کبھی ائے نوجواں مسلم تدبر بھی کیا تو نے

عبدالحسیب

محفلین
چراغِ دل تو ہو روشن، رسد لہو ہی سہی:)

تو بھائی جان حاضر ہے خونِ جگر رنگِ حِنا کے لیے :)
ڈاکٹر ظفرالسلام صاحب کا بیان ہم نے مِلّی گیزٹ کی اردو پریس رپورٹ میں دیکھا جس میں انہوں نے اس غنڈہ گردی کی سخت مذمت کی۔ پھر آپ کی فنِ تحریر ماشاء اللہ تفصیلی مضمون لکھا ہے۔ بھائی جان جیسا کہ آپ نے خود بتایا کہ یہ صرف کسی ایک شہر کا مسئلہ نہیں ، ہر جگہ یہی حال ہے۔ گزشتہ دنوں ، عیدِ ملاد کے وقت حیدرآباد میں بھی کچھ اسی قسم کی 'غنڈہ گردی' دیکھی گئی تھی۔ خوشی اور محبت ظاہر کرنے کا ایک نیا طریقہ دیکھا ہم نے ۔ایک گاڑی پر تین لوگ سوار ہوجائیں۔نہایت ہی تیز رفتار سے گاڑی دوڑائیں، پشت میں بیٹھنے والے حضرات فٹبال کے اسٹڈ شوز پہنے ہوئے سڑک پر اسٹڈ رگڑتے چلیں جس سے چنگاری پیدا ہوگی اور اس سے آپ کی محبت کا اظہار ہوگا۔ یہ کونسا طریقہ ہے بھئی یومِ ولادت رسول اللہ:pbuh: منانے کا؟ اور یہ صرف نوجوانوں تک محدود نہیں ، میلادالنبی :pbuh: ہو یا شبِ برات یا کوئی اور موقع، چارمنار کے پورے علاقہ کو سبز رنگ میں نہلا دیا جاتا ہے۔پھر آپ کے 'حریف' کیوں کر خاموش تماشائی بنے رہیں۔ ہنومان جینتی اور رام نومی پر انہوں نے بھی شہر کو کشتِ زعفران بنا دیا۔اس سے تو ہم جیسے جاہل یہی مطلب اخذ کرتے ہیں کہ عیدین کے نام پر ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کر حریف کو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں! کیا یہی 'عید' کا مفہوم ہوتا ہے! جب بھی کسی 'عید' کے موقع پر فلک شگاف نعرے سنائی دیتے ہیں تو رسول اللہ :pbuh: کا یہ قول یاد آجا تا ہے جو انہوں نے جنگِ اُحد کے موقع پر صحابہ اکرام سے کہا تھا کہ "خدا،جسے تم پکارتے ہو بہرہ نہیں ہے۔"
 
