کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد3

فہرست مضامین استفتا ہائے مجموعہ فتاویٰ نذیریہ، جلد ثالث
کتاب الولیمہ
عورت یا اس کے اولیاء کی طرف سے دعوت ولیمہ جائز ہے یا نہیں
ایضاً
ایضاً
جس کے ہاں حلال و حرام پیسہ ہو وہ دعوت کرے او رکہے کہ میں حلال سے دعوت کرتا ہوں تو کھانا جائز ہے یا نہیں۔
فساق کی دعوت کھانا جائز ہے یا نہیں۔ نو مسلم حلال خور جو برائے نام مسلم ہیں ان کے ہاں نکاح خوانی کو جانا کیسا ہے۔
کتاب الطلاق والخلع
عدت خلع کس قدر ہے ایک حیض یا تین
کوئی شخص زبان سے کہے یا لکھ دے کہ اپنی زوجہ کو نان و نفقہ اگر نہ دوں میں تو میری طرف سے اس کو طلاق واقع ہوجائے گی پس اگر اس کو نان و نفقہ نہیں دے گا تو اس کو طلاق ہوجائے گی۔
جب طلاق قبل خلوت صحیحہ کے دی جائے تو عدت نہیں ہوتی
زید بوجہ نامرد ہونے کے اپنے گھر سے نکل گیا ڈیڑھ برس کا عرصہ ہوگیا تو اس کا کچھ پتہ نہیں لگتا اور جانے کے وقت اپنی زوجہ سے کہہ گیا تھا کہ تین چار مہینہ میرا انتظار کرناپھر کوئی کسی کے لیے بیٹھا تھوڑا ہی رہتا ہے اس صورت میں اس کی زوجہ پر طلاق کنائی واقع ہوگئی
شوہر کا عورت کو یہ کہنا کہ اگر فلاں امر نہ ہو تو تجھ کو اختیار ہے جو چاہے سو کرنا امر روئے قرآن و حدیث طلاق نہیں ہوتی۔
شوہر کا اپنی زوجہ کو یہ کہنا کہ اس سے مجھے کچھ سروکار نہیں طلا ق کنائیہے
صورت مذکورہ میں جب یہ شروط پائی گئیں کہ جن پر طلاق متعلق تھی تو زوجہ خالد مطلقہ ہوگئی
صورت مذکورہ میں جب یہ شروط پائی گئیں کہ جن پر طلاق متعلق تھی تو زوجہ خالد مطلقہ ہوگئی
اس لفظ سے کہ ہم نےاس کو چھوڑ دیا ہم تو اس کو دل سے چھوڑ چکے ہیں طلاق کنائی واقع ہوتی ہے
اگر عدت نہیں گزری تو زید بلا نکاح کے رجوع کرسکتا ہے او راگر عدت گزر گئ ی ہے تو نکاح کی ضرورت ہے۔
جلسہ واحدہ میں تین طلاق کا مسئلہ
ایضاً
ایضاً
شخصے زوجہ خود را طاق داد پس ایں زوجہ بروے حرام مطلقہ بائن شد یا ہنوز بدو رجعت ممکن و جائز است
طلاق تحریری دے او رزبان سے نہ کہے تو بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
طلاق بائن کس کو کہتے ہیں
صورت مسئولہ میں زید کی زوجہ اس کے نکاح سے باہر ہوگئی
صورت مذکورہ فی السوال میں طلاق کنائی واقع ہوئی
صورت مذکورہ میں موافق مذہب حنفیہ طلاق واقع نہ ہوگی
صورت مذکورہ میں شوہر کے لفظ فسخ استعمال کرنے سے فرقت یعنی طلاق واقع ہوئی
اگر کوئی کہے اپنی بیوی کو طلاق دوں گا تو اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی
ایک شخص نے اپنی عورت کو بایں لفظ طلاق لکھ دی کہ بشرط بخشیدن مہر و عقد کند ایک طلاق دی پس ان دونوں امر کے وجود سے طلاق واقع ہوگی یا صرف ایک کے وجود سے۔
عورت مختلعہ کونکاح جدید سے بغیر حلالہ اپنی زوجیت میں لانا درست ہے
عورت او رمد زانیہ کا نکاح بعد توبہ درست ہے یا نہیں
صورت مذکورہ میں طلاق سنی ہوگی یا بدعی
صورت مذکورہ میں رجعت ثابت ہوگئی اور بعد اس کے دونوں کا نکاح لغو ہے
صورت مذکورہ میں رجوع درست ہے
صورت مذکورہ میں عندالحنفیہ دختر مذکورہ مطلقہ بائنہ ہوگئی او ربکر کے نکاح میں نہ رہی اور بکر پر مہر ادا کرنا ضروری ہے
صورت مذکورہ میں زید کو مناسب ہے کہ خلع پر راضی ہو کر طلاق دے دے
مسئلہ طلاق بحالت غیظ و غضب
ایضاً
صورت مسئولہ میں بلا شبہ ہندہ مطلقہ ہوگئی
شوہر کا یہ کہنا کہ میں نےبی بی کو چھوڑ دیا طلاق بالکنایہ ہے
صورت مذکورہ میں زید کا یہ سب شرطیں کرنا باطل ہے اور لغو ہے او رہندہ اس کے نکاح سے باہرہوگئی۔
نابالغ کی طلاق واقع نہیں ہوتی۔
نابالغ کی طلاق واقع ہوتی ہے یانہیں او راسکی طرف سے اس کے ولی کی طلاق واقع ہوسکتی ہے یا نہیں
صورت مسئولہ میں زوجہ زید پر طلاق واقع ہوگئی۔
صورت مذکورہ میں تین طلاق کنائی واقع ہوچکی ہیں او راب حاجت عدت کی بھی نہیں عورت جس سے چاہے نکاح کرے۔
صورت مذکورہ میں وہ عورت جس سے چاہے نکاح کرسکتی ہے
صورت مسئولہ میں فیصلہ الٰہی یہ ہے کہ عورت خلع کرے
تحریری طلاق جائز ہے یا نہیں اگر جائز ہے تو اس کا کیا مضمون ہونا چاہیے
صورت مسئولہ میں خلع جائز ہے
صورت مذکورہ میں زید کو چاہیے کہ طلاق دے کر یا خلع کرکے ہندہ کی گلوخلاصی کردے۔
فارغخطی ہمارے عرف میں ایک طلاق بائن ہوتی ہے لہٰذا صورت مذکورہ میں حق رجوع حاصل نہیں
صورت مسئولہ میں ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی
صورت مذکورہ میں دونوں طلاقیں رجعی ہیں
جب شوہر کو طلاق دینے سےانکار ہو تو بلا گواہوں کے طلاق نہیں ہوسکتی
تعلیق طلاق بعد عقد نکاح کے بالاجماع معتبر ہے۔
صورت مسئولہ میں شوہر جب طلاق نہ دے نکاح فسخ نہیں ہوسکتا
جب زید اپنے وطن کو جانے لگا تو ساس نے کہا کہ میری بیٹی کو جو تیری جورو ہے طلاق دے کر جا زید نے کہا کیاکہوں ساس نےکہا کہ میں نے تین طلاق دیا زید نے کہا کہ دیا اس صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں۔
مسئلہ۔ صرف طلاق طلاق طلاق کہنےسے طلاق واقع نہیں ہوتی
صورت مرقومہ میں ایک طلاق رجعی واقع ہوگی او رباقی اخبار میں محسوب ہوں گی۔
طلاق رجعی ثابت ہوئی یا مغلظہ
استفسار رضا سے طلاق واقع نہیں ہوتی
مذہب حنفی میں مکرہ سے جبراً طلاق نامہ لکھوا لینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
درصورت مرقومہ واضح ہو کہ گواہان اثبات کے معتبر ہوتے ہیں اور گواہان نفی کے مسموع نہیں ہوتے۔
زنے کہ مطلقہ بالثلاث بسہ اطہار گشت بعد طلاق اخر براں مطلقہ مسطورہ سرحیض لازم است یا نہ
کتاب الظھار
اپنی عورت کو ماں یا بیٹی کہنے سے بغیر تشبیہ کے ظہار نہیں ہوتا
اپنی زوجہ کو یہ کہنا کہ تو میری بہن ہے ظہار نہیں ہوتا
