٹھواں نکتہ: یادگار سال میں ایک دن نہیں بلکہ ہر دن کئی بار
نواں نکتہ: نبیﷺ کی خلاف ورزی مت کرو
دسواں نکتہ: میلادکی مجلسوں کا کیا حال ہے؟
آخری بات
 

عبد المعز

محفلین
قرآن مجید خالق کائنات کی طرف سے انسانیت کے لیے حتمی اور آخری پیغام ِ ہدایت اور مسودۂ قانون ہے جسے ہادئ دوجہاں خاتم النبین ﷺ پر نازل کیا گیا ہے جن کے بعد نبوت کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں۔کتاب وسنت او رسیر صحابہ ﷢ کا بغور مطالعہ کرنے سےپتہ چلتا ہے کہ فتویٰ دینا سنت اللہ،سنت رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ﷢ سلف صالحین وائمہ دین کی سنت ہے ۔قرآن مجید میں ''استفتاء، افتاء اور یسئلونک کا ذکر مختلف مقامات پر آیا ہے جن مسائل ،احکام ،اور اشکالات کے متعلق صحابہ کرام ﷺ نے نبی اکرم ﷺ سے سوالات دریافت کئے اورآپ ﷺ کی طرف سے ان کے ارشاد کردہ جوابات فتاوائے رسول اللہﷺ کہلاتے ہیں ۔جو کتب احادیث میں بکثرت موجودہیں ۔زیر نظر کتاب ''یسئلونک'' پروفیسر نجیب الرحمن بن عبدالرحمن کیلانی کی مرتب کردہ ہے ۔جس میں انہوں نے قرآن مجیدکے ان مخصوص مقامات کو بیان کیا ہے جہاں يسئلونك اور يستفتونك كے ذریعے امت کےسوالوں کے جوابات نقل کئے گئے ہیں ۔ فاضل مرتب نے ان مقامات کی نہایت جامع او ر سہل انداز میں شرح کردی ہے جو قاری کےدل میں بڑے ہی بہتر انداز میں جاگزین ہوجاتی ہے ۔او ر کتاب کےباب سوم میں نبی ﷺ سے صحابہ کرام او ر دوسرے لوگوں کے پوچھے گے 100 سوالات وجوابات کوبیان کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مصنف کے لیے زریعہ نجات بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
تقریظ
تعارف قرآن مجید
اعجاز قرآن
قرآن مجید کا اعجاز
قرآن کے فضائل
تلاوت قرآن کے آداب
قرآن مجید کا نجما نجما نازل ہونا
پہلا باب قمری تقویم
چاند کی مختلف شکلیں
قمری تقویم ہی حقیقی تقویم ہے
قمری تقویم اور اسلام
شمسی تقویم کا آغاز
انفاق فی سبیل اللہ
حرمت والے مہینے
حرمت خمرو میسر
جوا کس طرح دشمنی پیدا کرتا ہے
شراب کس طرح بغض و عداوت کا سبب بنتی ہے
شراب نوشی کی سزا
انفاق فی سبیل اللہ کی حد
یتیموں کے حقوق
حیض کے مسائل
حلال و حرام
قیامت کا علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے
مال غنیمت
روح کی حقیقت
ذوالقرنین کون تھا؟
پہاڑوں کی کیفیت
قیامت کب آئے گی
دوسرا باب اصلاح نسواں
کلالہ کے مسائل
تیسرا باب حصول جنت کا ذریعہ
جنت میں داخل کرنے والا عمل
عالم کی فضیلت
ایمانیات
کبیرہ گناہ
حلال و حرام
قبولیت دعا کے اوقات
انفاق فی سبیل اللہ
حقوق ا لعباد
طہارت کے مسائل
نماز کے مسائل
مسائل روزہ
مسائل حج
مسائل جہاد
رضاعت کے مسائل
لقطہ کے احکام
فضائل قرآن
متفرق مسائل
ہبہ اور وقف
حدود و تعزیرات
مثالی بیوی کی خصوصیات
نبی اکرمﷺ کا مثالی توکل
وہ سوالات جو آپؐ کی نبوت کے امتحان کے لیے کئے گئے
دعوت فکر وعمل
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ''احادیثِ احکام'' کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ''احکام الکبریٰ''امام عبد الغنی المقدسی کی ''عمدۃ الاحکام ''علامہ ابن دقیق العید کی ''الالمام فی احادیث الاحکام ''او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ''بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام '' قابل ذکر ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ نصف درجن سے زائد اس کی شروع وحواشی لکھے جا چکے ہیں عربی میں امام ابن دقیق العید اور اردو میں مولانا محمود احمد غضنفر ﷫ کی شروحات اہم ہیں ۔اردو شرح ضیاالکلام تو کتاب وسنت سائٹ پر بھی موجود ہے۔زیرنظر کتاب ''عمدۃ الاحکام '' چھٹی صدی ہجر ی کے عظیم محدث ،فقیہ امام ابو محمدتقی الدین عبدالغنی المقدسی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے صرف صحیح بخاری وصحیح مسلم سے احادیث کا انتخا ب کر کے احادیث کوفقہی ترتیب سے جمع کیا ہے ۔ یہ کتا ب 107ابواب اور 410 صحیح احادیث پر مشتمل ہے اور اکثر دینی مدار س میں شامل ِنصاب ہے ۔ نامور ادیب ومصنف مولانا محمود احمد غضنفر نے اپنے معروف ادیبانہ اسلوب میں طلباء وطالبات او رافادۂ عام کے لیے اس کاترجمہ کیا ہے ۔اللہ تعالی کتا ب کے مصنف ،مترجم اور ناشرین کی تفہیم و ترویجِ حدیث کے سلسلے میں خدمات کوشرف قبولیت سے نوازے(آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
حروف سپاس
خطبہ مسنونہ
حدیث دل
اصطلاحات حدیث
محدث اور فقیہہ صحابہ ؓ
کتب حدیث کی اقسام
کتب حدیث اور ان کے مولفین
کتاب الطہارت
باب اخلاص نیت
باب بیت الخلاء میں داخل ہونا اور استنجاء کرنا
باب مسواک
موزوں پر مسح
باب مذی
باب غسل جنابت
باب تیمم
باب حیض
کتاب الصلوۃ
اوقات نماز
نماز کے ممنوعہ اوقات
فوت شدہ نمازوں کی قضاء
نماز باجماعت کی فضیلت
عورتوں کی مسجد میں حاضری
سنن راتبہ کا بیان
اذان اور اقامت
قبلہ کی طرف منہ کرنا
صف بندی
امامت
نبی ﷺ کی نماز کے اوصاف
نماز میں قراءت
نمازی کے سامنے سے گزرنا
تحیۃ المسجد
نماز میں گفتگو کی ممانعت
فوت شدہ نماز کی قضاء
نماز میں کندھوں کو ڈھانپنے کا حکم
لہسن اور پیاز کے بارے میں
نبی کریم ﷺ پر درو و سلام
آخری تشہد کے بعد دعا
وتر کا بیان
نماز کے بعد اذکار مسنونہ
نماز میں خشوع
دوگانہ نماز
جمعہ
نماز عیدین
نماز کسوف
نماز استسقاء
نماز خوف
کتاب الجنائز
غائبانہ نماز جنازہ
کفن
میت کا غسل
امام کس جگہ کھڑا ہو
کتاب الزکوۃ
زکوۃ
زیر استعمال چیزوں کی زکوۃ
صدقہ فطر
کتاب الصیام
رمضان کے روزے
سفر میں روزہ
روزہ میں افضل عمل
لیلۃ القدر
اعتکاف
کتاب الحج
المواقیت
احرام
تلبیہ
عورت کا محرم کے بغیر سفر
فدیہ
مکہ کی عظمت
حرم میں جسے قتل کرنا جائز ہے
مکہ معظمہ اور بیت اللہ میں داخلہ
طواف
تمتع
ھدی
محرم کا غسل
جمرہ عقبہ پر رمی کی کیفیت
سر منڈانے کی فضیلت اور بال کترانے کا جواز
طواف افاضہ اور طواف وداع
منٰی میں رات گزارنا
مذدلفہ میں مغرب اور عشاء کو جمع کرنا
محرم غیر محرم کا شکار کھا سکتا ہے
کتاب البیوع
ناجائز خرید وفروخت
العرایا
بیع سلم
بیع کی شرطیں
سود
سامان گروی رکھنا
لقطہ
الوصایا
الفرائض
کتاب النکاح
نکاح
حق مہر
کتاب الطلاق
کتاب الرضاع
کتاب الایمان والنذور
کتاب الاطمعہ
کتاب الاشربہ
کتاب اللباس
کتاب الجہاد
 