تو بھائی جان حاضر ہے خونِ جگر رنگِ حِنا کے لیے :)
ڈاکٹر ظفرالسلام صاحب کا بیان ہم نے مِلّی گیزٹ کی اردو پریس رپورٹ میں دیکھا جس میں انہوں نے اس غنڈہ گردی کی سخت مذمت کی۔ پھر آپ کی فنِ تحریر ماشاء اللہ تفصیلی مضمون لکھا ہے۔ بھائی جان جیسا کہ آپ نے خود بتایا کہ یہ صرف کسی ایک شہر کا مسئلہ نہیں ، ہر جگہ یہی حال ہے۔ گزشتہ دنوں ، عیدِ ملاد کے وقت حیدرآباد میں بھی کچھ اسی قسم کی 'غنڈہ گردی' دیکھی گئی تھی۔ خوشی اور محبت ظاہر کرنے کا ایک نیا طریقہ دیکھا ہم نے ۔ایک گاڑی پر تین لوگ سوار ہوجائیں۔نہایت ہی تیز رفتار سے گاڑی دوڑائیں، پشت میں بیٹھنے والے حضرات فٹبال کے اسٹڈ شوز پہنے ہوئے سڑک پر اسٹڈ رگڑتے چلیں جس سے چنگاری پیدا ہوگی اور اس سے آپ کی محبت کا اظہار ہوگا۔ یہ کونسا طریقہ ہے بھئی یومِ ولادت رسول اللہ:pbuh: منانے کا؟ اور یہ صرف نوجوانوں تک محدود نہیں ، میلادالنبی :pbuh: ہو یا شبِ برات یا کوئی اور موقع، چارمنار کے پورے علاقہ کو سبز رنگ میں نہلا دیا جاتا ہے۔پھر آپ کے 'حریف' کیوں کر خاموش تماشائی بنے رہیں۔ ہنومان جینتی اور رام نومی پر انہوں نے بھی شہر کو کشتِ زعفران بنا دیا۔اس سے تو ہم جیسے جاہل یہی مطلب اخذ کرتے ہیں کہ عیدین کے نام پر ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کر حریف کو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں! کیا یہی 'عید' کا مفہوم ہوتا ہے! جب بھی کسی 'عید' کے موقع پر فلک شگاف نعرے سنائی دیتے ہیں تو رسول اللہ :pbuh: کا یہ قول یاد آجا تا ہے جو انہوں نے جنگِ عہد کے موقع پر صحابہ اکرام سے کہا تھا کہ "خدا،جسے تم پکارتے ہو بہرہ نہیں ہے۔"



غضب طبیعت خوش کر دیا لگتا ہے رگ قلم آج کچھ زیادہ ہی پھڑک گئی تھی :) ماشائ اللہ بہت خوب لکھا ۔مجھے آپ کی اس خوبصورت مضمون پر لالچ آ گیا ۔ پہلے اگر آپ بھیجے ہوتے تو میں چرا کے اپنے مضمون میں شامل کر لیتا ۔:)
جزاکم اللہ خیر خیر الجزائ
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 

عبدالحسیب

محفلین
غضب طبیعت خوش کر دیا لگتا ہے رگ قلم آج کچھ زیادہ ہی پھڑک گئی تھی :) ماشائ اللہ بہت خوب لکھا ۔مجھے آپ کی اس خوبصورت مضمون پر لالچ آ گیا ۔ پہلے اگر آپ بھیجے ہوتے تو میں چرا کے اپنے مضمون میں شامل کر لیتا ۔:)
جزاکم اللہ خیر خیر الجزائ
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

چراغِ دل جو روشن کرنا تھا ۔:)
بس سیکھ رہیں ہیں بھائی جان آپ سے۔ آپ ہی کا ہے سب کچھ جب چاہیں لے لیں بلا اجازت :p
 
چراغِ دل جو روشن کرنا تھا ۔:)
بس سیکھ رہیں ہیں بھائی جان آپ سے۔ آپ ہی کا ہے سب کچھ جب چاہیں لے لیں بلا اجازت :p


نہیں واقعی آپ نے اچھا لکھا تھا ۔لکھا کیجئے ۔کیوں نہیں لکھتے ۔محفل سے اور بہتر جگہ آپ کو کہاں ملے گی ۔مشق کے لئے سب سے مفید جگہ ہے ۔
 

عبدالحسیب

محفلین
نہیں واقعی آپ نے اچھا لکھا تھا ۔لکھا کیجئے ۔کیوں نہیں لکھتے ۔محفل سے اور بہتر جگہ آپ کو کہاں ملے گی ۔مشق کے لئے سب سے مفید جگہ ہے ۔
کوتاہی کے سوا اور کیا وجہ ہو سکتی ہے بھائی جان :p بے شک محفل پر بہت کچھ سیکھنے ملا ہے اور مل رہا ہے۔ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے بھائی جان۔آہستہ آہستہ رفتار تیز ہوگی :)
 
کوتاہی کے سوا اور کیا وجہ ہو سکتی ہے بھائی جان :p بے شک محفل پر بہت کچھ سیکھنے ملا ہے اور مل رہا ہے۔ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے بھائی جان۔آہستہ آہستہ رفتار تیز ہوگی :)