اپنی زوجہ کو والدہ یابہن یا نانی کہنا لغو ہے ظہار کی تعریف او راس کے احکام اور ظہار کے کفارہ کا بیان
کتاب النفقات
شوہر اگر اپنی زوجہ کو والدین کے ہاں چھوڑ دے تو بعد مدت مدیدہ دعویٰ نان و نفقہ زمانہ گزشتہ کا پہنچتا ہے یا نہیں۔
زوجہ زید فوت شدا کنوں زید نفقہ بیماری۔ زئجہ خود از وارثان اومی طلبد آیا ایں درست است یا نہ و نیز زید و بروگواہاں زوجہ خود راگفتہ کہ آنچہ برتو حقوق من ہستند بخشیدم آیا نفقہ دریں ابراء آمدیا نہ و برزوجہ بحالت سخت بیماری مہر خود بخشید ایں جائز است یا نہ۔
فیصلہ
ناشزہ کی تعریف او رنان و نفقہ اور غیر محرم کے ساتھ سفر کا حکم
صورت مذکورہ میں ہندہ کا نان و نفقہ اور خورد سال بچوں کا نان و نفقہ پرورش زید پر بلا شبہ فرض ہے
زید فوت ہوا بعد وفات زوجہ نے اپنا مہر معاف کردیا اولیاء زید اس سے زیور چڑھاوا نکاح کا مطالبہ کرتے ہیں وہ ایام عدت کا نان و نفقہ مانگتی ہے حکم شرعی کیا ہے۔
ناشزہ کو نان و نفقہ نہیں پہنچتا
شرع میں جس طرح کھانا کپڑا زوجہ کا زوج پر واجب ہے اسی طرح مکان سکنی بھی واجب ہے
صورت مسئولہ میں قول ہندہ کا برحق ہے اور قو ل زید کا حق نہیں
کتاب الحضانۃ والنسب
اپنے والد زانی کا وارث ہوسکتاہے یا نہیں
مدت حضانت بقول مفتی بہ سات سال ہے
بعد وفات والد اولاد کا حق حضانت و ادا کو ہے یا والدہ کو بصورتیکہ دوسرا نکاح نہ کرچکی ہو
صورت مسئولہ میں حق حضانت صغیر کا ماں کو ہے اگر ماں قبول نہ کرے تو نانی کو ہے اور اگر نانی قبول نہ کرے تو دادی کو ہے اور اس کے مال کی ولایت حاکم کو ہے۔
صورت مرقومہ میں زید کو اس وقت لڑکی کے چھین لینے کا کوئی حق نہیں
صورت مسئولہ میں حق حضانت سات برس تک ماں کو ہے بعد ازاں باپ کو اختیار ہے
صورت مرقومہ جب خاوند مقروض و بدنیت ہے اور مال متروکہ ہندہ اس کے پاس محفوظ نہیں رہے گا تو اس صورت میں وہ ہندہ کے خورد سال بچوں کا بوجہ بدنیتی کے ولی نہ رہا
صورت مسئولہ میں حق حضانت نانی کو ہے
صورت مسئولہ میں زید کو بلا شبہ اپنے چھ سالہ بچے سے ملنے اور گھنٹہ دو گھنٹے اپنے پاس رکھنے کا شرعاً حق ہے او رہندہ کو ہر گز حق نہیں کہ اس کو روکے۔
فیصلہ
صورت مرقومہ میں لڑکے کی پرورش ماں پر فرض نہیں ہے مگر پرورش کا حق زیادہ ماں ہی کو ہے
زید نے اپنی زوجہ کو طلاق دے دی نو سالہ لڑکی کس کے پاس رہے گی
درصورتیکہ محمد حسینی مرحوم نے برملا اقرار کیا کہ یہ دونوں ہمارے بیٹے ہیں تو اقرار اس کا قبول ہوگا۔
زید ایک پسر ہشت سالہ اور ایک پسر بالغ او رایک بیوی چھوڑ کر مرگیا ولایت نکاح و حضانت صغیر کس کو ہے اور اس کا مال کس کے پاس رہے گا۔
باپ اور دادا دادی اور نانا نانی کے ہوتے ہوئے حق حضانت کس کو ہے
جب صغیر بچوں کی والدہ دوسرا نکاح کسی اجنبی سے کرلے تو حق حضانت اس سے ساقط ہوجاتا ہے اور نانی دادی بہن وغیرہ مستحق حضانت ہوتے ہیں اور در صورت نہ ہونے ان کے مستحق حضانت عصبہ ہوتے ہیں اور صورت مرقومہ میں برادر حقیقی مستحق حضانت ہے برادر علاتی نہیں۔
مسئلہ۔ حد بلوغت جاریہ نزدیک امام اعظم سترہ برس ہیں اور دیگر ائمہ کےنزدیک پندہ برس ہیں۔
کتاب الرضاع
دو عورتیں حقیقی بہنیں ہیں ایک نے اپنے حقیقی برادر کو دودھ پلایا اور دوسری بہن نے کسی اجنبی کو دودھ پلایا تو اب دونوں کے لڑکی لڑکا کا نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں۔
مسئلہ رضاعۃ و حکم شہادت مرضعہ
رضیع کی لڑکی مرضعہ کے لڑکے پر حرام ہے
صورت مرقومہ میں دونوں کے درمیان حرمت رضاعت نہیں پائی گئی
ایضاً
صورت مسئولہ میں یہ سب لڑکیاں عثمان پرحرام ہیں
رضاعی پھوپھی سے نکاح حرام ہے۔
مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی
لا یتعدی التحریم الی غیر المرضعۃ ممن ھو فی درجتہ من اخوتہ و اخواتہ
بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو دودھ پلایا اب اس بڑی بہن کی وفات کے بعد ا س کے شوہر کا نکاح اس چھوٹی بہن سے نہیں ہوسکتا۔
تنہا مرضعہ کی شہادت ثبوت رضاعت کے لیے کافیہے
رضاعی بھانجی سے نکاح جائز نہیں ہے
دو برس کے اندر حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے اور بھی قول عندالحنفیہ مفتی بہ اور اضح ہے
ایک دو دفعہ دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے یا نہیں
کسی عورت کا دودھ اگر دوا یاپانی میں ملا کر کسی لڑکے کو پلایا جائے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی یا نہیں۔
رضاعی باپ کے اصول و فروع رضیع پر حرام ہیں او رنیز رضاعی خالہ و رضاعی پھوپھی بھی حرام ہیں
جب زید نے خود دودھ پینے کا اقرار کیاہے اور شیردہندہ بھی مقر ہے تو بلا شبہ حرمت رضاعت ثابت ہے۔
مسئلہ۔ رضاعی بہن عام ہے سگی ہو یا سوتیلی دونوں سے نکاح حرام ہے
پسر مرضعہ غیر مشارک رضیع با بنت رضیع جائز اسست یانہ
رضاعت کی حرمت رضیع کے لیے ہے نہ کہ اس کے بھائیوں کے لیے
بنت رضیع ابنائے مرضعہ پر حلال نہیں
شوہر اگر اپنی زوجہ کا دودھ پی لے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی
یجوز ان یتزوج الرجل باخت اخیہ رضاعاً
کتاب المحرمات
زید کی منکوحہ سےاس کے لڑکے کا نکاح حرام ہے
ماں کی ممیری بہن سےنکاح درست ہے اسی طرح چچیری پھوپھیاں خلیری ممیری پھوپھیاں بھی داخل محرمات نہیں۔
کسی مرد کی پہلی بیوی سے لڑکا ہے او راس کی دوسری بیوی کے پہلے شوہر سے لڑکی ہے تو باہم دونوں کا نکاح درست ہے۔
زید کی ماں یعنی فاطمہ ہندہ کے پہلے شوہر کے نکاح میں تھی اب وہ شوہر مرگیا بعد چندے زید نے اپنا نکاح کرلیا صحیح ہے یا نہیں۔
صورت مسئول عنہا میں نکاح درست ہے۔
زنا سے جو لڑکی پیدا ہو اس سے نکاح کرنے میں شرعی ممانعت نہیں ہے
ایک وقت میں دو بہنوں سے نکاح حرام ہے
