کتاب برقیانے کا طریقہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
سب سے پہلے آپ اس فورم میں جائیں اور ایک نیا تھریڈ کھولیں جہاں جس کتاب کو آپ برقیانا چاہتے ہیں اس کا نام اور مصنف وغیرہ کا ذکر کریں۔ محفل پر تلاش بھی کریں کہ کہیں پہلے سے کوئی اس پر کام تو نہیں کر رہا۔ کچھ روز انتظار کریں تاکہ دوسرے ارکان آپ کی پوسٹ پڑھ سکیں۔

پھر لائبریری کے متعلقہ ذیلی فورم میں کتاب لکھنا شروع کریں۔ ہر پوسٹ درمیانے سائز کی ہو نہ بہت بڑی نہ بہت چھوٹی۔ کتاب کا تمام مواد ایک ہی تھریڈ میں ہو اور تھریڈ کا عنوان کتاب کے عنوان پر ہو۔

ایک اور تھریڈ اسی فورم میں کھولیں اس نام سے: [کتاب کا نام] تبصرے اور تجاویز۔ یہاں کتاب اور اس کے برقیائے جانے سے متعلق باتیں ہوں گی جبکہ دوسری تھریڈ میں کتاب کے سوا کچھ نہ ہو گا۔
 

Attachments

  • x_zar_158.zip
    625.7 KB · مناظر: 65
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top