ہماری ہر طرح کی نیک دعائیں اور تمنائیں آپ کے ساتھ ۔
 
محترم بھائی
کہو کیسی رہی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
اک نے کہی دوجے نے مانی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دونوں ہی ٹھہرے گیانی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔


بھائی جان حسیب میاں تو ایسے ہی مذاق کر رہے تو میں نے بھی کہ دیا ورنہ ہم کہاں کسی لائق ہم تو خود آپ لوگوں سے اصلاح لیتے ہیں۔
 

عبدالحسیب

محفلین
محترم بھائی
کہو کیسی رہی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
اک نے کہی دوجے نے مانی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دونوں ہی ٹھہرے گیانی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

بھائی جان حسیب میاں تو ایسے ہی مذاق کر رہے تو میں نے بھی کہ دیا ورنہ ہم کہاں کسی لائق ہم تو خود آپ لوگوں سے اصلاح لیتے ہیں۔

آپ کا شعر تو یہاں صادق آ رہا نایاب بھائی۔ مندرجہ بالا دو مراسلوں پر :):)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس تھریڈ کو ہمارا معاشرہ فورم میں منتقل کر دیا ہے۔ اس نوعیت کی تحاریر متفرقات فورم میں درست نہیں ہیں۔ میری گزارش ہے کہ آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے۔
 
نہیں خیال ’’کرتے‘‘ آپ! ’’نہ‘‘ کو ’’نا‘‘ لکھتے ہیں! شاید عادت پختہ ہو گئی میرے ’’ہمزہ‘‘ کی طرح؟ ;)

محمدعلم اللہ اصلاحی


چاچو! وہ ہے شاید لیکن سچ بتاوں مجھے ان دونوں کا فرق ہی سمجھ نہیں آیا ۔آخر فرق کیا ہے دونوں میں تھوڑا اور وضاحت سے مجھے سمجھائیے انشائ اللہ اب کی غلطی نہیں کروں گا ۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ آپ اتنے زیادہ مصروف ہونے کے باوجود ہم لوگوں کے لئے وقت نکالتے ہیں اللہ آپ کو سلامت رکھے اور ہر طرح کی پریشاینوں سے بچائے ۔
 
میں نے ایک جگہ آپ ہی کے لئے لکھا بھی تھا۔ اس کا خلاصہ یہ ہے:

جہاں فعل نہی یا نفی کے معانی ہوں، وہاں ’’نہ‘‘ لکھیں گے: مثلاً
نہ کوئی آیا نہ گیا۔ اگر کچھ بھی نہ ہوا تو؟ کچھ نہ کچھ ہو رہے گا۔ مانو نہ مانو تمہاری مرضی۔ یوں نہ کرو بھائی۔ نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی۔ نہ جی نہ ہم نہیں مانتے۔ وغیرہ۔

اکیلا لفظ ’’نا‘‘ نفی کا نہیں بلکہ اثبات بلکہ قوت کا ہے، عموماً یہ جملے کے آخر میں ہوتا ہے: مثلاً
اب اٹھ بھی چکو نا! ۔۔ چلو نا یار، بہت دیر ہو چکی۔ میری طرف دیکھو نا۔ ۔۔ کہہ دیا نا، کہ سچ یہی ہے۔ وغیرہ
ان جملوں میں نافیہ معانی نہیں ہیں۔ ایک اور مثال دیکھئے۔
ایسے تو نہ کہو نا، چاچو! ۔۔۔ اس میں آخری ’’نا‘‘ شدت پیدا کر رہا ہے ’’نہ کہو‘‘ کے معانی میں۔

میرا خیال ہے بات واضح ہو گئی۔ ہو گئی نا؟ ۔۔۔۔۔
 
یہ ہوئی نا چاچو! بات اب انشائ اللہ کبھی ایسی غلطی نہیں ہو گی ۔آپ کا بہت بہت شکریہ اگر آپ نہ بتاتے نا تو میں غلطی کرتا رہتا ۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے (آمین)
 
Top