چار زوجہ کی موجودگی میں پانچویں سے نکاح کرنا حرام ہے
ایضاً
کسی نے کسی عورت سے نکاح کیا اور بلا طلاق دینے اس عورت کے اس کی حقیقی بہن سے نکاح کرلیا تو اس صورت میں نکاح اوّل صحیح ہے او رنکاح دوسرا باطل ہے۔
مسئلہ شغار
مسئلہ شغار اور اس کی تعریف و تحقیق
ایضاً
جس عورت کا شوہر زندہ ہو بلاطلاق کسی دوسرے کو اس سے نکاح کرنا حرام ہے
ماں کی چچیری بہن سے نکاح جائز ہے یا نہیں
سوتیلی خالہ سے نکاح کرنے کا کیا حکم ہے
جو شخص تصور شیخ میں مبتلا ہو یا شیخ عبدالقادر شیءا للہ کا وظیفہ کرتا ہو تو کیا اس وجہ سے اس کی بیوی اس کے نکاح سے باہر ہوگئی او ربلا طلاق اس کی بیوی سے نکاح جائزہے۔
زید کی بیوی کی ایک لڑکی دوسرے شوہر سے ہے اور زید کی بیوی سے ایک لڑکا ہے تو ان دونوں لڑکا لڑکی کا نکاح باہم درست ہے۔
سوتیلے باپ کی منکوحہ سے نکاح درست ہے یا نہیں
کتاب الستر و الحجاب و بیان العورات
ان پیروں کا کیا حکم ہے جو اپنے مریدوں کی عورتوں کے ساتھ بلا حجاب نشست و برخاست کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھاتے پیتے ہیں او ران سے خدمت لیتے ہیں۔
جو بڈھاکہ مسلوب القویٰ شہوانیہ ہوگیا ہو وہ اپنی محرمات سے پیٹھ اور ران پر مالش کرا سکتا ہے یا نہیں و نیز بغرض تعلم احکام اسلام غیر محرم عورتیں اس کے سامنے ہوسکتی ہیں یا نہیں۔
واعظ و مدرس را وعظ گفتن۔ روبرو زناں نامحرم بالمشافہ بلا حجاب جائز است یا نہ
کتاب الایمان و النذور
نذر کی تعریف اور اس کی شرطوں کا بیان کہ ناذر ک لیے نذر کا کیا کہنا جائز نہیں۔ اگرچہ فقیر ہو اور اغنیاء کے لیے بھی درست نہیں اور اس بات کا بیان کہ حرام اور معصیت کی نذر درست نہیں ۔ اگر کوئی معصیت کی نذر مانے تو وہ یمین ہوگی او رکفارہ دینا لازم ہوگا۔
رنڈی کا نچوانا اور شراب خوری کی نذر ماننا
نذر کا کھانا ناذر کے لیے شریعت میں ناجائز ہے اگرچہ فقیر ہو
شراب خوری اور رنڈی کا نچوانا حرام بعینہ اور معصیت فی نفسہ ہے
جو شخص احادیث نبویہؐ صحیحہ کو بے اصل بتا وے وہ فاسق گمراہ ہے
کوئی عورت یہ نذر مانے کہ میرا لڑکا بیماری سے صحت پاوے تو تمام عمر روزہ رکھوں گی اسکا کیا حکم ہے
اس مسئلہ کی تحقیق کہ جو طعام تعزیہ یا پنجہ یا جھنڈی یا دیبی یا مہادیو کے مٹھ پر چڑھایا جاتا ہے اس کا کھانا حرام ہے اس لیے کہ وہ منذور لغیر اللہ ہے او رمنذور لغیر اللہ کا کھانا حرام ہے اور یہ فعل بھی حرام بلکہ شرک و کفر ہے۔
مسئلہ۔ نذر لغیر اللہ
اس مسئلہ کی تحقیق کہ جو جانور غیر اللہ کی تعظیم و تقرب کے لیے ٹھہرایا گیا ہو حرام ہے اگرچہ ذبح کے وقت اللہ کانام لیا جاوے
اولیاء اللہ کی قبروں پر لے جاکر مساکین کو کھاناکھلانا
جو جانور کہ غیر اللہ کی تعظیم و تقرب کی نیت سے ذبح کیا جاوے وہ حرام ہے اگرچہ ذبح کے وقت اللہ کا نام لیا جائے۔
کتاب الفرائض والودایا
ہندہ نے ایک بیٹی او رایک زوج او رماں اور دوبھائی دو بہن چھوڑے ترکہ کیسے ہوگا
صورت مسئولہ میں جب قرض باقی ماندہ بطیب خاطر زید کو معاف کردیا تو زید عنداللہ و عند الناس بری الذمہ اور سبکدوش ہوگیا۔
یہ کہنا کہ تو فلاں فلاں چیز کا مختار ہے وصیت نہیں ہے
عرصہ کثیر تک کسی کے ترکہ پر قابض رہنا اور ترکہ کا مدت مدید تک تقسیم نہ ہونا مبطل جواز تقسیم ترکہ نہیں اور نہ رافع حق ارث ہے۔
زید نے ماں و تین بہن حقیقی و یک برادر علاتی و چار بہنیں علاتی و یک بہن اخیافی چھوڑے پس ترکہ زید کیونکر تقسیم ہوگا۔
صورت مسئولہ میں چونکہ ملک نثار احمد اس میں تام ہے اب اس میں امیرالنساء کا رجوع کرنا نہ درست ہے۔
صورت مذکورہ میں کل ترکہ یعنی جہیز و چڑھاوا کل مہر دختر متوفیہ کا چھ سہام پر منقسم ہوکر تین اس کے شوہر کو ایک والدہ کو اور دو سہام والد کو پہنچیں گے۔
صورت مذکورہ میں کل مکان کے تین حصہ کرکے ان میں سے ایک ایک حصہ ہر ایک بیٹی کو بطور فرضیت کے او رباقی ایک حصہ وہ بھائی چچا زاد کو بطور عصوبت کے دینا چاہیے۔
انفاذ وصیت باتفاق محدثینو فقہا واجب است مادام کو بحد ضرر نہ رسد وزائد از ثلث مال نہ بود۔
عدت کے اندر نکاح جائز نہیں او رایسے نکاح سے جو اولاد پیدا ہو وہ صحیح النسب نہیں لہٰذا ترکہ کی مستحق بھی نہیں۔
زید نے والدہ او رایک سوتیلی ماں ،ایک اخیافی و دو بھائی و چار ہمشیرہ علاتی چھوڑے ترکہ کیسے تقسیم ہو
زیدنے ایک ہمشیرہ عینیہ او رایک ہمشیرہ علاقیہ و ایک ہمشیرہ اخیافیہ چھوڑے ترکہ کس طورپرتقسیم ہوگا۔
صورت مسئولہ میں ہبہ نامہ والدہ محمود ناجائز ہے قبل تقسیم جائداد متوفی کے کسی وارث کو بذریعہ ہبہ یا بذریعہ وصیت اس کے منتقل کرنے کا اختیار ہیں۔
کوئی نو مسلم اگر اپنے باپ کافر کی جائداد متروکہ لینے سے انکار کرے او ربعد مرنےاس نو مسلم کے اس کا بیٹا مسلم و جدی جائداد لے لے تو جائز ہے یانہیں۔
جو زیور چڑھاوا ہندہ کو ملا ہے وہ اس کا ملک ہے بعد وفات وہ کل متروکہ اس کے ورثاء کو ملے گا۔
بیمار اگراپنے وارث کو حصہ مدینہ دے کر قابض کرا دے تو بعد صحت واپس کرسکتا ہے یا نہیں۔
صورت مسئولہ میں نکاح کی ولایت پھوپھی کو نہیں ماموں کو ہے او رماں کی ولایت بھی ماموں کو حاصل ہے۔
زید متوفی کے ورثاء ذیل پر ترکہ کیسے تقسیم ایک زوجہ اور والدین او رتین برادر اور چار ہمشیرہ حقیقی ۔
ادائے دین تقسیم میراث پر مقدم ہے۔
سبب غلام و کنیز ک شدن ابتداء استیلاء است حالاً و مالاً نہ غیر آن از بیع وغیرہ
زید بمرو و یک زوجہ گذاشت پس کل ترکہ بزوجہ یا چہارم حصہ
عمرو نے ورثاء ذی چھوڑے دو زوجہ تین دختر تین برادر حصص شرعیہ کیسے ملیں گے
زید ایک زوجہ او رایک دختر چھوڑ مرا زوجہ کو ثمن آتا ہے اگر کوئی نصف دلوائے تو کیسا ہے
ہندہ ایک بیٹا اور نواسہ و نواسی چھوڑ مری مترکہ کس کو ملنا چاہیے۔
