کافی اور چائے کا استعمال سگریٹ نوشوں کو دل کے دورے سے بچانے میں مفید ثابت ہوا ہے۔ تحق

زین

لائبریرین
کافی اور چائے کا استعمال سگریٹ نوشوں کو دل کے دورے سے بچانے میں مفید ثابت ہوا ہے۔ تحقیق
نیویارک ............جدید طبی تحقیق کے مطابق کافی اور چائے سے سگریٹ نوش حضرات کو دل کے دورے سے تحفظ حاصل ہوسکتا ہے کیونکہ کافی ا ور چائے میں ایسے اجزا کا علم ہوا ہے جو خون میںسے زہریلے عناصر کو خارج کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسم میں انسولین کی سطح کو نارمل رکھنے میں بھی کافی اور چائے فائدہ دیتی ہیں۔ فن لینڈ میں ہونے والی اس تحقیق کےلئے 26 ہزار 556 افراد جو سگریٹ پیتے تھے ایک تجربہ کیا گیا جس میں چائے اور کافی پلانے سے پہلے اور بعد میں ان کے دل اور خون میں کولیسٹرول اور انسولین کی سطح کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تحقیقی رپورٹ میں دن میں کافی اور چائے کی مقدار اور دل کے دورے کی شرح کا ایک چارٹ بھی مرتب کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کی عادت کو اگر اس دوران کم کردیا جائے تو چائے اور کافی سے مزید فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی !اس خبر کو "مَردحضرات کی بیٹھک "کے زمرے میں‌ منتقل کردیں۔:grin:
 
Top