پاکستان میں 1182 کا نیٹفلکس اکاونٹ ہے، جس کے اندر پانچ پن پروٹیکٹڈ سلوٹس ہوتی ہیں۔ مجھے ہر کلائنٹ (تقریبا سبھی FnF یا ان کے دوست) 500 فی سلوٹ پے کرتے ہیں۔ اس طرح میرے پاس فی اکاونٹ جتنے پیسے نیٹفلکس کو دیے ہوتے ہیں اس سے ڈبل سے کچھ زیادہ اکٹھے ہوتے ہیں اور وہ سب لوگ جو اس طرح سلوٹ لینا چاہتے ہیں ان کو فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اتنے میں ایک بندے کا جو بیسک نیٹفلکس اکاونٹ آتا ہے اس کی ریزولوشن کم اور سکرینز چھوٹی اور کم وغیرہ ہیں۔ لیکن اگر کوئی بندہ خود پریمئیم لیتا ہے تو اسے باقی بندے پورے کرنے پڑتے ہیں اور جتنے کم لوگ ہوں یا زیادہ اس لحاظ سے fluctuation آتی رہتی ہے۔ کچھ لوگوں کو پبلک ڈیلنگ کے مسئلے بھی ہوتے ہیں۔یہاں ان کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ جس کسی نے مجھے پیمنٹ کر دی اس کی سلوٹ اتنے ہی رپوں میں ہمیشہ چلتی رہے گی چاہے میرے پاس کوئی اور کلائنٹ ہو یہ نہ ہو اور یہ بیسٹ پاسیبل ریزولوشن اور ڈیوائسز وغیرہ ہیں اور لاسٹلی میری پبلک ڈیلنگ (کلائنٹس کہتے ہیں) بہت اچھی وغیرہ ہے۔کچھ لوگ تین سالوں سے ساتھ اٹیچ ہیں ۔ یہ تو تھی صرف نیٹفلکس۔ اسی طرح ایمازون پرائم یا چند اور سروسز بھی جیسے چیٹ جی پی ٹی وغیرہ۔ لیکن ان کو ابھی نیٹفلکس والا عروج فی الحال حاصل نہیں۔