زینب متوفیہ کے وارث زیل کو ترکہ کیسے ملے گا والدین شوہر دو بھائی ایک بہن حقیقی
والدالزنا زانی باپ کا وارث ہوسکتا ہے یانہیں
در صورت مرقومہ کنیز و پسر ش وارث زید نیستند
کل مال کی وصیت بعض ورثاء کو جائز ہے یا نہیں اور اگر متوفی کے مال میں کسی وارث نے تجارت کی تو نفع نقصان میں سب شریک ہیں یانہیں او رلڑکے نابالغ کا متولی کون ہوگا۔
ہندہ ایک دختر و مادر و یک برادر و شوہر چھوڑ مری ترکہ وارثوں کا کیوں کر تقسیم ہوگا۔
اخیافی بھائی جو زنا سے پیدا ہوں وارث ہوں کے یا نہیں۔
زید متوفی نے اشخاص ذیل چھوڑے ان میں سے کوئی کون وارث ہوں گے او رکیاکیا حصہ ہر ایک ملے گا۔ زوجہ یک دو کنیز کہ مروجہ فی زمانہ غیر منکوحہ ایک کنیز کے پیٹ سے ایک بیٹا ہے او رایک کے پیٹ سے ایک دختر او رایک زید کا حقیقی بھائی اور تین بہنیں او رایک ہمشیرہ بھی قبل تقسیم تین پسر او رایک دختر چھوڑ کر مرگئی۔
صورت مذکورہ میں وصیت مذکورہ تہائی مال میں جاری ہوگئی زیادہ میں نہیں ہاں اگر وارث جائز رکھیں تو جائز ہے۔
زید مرگیا اور قبل تقسیم ترکہ اس کی زوجہ نے دوسرا نکاح کرلیا تو زوجہ مذکورہ مستحق حصہ میراث ہوگی یا نہ۔
اگر کوئی بعض ورثاء کو اپنی عین حیات میں کچھ نقد وغیرہ لے کر کہے کہ بس اب میرے مرنے کے بعد تمہارا کچھ حصہ نہیں۔ یہ جائیداد دوسرے وارثوں کی ہے تو بعد وفات شخص مذکور اس جائیداد میں سے سب ورثاء کوحصہ ملے گا کہ جن کو وہ متوفی وصیت کرگیا ہے۔
زوجہ بعد وفات زوج کے متروکہ زوج کو اپنے دین مہر میں استغراق کرسکتی ہے یا نہیں
زید مقروض مرا او رکچھ بھی ترکہ نہیں چھوڑا اس کے ورثہ بیٹے یعنی ابن تین او ربھائی ایک او ربی بی ایک ہے ان میں سے ورثہ میں کون کون کتنا کتنا قرضہ ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد سوم پارٹ 2
کتاب الاضحیۃ والعقیقہ
گائے میں سات آدمی اور اونٹ میں دس آدمی کے شریک ہونے کا حکم خاص ہدی میں ثابت ہے یا قربان میں بھی ثابت ہے۔
کھال قربانی کے مستحق مساکین ہیں
فقراء کو قربانی کی کھال دینا چاہیے یا کس کو بیچ کر قیمت بھی دینا جائز ہے اگر وقت پر مساکین نہ ہوں تو کیسا کرے۔
ہرن او ربکری سے جوبچہ پیدا ہو اس کی قربانی جائز ہے یانہیں
قیمت کھال قربانی کی اپنے مصرف میںلانا چاہیے یا نہ۔
میت کی طرف سے جو قربانی کی جائے اس کا گوشت اغنیاء کو اور وارثان میت کو کھانا درست ہے یا نہ
عقیقہ سات روز کے بعد کب تک ہوسکتا ہے۔
عیدالاضحیٰ میں قربانی ہر متنفس کی جانب سے کرنی چاہیے یا گھر گھر کے لیے ایک جانور کافی ہے۔
عقیقہ واجب ہے یا سنت یا مستحب او راس کے احکام کیا ہیں
میت کی طرف سے قربانی جائز ہے یانہیں
گائے کی قرباگنی کے ساتھ حصوں میں بعض حصے زندہ کی طرف سے ہوں اور بعض مردوں کی طرف سے تو جائز ہے یا نہیں۔
احکام قربانی کیاکیاہیں
ہنود کا یہ بیان غلط ہے کہ گائے کی قربانی قرآن مجید میں نہیں ہے
تحقیق مسئلہ خصأبہائم ماکول اللحم وغیرہ
کتاب الامارۃ والجہاد
مولوی عبداللہ صاحب جو علاقہ خراسان میں ہیں وہ امام وقت ہیں یانہیں او رجہاد فرض عین ہے یا کفایہ اور اس وقت جہاد ہے یانہیں۔
ہندوستان میں فی الحال جہاد جائز ہے یا نہیں
حدیث من مات ولم یعرف امام زمانہ کے مطلب کی تشریح
کتاب الحدود والتعزیر
حد تعزیر و فرق درمیان اشراف و اجلاف
زید نے اپنی زوجہ کو بوجہ قرائن زانیہ قرار دے کر زجر کی اور زوجہ بھی مقرر ہوگئی بعدازاں زید نے روبرو چند لوگوں کے کہا کہ میں نے غصہ میں کہا تھا اس صورت میں عمرو مہتم پر زنا ثابت ہوگا یا نہیں
صورت مسئولہ میں زید کا دعویٰ اوپر دلاپانے اپنی زوجہ کے پہنچتاہے یا نہیں
ایک شخص نے خط میں ایسے کلمات تحریر کیے جو صراحۃً کنایۃً کسی محصنہ کے حق میں قذف میں اس پرکیا حکم ہے۔
صورت مذکورہ سوال مقتضی لعان ہے
کتاب الخطر والاباحۃ
زید نے اپنی زوجہ کو گھر سے نکال دیا وہ بد وضع آوارہ پھرتی ہے زید نہ طلاق دیتا ہے نہ دیکھتا ہے پس دونوں گہنگار ہوتے ہیں یا نہیں اور زید کی امامت کا کیا حکم ہے
پردہ زناں از خواجہ سرائے جائز است یا نہ
نان پاؤ تاڑی آمیز کھانا درست ہے یا نہیں او راس کی بیع شرعی جائز ہےیا نہیں
اگر خواجہ سرائے بکسے زن عقد نکاح کند جائز است یا نہ
تعویذ نوشتہ در گلواند اختن جائز است یا نہ
اگر کسی صورت سے قرض ادا ہونے کی امید نہ ہو تو ایسی حالت میں قرض دار کو واسطے ادائے قرض کے سوال کرنا درست ہے یا نہیں۔
زید کسب حلال کرتا ہے اور عمر کی کمائی مخلوط بحلال و حرام ہے تو زید اپنے حلال مال کو عمر کے ہاتھ فروخت کرے یا نہیں
فصد یا حجامت یعنی نشتر کن دنوں میں لگوانا چاہیے
ایک شخص ولدالزنا ہے اس کو بُرا سمجھنا یا بُرے الفاظ سے یا کرنا کیسا ہے
مسئلہ۔ جن کپڑے برتوں میں تصویر یں بنی ہوں ان کابرتنا او ربیچنا خریدنا ناجائز ہے
مرجع مکرہ تنزیہی کا ترک اولیٰ ہے یا کچھ اور۔ اور مکرہ تنزیہی جملہ ممنوعات شرعیہ سے ہے یا نہیں
نوکری خصی و وجہ سرائے جائز است یا نہ و در اجرت ایشاں ہم کراہت و حرمت سرایت کند یا نہ۔
کتاب الاطعمۃ والصید والذبائح
جانور ذبح شدہ کے پیٹ میں سے بچہ مردہ نکلے تو وہ حلال ہے یا نہیں
جو جانور بنام شیخ سدد پالا گیا ہو اور ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کرذبح کیا جائے تو وہ بھی جانور حرام ہے۔
جو جانور بہ نیت نذر غیر خدا ذبح کیا جاوے اگرچہ بوت ذبح بسم اللہ اللہ اکبر کہا لیکن نیت نذر غیر خدا او رتقرب الی غیر اللہ کی ہے اس جانور کا گوشت کھانا شرع میں حلال ہے یا نہیں اور اس کے کرنے والے پر کیا ہے۔
ذبح فوق العقدہ وچند مسائل دیگر
ذبیحہ اہل تشیع کا حلال ہے
بازاری قصابوں سے گوشت خریدنا کیسا ہے
