کئی سال بعد مکہ المکرمہ میں

یوسف-2

محفلین
Pakistani
1۔ کیا بیت اللہ شریف میں کیمرہ لے جانے کی اجازت ہے؟
2۔ آپ اچھے فوٹو گرافر ہیں۔
1۔ اگر آپ کیمرہ کی نمائش نہ کریں اور کسی شرطہ کی نظر نہ پڑے تو لے جاسکتے ہیں۔ اور اب موبائل ود کیمرہ تو سب ہی کے پاس ہوتا ہے۔ ویسے فوٹو گرافی کرتے ہوئے بھی کوئی شدت پسند عربی مولوی دیکھ لے تو وہ ایسا کرنے سے روک بھی دیتے ہیں۔ مگر ایسا اکا دکا ہی ہوتا ہے۔ عموما" لوگ سہولت کے ساتھ فوٹو گرافی کر ہی لیتے ہیں۔
2۔ بلا شبہ عمران بھائی ایک اچھے فوٹو گرافر ہیں۔ ماشاء اللہ اچھی تصاویر کھینچی ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
بڑا ہی عجیب و غریب تبصرہ ہے ۔ پاکستانی ہی بتا سکتے ہیں کہ کیا راز ہے یا پھر وہ جنہوں نے یہ تبصرہ کیا ۔
اس تبصرہ میں عجیب کیا ہے اور غریب کیا؟ صاف صاف ہوچھیں تو جواب دیا جاسکتا ہے۔ ویسے پاک و ہند میں یہ بات (غلط یا صحیح، مجھے کنفرم نہیں) بہت مشہور ہے کہ زیارتِ حرم کعبہ اسی کو نصیب ہوتی ہے، جس کا وہاں سے ’’بلاوا‘‘ آتاہے۔ ’’اب بلانے والے نے کیوں بلایا؟ اور جانے والا کیوں گیا؟ اور دونوں کے درمیان کیا ڈیل ہوئی ؟‘‘ یہ جملہ عمران بھائی کے مشہور زمانہ انٹرویو کے پس منظر میں ہے۔ اگر آپ نے ان کا انٹرویو نہیں پڑھا تو اس جملہ کا مطلب یا مقصد نہیں جان سکتے :mrgreen:
 
یوسف-2

محفلین
ماشاء اللہ
بہت خوب بھائی، کافی روز بعد لائیو جیسی تصویریں نظر آئیں۔
اب تو سیٹلائیٹ ٹی وی چینل پر حرمین شریفین سے چوبیس گھنٹہ لائیو نشریات دنیا بھر میں دکھائی جاتی ہیں۔ یہ چینلز پاکستان کے کیبل آپریٹرز بھی دکھاتے ہیں اور نیٹ کے ذریعہ بھی آپ حرمین کی مناظرلائیو دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے ٹی وی یا کمپیٹر اسکرین پر سیٹ کیجئے اور گھر بیٹھے حرمین شریفین کے لائیو نظارے کی سعادت حاصل کیجئے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اس تبصرہ میں عجیب کیا ہے اور غریب کیا؟ صاف صاف ہوچھیں تو جواب دیا جاسکتا ہے۔ ویسے پاک و ہند میں یہ بات (غلط یا صحیح، مجھے کنفرم نہیں) بہت مشہور ہے کہ زیارتِ حرم کعبہ اسی کو نصیب ہوتی ہے، جس کا وہاں سے ’’بلاوا‘‘ آتاہے۔ ’’اب بلانے والے نے کیوں بلایا؟ اور جانے والا کیوں گیا؟ اور دونوں کے درمیان کیا ڈیل ہوئی ؟‘‘ یہ جملہ عمران بھائی کے مشہور زمانہ انٹرویو کے پس منظر میں ہے۔ اگر آپ نے ان کا انٹرویو نہیں پڑھا تو اس جملہ کا مطلب یا مقصد نہیں جان سکتے :mrgreen:
شاید اس بھائی نے عمران بھائی کا انٹرویو نہیں پڑھا اس لیے حیرت کا اظہار کر رہے تھے۔ ہمارے سمیت جنہوں نے وہ انٹرویو پڑھا تھا ان کو آپ کےکمنٹس کا بڑا مزہ آیا۔ بہت ہی خوبصورت سوال و جواب تھے۔ کیوں نہ ہوں یہ یوسف ثانی بھائی کا لاثانی کمال ہے۔
 
یوسف بھائی ! اگر کمپیوٹر پر دیکھا جا سکتا ہے تو لنک فراہم کر دیجئے ۔ احسان عظیم ہوگا۔
 
آداب عرض ہے زلفی بھائی۔
 
یوسف-2

محفلین
یوسف بھائی ! اگر کمپیوٹر پر دیکھا جا سکتا ہے تو لنک فراہم کر دیجئے ۔ احسان عظیم ہوگا۔
جی بھائی کمپیوٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ میرے گھر کے پی سی پر تو یہ سیٹ ہے۔ دفتر کے نیٹ ورک میں یو ٹیوب ہی بلاک ہے۔ میں سرچ کرکے بتلاتا ہوں۔ ان شاء اللہ

