کالا باغ ڈیم بنے گا ، حکومت نےبڑا اعلان کردیا

جاسم محمد

محفلین
کالا باغ ڈیم بنے گا ، حکومت نےبڑا اعلان کردیا
kala-bagh-dam-604x270.jpg

اسلام آباد ( 92 نیوز) پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت نے کالا باغدیم بنانے کا اعلان کر دیا ، ملک میں زیر زمین پانی کی تیزی سے ہوتی کمی سے نمٹنے کیلئے واپڈا نے منصوبہ بندی کرلی۔

حکومت نے پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک کا سب سے بڑا پانی کا ذخیرہ کالا باغ ڈیم بنانے کا بڑا اعلان کر دیا، وزیر برائے آبی وسائل نے پانی کی کمی سے نمٹنے کی منصوبہ بندی سے متعلق جواب پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا۔

پارلیمان کو بتایا گیا کہ پانی کی تیزی سے ہوتی ہوئی کمی سے نمٹنے کیلئے ملک میں نئے ذخائر بنائے جائیں گے ، واپڈا منصوبے کے تحت چنیوٹ ڈیم، کرم تنگی ڈیم، شیوک ڈیم، اور سکردو ڈیم کو بھی تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت بننے والے سندھ بیراج سے سندھ کے علاقوں کو آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی میں اضافہ اور زیر زمین پانی کو ریچارج کیا جا سکے گا۔

نئے ڈیمز کی پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 25.05 ملین ایکٹر فیٹ ہو جائے گی، جو موجودہ صلاحیت سے تقریبا دوگنی ہو گی۔ نئے ڈیمز کی تعمیر سے نہ صرف بڑی حد تک پانی کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ توانائی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔
 
Top