زید کو اپنی زوجہ کا جنازہ اٹھانا او رغسل دینا جائز ہے یا نہیں او ربکرے کی آنکھیں کھال ، کان، بیضہ و غدود حرام مغز وغیرہ کتنی چیزیں حرام ہیں۔
جو شخص کسی حیوان سے جس کا کھانا حلال ہے جماع کرے تو اس حیوان کا گوشت یا شیر کھاویں پیویں یا نہ
حقہ کشی او رکھانا تمباکو او راستعمال اس کا ناک میں کیسا ہے او رپانی اس کا پاک ہے ناپاک ۔
کوّا حلال ہے یا حرام
ایضاً
ایضاً
اس گوشت کا کیا حکم ہے جس کو کافر بازاروں میں فروخت کرتے ہیں او رکہتے ہیں کہ اس کو مسلمان نے ذبح کیا ہے۔
اگر کوئی شخص بندوق بنام خدا سرکرے او رقبل از ذبح شکار مرجاوے تو اس کا کھانا کیسا ہے؟
اگر کسی نے اللہ کا نام لے کر جانور حلال کو ذبح کیا اور دل میں غیر اللہ کا تقرب و تعظیم تھی اور وہ جانور حرام ہے۔
گولہ او رغلیلہ کا شکار حلال ہے یا حرام
شکار جانور وحشی چارپایہ یا پرندہ وغیرہ کا مباح ہے یا ممنوع او رجو شکاری کو بُرا جانے وہ کیسا ہے
عمرو کہتا ہے کہ مبتدعین ببد عت مکفرہ کا ذبیحہ حلال ہے او رامامت ان کی نادرست اور نکاح ان کی عورتوں سے درست قیاسا علیٰ اھل الکتاب او رزید ان مبتدعین کو مرتد کہتا ہے حق پر کون ہے۔
مسئلہ حلت سانڈ
چربی خنزیر کی حلال ہے یا حرام اور خالہ پھوپھی سے نکاح حلال ہے یا حرام
کتاب اللباس و الزنیۃ
عورتوں کو ایسا باریک کپڑا پہننا جس سے بدن ظاہر ہو منع ہے
موئے زہار عورتوں کو کس طرح دور کرنا سنت ہے
استعمال موسٰے عورتوں کے لیے جائز ہے یا نہیں
مردوں کو چاندی کے بٹن لگانا جائز ہے یا نہیں
عورتوں کو ناک چھدانا او رکیل نتھ جائز ہے یا نہیں
عورتوں یا لڑکیوں کے کان یا ناک چھیدنا جائز ہے یا نہیں
ڈاڑھی کس قدر رکھنا چاہیے
شاربین کو حلق کرانا یا اکھڑوانا ایسے ہی موسٰے حزین کو حلق و نتف کرنا جائز ہے یا نہیں
اکثر عالموں کے پاس جو عصا چوبی ہوتا ہے اس میں پھل آہنی کس قدر لانبا ہونا چاہیے او رایک عالم کے پاس کئے عصا رکھنے کا حکم ہے۔
سر کے بال منڈانا جائز ہے یا ناجائز
سیاہ خضاب کرنا درست ہے یا نہیں
جن کپڑوں پر ریشم یا سونے یا چاندی کے گل بوٹے ہوں ان کا پہننا امام ابوحنیفہ کے نزدیک جائز ہے
مسئلہ نماز با عمامہ
اس مسئلہ کی تحقیق کہ نماز باعمامہ کو نماز بے عمامہ پر کچھ فضیلت ہے یا نہیں
مردوں اور بچوں کو چاندی کا زیو رپہننا جائز ہے یا نہیں
مسئلہ۔ عورتوں کو میانہ آواز سے قرآن پڑھنا چاہیے اور زیور گھنگرو دار پہننا بھی منع ہے
عورتوں کو سونے کا زیور پہننا جائز ہے یا نہیں
کتاب الطب
طاعون سے بھاگنے کے متعلق مفصل بحث
تداوی بالحرام بمدہب حنفی جائز است یا نہ
مسئلہ استعمال ادویہ انگریزی
تداوی بالخمر
دواؤں میں حرام و ناپاک اجزا ملے ہوں تو ان کا استعمال ناجائزہے
کتاب الادب
اس مسئلہ کی تحقیق کہ مصافحہ ایک ہاتھ سے مسنون ہے یا دو ہاتھ سے اور رخصت ہونے کے وقت مصافحہ چاہیے یا نہیں۔
مصافحہ ایک ہاتھ سے سنت ہے یا دو ہاتھ سے
بغرض حصول دنیا انگریزی پڑھنا جائز ہے یا نہیں
کوئی دیندار مسلمان اہل پیشہ جیسے ماہی فروش سبزی فروش وغیرہ اپنے پیشہ کی وجہ سے اپنے آپ کو شیخ کہہ سکتا او رلکھ سکتا ہے یا نہیں۔
اس مسئلہ کی تحقیق کہ کسی عالم یا حاکم کے آنے کے وقت تعظیماً کھڑا ہوجانا درست ہے یا نہیں اور حدیثوں میں جو بڑوں کی تعظیم کرنا آیا ہے اس سے کیا مراد ہے؟
عبد علی یا عبد حسین یا بندہ علی و عبدالنبی وغیرہ نام رکھنا غیر مشروع و ممنوع ہیں
مسئلہ۔ اسماء الہیہ میں سے کن کن ناموں کے ساتھ غیر اللہ کانام رکھ سکتے ہیں او رکن ناموں کے ساتھ نہیں۔
کتاب البروالصلۃ
بیان حقوق والدین و زجین
سادات کا بھی لوگوں پر کچھ حق ہے یا نہیں اور سادات سے کیونکر پیش آجانا چاہیے۔
زوجہ اگر اپنے باپ ماں سے ملنا چاہیے یا اس کے باپ ماں اس سے ملنا چاہیں تو شوہر منع نہیں کرسکتا
کتاب مناقب الصحابۃ و غیرھم رضی اللہ عنہم
خالد بن ولید جلیل القدر صحابی تھے جو شخص ان کو بُرا کہے وہ جاہل ہے اس کو توبہ کرنا لازم ہے۔
حضرت علیؓ کے مقابلہ میں حضرت معاویہ کو خاطی باغی کہنا چاہیے یا نہیں اوربغیر مقابلہ کے ان کے نام کے ساتھ حضرت اور رضی اللہ عنہ ضرور ہے یا نہیں اور اگر کوئی تعصب سے معاویہ کہے تو اس کا کیا حکم ہے ان امو رکا جواب مولوی محمد فصیح صاحب غازی پور سے او راس جواب کی تردید او راظہار حق میں ایک تقریر دلپذیر حضرت میاں صاحب مرحوم سے۔
فتویٰ درباب تفضیل شیخین از علماء محدثین
مراد از تفضیل شیخین بر مرتضیٰ چیست
ہر کہ تفضیل حضرت علیؓ برخلفاء ثلثہ و ہد خاطی و محفلی اجماع امت و تحقیق مسئلہ افضلیت خلفاء ثلثہ بر حضرت علیؓ
کتاب ذکر الانبیاء و بدأ الخلق
اس مسئلہ کی تحقیق کہ ذبیح کون تھے اسماعیل علیہ السلام یا اسحاق علیہ السلام
حضرت آدم علیہ السلام کے پہلے اگر اللہ تعالیٰ نے کوئی اور انسان پیدا کیا تو وہ کیا ہوااو راس کا قصہ کس طرح ہے۔
یوسف نجار سے مریم علیہ السلام کا نکاح مسلمانوں کی تاریخ میں ثابت ہے یانہیں
ایک شخص کہتا ہے کہ جنات کو کس قسم کاتصرف نہیں او رکہتا ہے کہ کوہ قاف کاکوئی ثبوت نہیں اس کا قول غلط ہے یا صحیح۔
آنحضرتﷺ و حضرت عیسیٰ از دہن مادر پیداشداند یا مانند دیگر مولود پیدا شدہ اندر
کسی نبی یا ولی یا جن کا بعد موت کے یا قبل موت اپنی کے کسی شخص کے سر پر آنا اور اس کی زبان پر بولنا اور اس کی مدد کرنا کسی دلیل سےثابت ہے یا نہیں
کتاب المعراج
معراج کے متعلق انیس الواعظین کی روایت مذکورہ فی السوال صحیح ہے یا درمنشور کی روایت صحیح ہے اور کتاب انیس الواعظین معتبر ہے یا غیر معتبر۔​
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتاویٰ ثنائیہ
مصنف
ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری
ناشر
ادارہ ترجمان السنہ،لاہور