عبد المعز

محفلین
ہر مسلمان کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ مومن اور مشرک کے درمیان حد فاصل کلمہ توحید لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔شریعت اسلامیہ اسی کلمہ توحید کی تشریح اور تفسیر ہے۔اللہ تعالی نے جہاں کچھ اعمال کو بجا لانے کا حکم دیا ہے ،وہاں کچھ ایسے افعال اور عقائد کا بھی تذکرہ فرمایا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی عمل بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہوتا ہے۔اللہ تعالی نے جن امور سے منع فرمایا ہے ،ان کی تفصیلات قرآن مجید میں ،اور نبی کریم نے جن امور سے منع فرمایا ہے ان کی تفصیلات احادیث نبویہ میں موجود ہیں۔124 مسائل ایسے تھے جو نبی کریم اور مشرکین مکہ کے درمیان متنازعہ فیہ تھے۔اور یہ ایسے اصولی مسائل ہیں جن کا ہر مسلمان کے علم میں آنا انتہائی ضروری ہے ،کیونکہ ان میں اور اسلامی تعلیمات میں مشرق ومغرب کی دوری ہے۔ان کا اسلام کے ساتھ دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔مجدد الدعوہ شیخ الاسلام امام محمد بن عبد الوھاب نے ان تمام مسائل کو اس کتابچے میں جمع فرما دیا ہے،تاکہ ہر مسلمان ان سے آگاہ ہوجائے اور اپنے ایمان کو محفوظ رکھ سکے۔موضوع کی افادیت کو سامنے رکھتے معروف عالم دین مولانا عطاء الرحمن ثاقب نے اس کا اردو ترجمہ کر کے اردو خواں طبقہ کے آسانی پیدا کردی ہے۔اللہ تعالی ان تمام حضرات کی محنتوں کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
 
Top