TitlePages---Fatawaa-Sanaaiya-1.jpg

تبصرہ

مولانا ثناء اللہ امر تسری کی دینِ اسلام کے فروغ کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ خاص طور پر قادیانیت کے خلاف ہر محاذ پر انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس فتنہ کے آگے بند باندھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مولانا نے اپنی زندگی میں تمام دینی علوم کا دقت نظر سے جائزہ لیا اور قرآن و سنت کے قریب صائب آراء قائم کیں۔ کتاب زیر مطالعہ میں اسی شخصیت کے اپنی زندگی میں دئیے گئے فتاویٰ جات کو مولانا داؤد راز نے مرتب صورت میں پیش کیا ہے۔ اگرچہ بعض جگہوں پر ان سےاختلاف کی گنجائش موجود ہے اور ظاہر نبی کریمﷺ کی ذات گرامی کے بعد کسی بھی شخصیت کی تمام تر آراء سے اتفاق مشکل امر ہے۔ صحابہ کرام اور تبع و تابعین کے آراء سے بھی اس دور میں اختلاف کیا جاتا رہا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب فتاویٰ ثنائیہ جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فتاویٰ ثنائیہ جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قوموں کا عروج و زوال
مصنف
ابو محمد بن احمد بن حزم الاندلسی
مترجم
مولانا عبداللہ عمادی
ناشر
المیزان ناشران و تاجران کتب

TitlePages---Qaumon-Ka-Arooj-o-Zawaal.jpg

تبصرہ

امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ اگرچہ ظاہر ی تھے لیکن پھر بھی ان کی علمیت اور علوم اسلامیہ میں مہارت کےتمام لوگ معترف ہیں۔ انھوں نے بے شمار قیمتی کتابوں کا ذخیرہ اپنے پیچھے یادگارچھوڑا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب موصوف کی مشہور زمانہ کتاب ’کتاب الفصل فی الملل والنحل‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ جس میں انھوں نے ظاہری اصولوں کو عقائد پر منطبق کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے فلاسفہ، ملاحدہ، مادیین، یہود، نصاریٰ غرض اکثر اہل مذاہب کے عقائد و خیالات نقل کیے ہیں اور ان کا شدت کے ساتھ رد کیا ہے۔ انھوں نے توراۃ و انجیل کے محرف ہونے پر جو بحث کی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کو یہود و نصاریٰ کی کتب پر مجتہدانہ عبور حاصل تھا۔ وہ اسلامی عقائد پر روشنی ڈالتے ہوئےہر فرقہ کے ان مسائل کا رد پیش کرتے ہیں جو اس کے نزدیک غلط اور باطل ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ان تفسیری روایات کا شدت سے رد کیا ہے جن کے مطابق انبیا غیر معصوم ہیں۔ علاوہ ازیں انھوں نے جادو کی حقیقت و ماہیت پر تفصیلی گفتگو کی ہے اور دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ جادو سے خرق عادت امور وجود میں نہیں آ سکتے۔ اس کے علاوہ بہت سی فلسفیانہ مباحث بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ علامہ ابن حزم نے کتاب میں بعض ایسے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے جن سے عام طور پر سلف متفق نہیں ہیں مثلاً ان کا دعویٰ ہے کہ عورتیں بھی پیغمبر ہو سکتی ہیں اور اس پر انھوں نے تفصیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بہت سی قرآنی آیات سےاستدلال کیا ہے پھر انھوں نے اس خیال کا بھی تفصیل کے ساتھ رد کیا ہے کہ عورتوں کا درجہ مردوں سے کم ہے۔ اردو ترجمہ نہایت سلیس ہے جو کہ مولانا عبداللہ عمادی نے کیا ہے اور بہت سی مشکل عبارتوں کو سادہ اور آسان لفظوں میں بیان کر دیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب قوموں کا عروج وزوال کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
تعارف الملل والنحل از شبلی نعمانی
دیباچہ
طول لا طائل
پیش نظر تالیف
مشاہدہ اور ہدایت
آغاز انسانیت
باب سوفسطائیہ
انکار حقیقت
وہ سجدہ اور ہے یہ سجدہ اور ہے
خدا کے بیٹے آدمی کی بیٹیاں
کلمات عشرہ
خوف لعنت
مطلق خدا
عیسائی حضرت عیسیٰ کی مخالفت میں
خدا کی اولاد
صحت نقل کلام اللہ
طبقات ارض
بعد تکمیل
جلد دوم
اسلامی افتراقات
قدر مشترک
علم الہٰی
ماہیت کی تحقیق
قرآن کا بیان
ہدایت وتوفیق
قضاء قدر
کفار پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے یا نہیں
کس کی تکفیر کی جائے گی اور کس کی تکفیر نہیں کی جائے گی
آدم علیہ السلام کے متعلق کلام
آسمان ہی جنت ہے
جلد سوم
تحقیق امامت ومفاضلت صحابہ رضی اللہ عنہم
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
شناعت شیعہ
خواتین کی نبوت
کونسی مخلوق افضل ہے
رنگوں کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
دینی مدارس میں تعلیم
مصنف
سلیم منصور خالد
ناشر
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز،اسلام آباد

TitlePages---Deeni-Madaaris-Mein-Taleem.jpg

تبصرہ

دینی مدارس کے حوالے سے اس وقت دو رویے کارفرما ہیں۔ ایک رویہ تو مسلم معاشرے کا ہے کہ معاشرے کا ایک بڑا طبقہ اپنی نسل کا بہترین حصہ دینی مدارس میں بھیجنے سے گریزاں ہے اور دینی تعلیم کے مراکز پر سنگ زنی کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ دوسرا رویہ اہلیان دینی مدارس کا ہے جو معاشرے کے معروضی حالات میں اپنا حقیقی کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے اس سلسلہ میں پہلے 23 نومبر 1986ء کو اور پھر 3 اگست 2000ء کو سیمینار منعقد کیے۔ جس میں بہت سے جید علمائے کرام، اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور مدینی مدارس کے سلسلہ میں مقالات و خطبات پیش کیے۔ موجودہ حالات میں ضرورت تھی کہ ان مباحث کے ساتھ دیگر ماخذ پر بھی نظر ڈال کر ایسی دستاویز تیار کی جائے جس میں مسئلے کو کما حقہ دیکھنے اور حل کی جانب رہنمائی مل سکے۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے ہمارے رفیق سلیم منصور خالد نے یہ دستاویز مرتب کی ہے جو دینی مدارس کے نظام تعلیم پر نہ منفی تنقید ہے اور نہ آنکھیں بند کر کے محض تحسین۔ بلکہ مرتب نے کوشش کی ہے کہ دینی مدارس کے نظام تعلیم کی بہتری کے لیے منصوبے اور تجاویز پیش کی جائیں۔ (ع۔م)
اس کتاب دینی مدارس میں تعلیم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
تعارف
گزارشات
خطبات
رپورٹ1۔پس منظر
اسلامی تعلیمی روایت
جنوبی ایشیا میں اسلامی تعلیمی روایت
قرآن وسنت کی عدم مرکزیت
مسلم دنیا میں دینی مدارس
رپورٹ2۔پاکستان،دینی مدارس کا شماریاتی جائزہ
دینی مدارس کے طلبہ کا سماجی پس منظر
رپورٹ3۔
خدمات،اصلاحات کا جواز ،عدم جواز
طالبات کی دینی تعلیم
مسلکی تعلیم اور مذہبی خلیج
دینی مدارس پر الزامی مہم
مدرسہ تعلیم اور غربت
اصل مسئلہ
مدارس کا تدریسی نظام
قرآن کی تدریس
حدیث کی تدریس
عربی ادب کی تدریس
تدریس کا سائنسی طریقہ
رپورٹ4
دینی مدارس کے مسائل
مفت تعلیم ،رہائش اور طعام
ایم اے کے مساوی ڈگری اور مسائل
مدت تعلیم کا مسئلہ
ثانوی مدارس کا نصاب اور وزارت مذہبی امور
ماڈل دینی مدارس کا نصاب پر ایک نظر
حکومت اور دینی مدارس
معاشی وسائل کی فراہمی کا مسئلہ
معاشی تحفظ کا مسئلہ
اختصاص اور روزگار
مشاورت اور معاش
جدید ترین ذرائع ابلاغ اور مدارس
مرکزی مقتدرہ دینی تعلیم
دینی امتحانی بورڈ
رپورٹ5
نصاب کا مسئلہ
اصلاحات،نصاب اور درس نظامی
رپورٹ6
ضمیمہ جات
اشاریہ
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جہنم ایک خوفناک انجام
مصنف
محمد اسلم صدیق
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

Ghamdi0003.jpg

تبصرہ

جہنم واقعتاً ایک دل دہلا دینے والا مقام ہے، لیکن بدقسمتی سے امت مسلمہ کی اکثریت جہنم کی اندھیر نگریوں اور ان عذابات سے واقفیت کے باوجود اس سے بچاؤ میں تساہل کا شکار نظر آتی ہے۔ دوسری طرف کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس دنیا کی عارضی ہونے پر کامل ایمان رکھ کر حقیقی دنیا کی تیاری میں لگے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کو بھی یقیناً ایسے انسان ہی مطلوب ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب کا بھی بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو جہنم کی وادیوں سے آگاہی دی جائے اور اس سے بچاؤ کے لیے خدا تعالیٰ کی فراہم کردہ تدابیر پر عمل کیا جائے۔ کتاب کے مصنف مجلس التحقیق الاسلامی کے سابقہ رکن محترم محمد اسلم صدیق صاحب ہیں، جو علمی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں اور صاحب علم انسان ہیں۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا باب جہنم کے وحشت مناظرپر مشتمل ہے۔ دیگر ابواب میں جہنمیوں کی حالت زار، جہنم میں لے جانے والے گناہ اور سلف صالحین کے جہنم سے خوف کے واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ آخری باب میں اختصار کے ساتھ وادی جہنم سے بچنے کا راستے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب جہنم ایک خوفناک انجام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
پیش لفظ
تمہید وپس منظر
اللہ کا غضب اہل جہنم پر دیگر تمام عذابوں سے بھاری ہوگا
رسواکن استقبال
باب1۔جہنم کے وحشت ناک مناظر
جہنم کے دروازے
جہنم کی شدید حرارت،دھوئیں کے بادل
جہنم میں مختلف قسم کے عذاب
جہنم کا غیض وغضب
جہنم کا ایندھن
جہنم کا کھانا
باب2۔جہنمیوں کی حالت کا خوفناک منظر
جہنمیوں کے چہرے آتش جہنم کی طرح کالے سیاہ ہوں گے
آتش جہنم اہل جہنم کی انتڑیوں کو پگھلا کر باہر نکال دے گی
باب3۔جہنم میں لے جانے والے گناہ
ایسے گناہ جن کا مرتکب ہمیشہ جہنم میں رہے گا
وہ گناہ جن کا مرتکب ہمیشہ جہنم میں نہ رہے گا
باب4۔سلف صالحین کا جہنم سے خوف
باب5۔وادی جہنم سے بچنے کا راستہ
شیطان سے دشمنی
رسول اکرم اور صحابہ کی سنت کو لازم پکڑنا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حیات نذیر
مصنف
عبدالرشید عراقی
ناشر
نشریات لاہور

TitlePages---Hayaat-e-Nazeer.jpg

تبصرہ

حضرت مولانا سید نذیر حسین دہلوی نے 62 سال درس و تدریس کے فرائض سرانجام دئیے آپ کے سامنے شرف تلمذ طے کرنے والے طلبا نے بھی درس و تدریس، دعوت و تبلیغ اور تصنیف و تالیف میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ زیر نظر کتاب ہمارے موصوف کی زندگی کے گوشوں سے متعلق مرتب کی گئی ہے۔ محترم عبدالرشید عراقی، جو اس فن کے ماہرین میں سے شمار ہوتے ہیں، نے مولانا کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے ان کے طویل سفر حج کا بڑے اچھے انداز میں تذکرہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں عراقی صاحب نے 23 مصنفین کے حوالہ سے یہ بات ثابت کی ہے کہ میاں صاحب حضرت مولانا شاہ محمد اسحاق کے باقاعدہ شاگرد تھے اور 13 سال ان کی خدمت میں رہ کر فیوض و برکات حاصل کرتے رہے۔ جبکہ علمائےاحناف کےنزدیک میاں صاحب نے تبرکاً شاہ محمد اسحاق سے سند و اجازت حاصل کی۔ عراقی صاحب نے میاں صاحب کے 80نامور تلامذہ کے مختصر حالات اور علمی خدمات کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب حیات نذیر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
حرف اول
نقش آغاز
مقدمہ
تقریظ
تعارف
باب1۔وطن ،خاندان او رتعلیم
باب2۔مولاناشاہ محمد اسحاق سے شاگردی کا مسئلہ
باب3۔اساتذہ
باب4۔تدریس
باب5۔1857ء کی جنگ آزادی
باب6۔میاں صاحب کا سفر حج
باب7۔شمس العلماء کا خطاب
باب8۔سیرت وکردار
باب9۔تصانیف
باب10۔میاں صاحب کا سفر آخرت
باب11۔تلامذہ
باب12۔مراجع ومصادر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
توہین آمیز خاکوں پر بیت اللہ الحرام سے بلند ہونیوالی صدائیں
مصنف
حافظ حسن مدنی
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

Title---Toheen-Amaiz-Khakon-Pr-Bait-ul-Haram-Se-Baland-Hone-Wali-Sada.jpg

تبصرہ

جیسا کہ اہل اسلام واقف ہیں کہ گذشتہ سالوں میں بعض مغربی ممالک کے اخبارات میں نبی کریمﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کیے گئے اور اس کے بعد یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا اور فیس بک پر خاکوں کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس صورت میں سرزمین توحید کیسے خاموش رہ سکتی تھی۔ بیت اللہ الحرام سے اس پر صدائے احتجاج بلند ہوئی جس نے رفتہ رفتہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو چراغ پا کر دیا اور اسی سے تحفظ ناموس رسالت کی مؤثر تحریک کا آغاز ہوا۔ ماہنامہ ’محدث‘ میں اس خطبہ کو اردو ترجمہ کر کے شائع کیا گیا۔ علاوہ بریں جامعہ لاہور الاسلامیہ اور ’محدث‘ کے مدیر حافظ حسن مدنی نے ’محدث‘ ہی میں اداریہ لکھا جس میں عالمی قوانین کے تناظر میں توہین آمیز خاکوں کا جائزہ لیا اور امت مسلمہ کے لیے لائحہ عمل پیش کیا۔ اس اداریے اور خطبہ حرم کو افادہ عام کے لیے پملفٹ کی صورت میں شائع کر کے تقسیم کیا گیا۔ یہی پمفلٹ اس وقت قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب کو پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیز ظلم
صحابہ کرام کی نبی رحمت سے محبت
توہین آمیز خاکے اسلام اور عالمی قوانین کی نظر میں امت مسلمہ کے لیے لائحہ عمل
توہین آمیز خاکے اور اسلام
توہین آمیز خاکے اورعصر حاضر کے قوانین
اسلام کی توہین،ایک جرم مسلسل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
صفات رب العالمین
مصنف
شیخ الاسلام حافظ شمس الدین الذہبی
مترجم
ابو ذر ذکریا
ناشر
حدیبیہ پبلیکیشنز

TitlePages---Sifaat-e-Rabb-ul-Aalameen.jpg

تبصرہ

توحید کی بنیادی قسموں میں سے توحید اسماء و صفات اہم ترین قسم ہے۔ اہل سنت کا اس سلسلہ میں عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کو بغیر کسی تکییف و تمثیل کے بعینہٖ مان لینا۔ لیکن مشبہہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات کو انسانوں کی صفات کے ساتھ بعینہٖ تشبیہ دی، مجسمہ نے کہا اللہ تعالیٰ ہماری ہی طرح جسم، ہاتھ اور کان رکھتے ہیں جبکہ معطلہ نے سرے سے صفات کا انکار کر دیا۔ محدثین اور علمائے سلف نے ان فرق باطلہ کی تردید میں بہت سارا علمی کام کیا اور متعدد کتب تصنیف کیں۔ امام ذہبی رحمہ اللہ نے بھی اس موضوع پر قلم اٹھایا اور ’الاربعین فی صفات رب العالمین‘ کے نام سے کتاب لکھی، اسی کتاب کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ ترجمہ کرتے ہوئے اگر احادیث اور اقوال سلف کی عبارتوں کے حوالہ جات کا اہتمام کر دیا جاتا توکتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کیا جا سکتا تھا۔(ع۔م)
اس کتاب صفات رب العالمین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہا کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ
صحیفہ عمروبن حزم
صحیفہ اہل یمن
صحیفہ وائل بن حجر
صحیفہ علی بن ابی طالب
خطوط ووثائق
صحیفہ صادقہ
صحیفہ ہمام بن منبہ
صحیفہ ابی الزبیر
کتب احادیث کی اقسام
الاربعین
امام زہبی کے حالات زندگی
توحید باری تعالیٰ کا بیان
اللہ تعالیٰ کے آسمان پر بلند ہونے کا بیان
اللہ تعالیٰ کی معیت کا بیان
اللہ تعالیٰ کے مبارک ہاتھوں کا بیان
اللہ تعالٰی کے چہرہ مبارک کا بیان
اللہ تعالٰی کے قدم مبارک کا بیان
اللہ تعالٰی کی پنڈلی مبارک کا تذکرہ
اللہ تعالیٰ کی مٹھی مبارک کا بیان
اللہ تعالیٰ کی تشریف آوری کا بیان
اللہ تعالٰی کے سمیع وبصیر ہونے کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تذکار صحابیات
مصنف
طالب ہاشمی
ناشر
البدر پبلیکیشنز لاہور

TitlePages----Tazkaar-e-Sahaabiyaat.jpg

تبصرہ

طالب الہاشمی صاحب ایک صاحب طرز ادیب ہیں انہوں نے اپنی ادبی صلاحیتوں کو اسلام کی برگزیدہ اوردرخشندہ ہستیوں یعنی صحابہ کرام اور صحابیات کی زندگی کے ہر پہلو کو اجاگر کرنے اورنامور فرمانرواؤں کے کارناموں کوحیات نو بخشنے کے لیے وقف کرد یا ہے۔ پیش نظر کتاب میں بھی جیسا کہ نام ظاہر ہے انہوں نے صحابیات کی پاکیزہ زندگی کوموضوع بحث بنایا ہے اور ڈھائی سو سے زائد صحابیات کے روشن کارناموں کو قرطاس پر بکھیر دیا ہے۔ صحابہ کرام اور صحابیات مطہرات سے جذبہ عقیدت مندی ہر صاحب ایمان کے دل میں یہ خواہش پیدا کرتا ہے کہ ان نفوس قدسیہ کے حالات زندگی سے زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل کی جائے اس جذبے کی بہت حد تک تسکین زیر نظر کتاب کے مطالعہ سے ہو جائے گی۔ (ع۔م)
اس کتاب تذکار صحابیات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ
عرض مولف
دیباچہ دوم
اسمائے صحابیات
امہات المومنین
بنات طاہرات
عام صحابیات
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
علوم الحدیث مطالعہ وتعارف
مصنف
مختلف اہل علم
مرتب
رفیق احمد رئیس سلفی
ناشر
مقامی جمعیت اہل حدیث علی گڑھ یوپی

TitlePages---Uloom-Al-Hadees-Mutalia-o-Taruf.jpg

تبصرہ

استخفاف و انکار حدیث کا فتنہ بڑی تیزی کے ساتھ مسلم معاشروں میں اپنے پنجے گاڑ رہا ہے۔ خصوصاً برصغیر میں اس ذہن کو کافی حد تک تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کی سب سے بنیادی وجہ حدیث اور علوم الحدیث سے عدم واقفیت اور ناشناسائی ہے۔ اسی کے پیش نظر جمعیت اہل حدیث علی گڑھ انڈیا کے زیر اہتمام 1998ء میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا عنوان ’علوم الحدیث: مطالعہ و تعارف‘ تھا۔ جس میں صاحب علم و فضل شخصیات نے موضوع سے متعلقہ اپنے وقیع مقالات پیش کیے۔ یہی مقالات یکجا کتابی صورت میں زیر مطالعہ ہیں۔ ان مقالات میں حدیث و سنت کا تعارف بھی ہے اور اس کی حجیت اور تشریعی حیثیت پر تفصیلی گفتگو بھی۔ تدوین حدیث کی مرحلہ وار تاریخ بیان کرتے ہوئے ان غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے جو تدوین حدیث کے سلسلہ میں پائی جاتی ہیں۔ ضعیف حدیث کی تشریعی حیثیت بڑا حساس موضوع ہے، ایک مقالہ میں تفصیل کے ساتھ فریقین کے دلائل کا جائزہ لے کر اس کے اسباب و محرکات اور نتائج و اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فقہ اہل الحدیث اور فقہ اہل الرائے کے درمیان موازنہ ایک بڑا دلچسپ موضوع ہے، بعض محدثین اور شارحین حدیث کے درمیان تقابل کرتے ہوئے اس موضوع کو نمایاں کیا گیا ہے۔ علاوہ بریں اور بہت سے اہم موضوعات پر مقالہ جات موجود ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب علوم الحدیث مطالعہ وتعارف کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض مرتب
شرکائے سیمینار کا تعارف
افتتاحی اجلاس
کلیدی خطبہ
خطاب
خطاب
صدارتی خطاب
مقالات
حدیث کی شریعنی اہمیت
تدوین حدیث
طبقات رجال
روایت ودرایت
حدیث مرسل
خبر واحد
احادیث ضعیفہ
کتب سیرت میں غیر مستند روایات
ظن،اصول حدیث کی ایک اہم تعبیر
نصوص قرآن وسنت اور فقہی تصلبات
صحابہ کرام اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم
تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائی
ائمہ کتب ستہ کی شروط
تخریج حدیث
ضوابط جرح وتعدیل
انکار سنت وعلم وفہم کے تقاضے
برصغیر میں فتنہ انکار حدیث
حدیث نبوی اور مستشرقین
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی فقاہت
مرعاۃ المفاتیح اور اس کا مولف
جامع ترمذی کی تین شروح
سنن ابن داؤد کی تین شروح
بلوغ المرام،آثار السنن اور اعلاء السنن
علماء اہل حدیث ہند کی خدمات حدیث
فیضی علمائے مئو کی خدمات حدیث
ابنائے جامعہ عالیہ عربیہ کی حدیثی خدمات
اختتامی اجلاس
علی گڑھ میں دو روزہ سیمینار
تنویر حدیث(نظم)
 

موجو

لائبریرین
بہت خوب
عبد المعز مشکور ہوں کہ آپ نے ضرورت کی ایک کتاب کا لنک دیا۔
 
Top