اس لنک کو دیکھئے
http://haramaintv.blogspot.co.uk/
 
زلفی شاہ

لائبریرین

یوسف-2

محفلین
یوسف ثانی بھائی اس لنک سے افاقہ نہیں ہو رہا۔
میں کسی بھی ویڈیو لنک کو اس وقت چیک نہیں کرسکتا۔ آپ گوگل میں سرچ کریں تو بے شمار ’’ان ڈائریکٹ" لنک مل جائیں گی حرمین شریفین کی۔ اور اگر ڈائریکٹ لنک مل جائے تو کیا کہنے۔ میرے گھر پہ بچوں نے بہت سے ٹیوی چینلز کو ’’سیٹ‘‘ کیا ہوا ہے، پتہ نہیں کیسے۔ ہمارے گھر ٹیوی کیبل نہیں ہے۔ ہم تو نیٹ سے ہی ’’ضرورت کے چینلز‘‘ بوقت ضرورت دیکھ لیتے ہیں۔ آپ اس کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پیس ٹی وی بھی ضرور دیکھئے۔
اسے ٹرائی کیجئے
http://makkahlive.net/makkahlive.aspx
 
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کا پیس ٹی وی پاکستان میں بڑے شوق سے دیکھتا تھا۔ وہاں سارا دن انگریزی میں پروگرام دکھائے جاتے ہیں اور سچی بات ہے اپنا انگریزوں کی طرح انگریزی سے بھی نفرت کا تعلق بہت سالوں سے قائم ہے۔
 
اب تو پیس ٹی وی انگریزی، پیس ٹی ؤی اردو اور پیس ٹی وی بنگالی بھی آن لائن ہے۔ اردو چینلز میں زیادہ تر اردو پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔ اور کبھی کبھار انگریزی بھی۔
ویسے سچی بات ہے کہ نہ تو انگریزوں سے نفرت ہونی چاہئے نہ انگریزی سے :D کیونکہ انگریزوًں میں مسلمان بھی ہیں اور ہم روایتی مسلمانوں سے زیادہ اچھے ہیں۔ البتہ انگریزون کی اکثریت مسلم دشمن ضرور ہے۔ ان سے نفرت ایک فطری بات ہے، ایمان کی نشانی بھی ہے۔ لیکن ان تک دین حق پہنچانا بھی ہمارا ہی فریضہ ہے اور انگریزی جانے بغیر ہم یہ کام نہیں کرسکتے۔
جس تیزی سے پیس ٹی وی کے چینلز کھل رہے ہیں، کوئی بعید نہیں کہ کل کلاں کو اس کا پنجابی چینل بھی کھل جائے۔ آپ دعا کریں اور ان سے درخواست بھی :D
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اب تو پیس ٹی وی انگریزی، پیس ٹی ؤی اردو اور پیس ٹی وی بنگالی بھی آن لائن ہے۔ اردو چینلز میں زیادہ تر اردو پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔ اور کبھی کبھار انگریزی بھی۔
ویسے سچی بات ہے کہ نہ تو انگریزوں سے نفرت ہونی چاہئے نہ انگریزی سے :D کیونکہ انگریزوًں میں مسلمان بھی ہیں اور ہم روایتی مسلمانوں سے زیادہ اچھے ہیں۔ البتی ابگریزون کی اکثریت مسلم دشمن ضرور ہیں۔ ان سے نفرت ایک فطری بات ہے، ایمان کی نشانی بھی ہے۔ لیکن ان تک دین حق پہنچانا بھی ہمارا ہی فریضہ ہے اور انگریزی جانے بغیر ہم یہ کام نہیں کرسکتے۔
جس تیزی سے پیس ٹی وی کے چینلز کھل رہے ہیں، کوئی بعید نہیں کہ کل کلاں کو اس کا پنجابی چینل بھی کھل جائے۔ آپ دعا کریں اور ان سے درخواست بھی :D
میں اپنے جملے کی وضاحت کر دیتا ہوں۔
انگریزی میں ہمارا ہاتھ ہمیشہ کمزور رہا ہے۔
 
عسکری

معطل
Pakistani (عمران بھائی) اگر میرے سوالوں سے کوفت نہ ہو اور آپ جواب دینا مناسب سمجھیں تو میں چند سوالات کرنا چاہتا ہوں۔ جواب نہ بھی دیں تو آپ کی مرضی۔
1۔ کیا بیت اللہ شریف میں کیمرہ لے جانے کی اجازت ہے؟
2۔ جب آپ بیت اللہ شریف میں گئے تو اس وقت وہاں لوگوں کی اندازا کتنی تعداد ہوگی یعنی طواف کرنے والوں کی؟
3۔ آپ کتنے بجے سے کتنے بجے تک بیت اللہ شریف میں رہے؟
4۔ اگر مزید تصویریں ہیں تو وہ بھی پوسٹ کر دیں ۔ ہمارے ذوق کے لیے۔ اور ہاں
آپ اچھے فوٹو گرافر ہیں۔
جی ہاں وہاں کیمرے کی ممانعت نہیں ہے
2- تعداد ہو گی کوئی 1 لاکھ کے قریب کیونکہ جمرات کو زیادہ رش ہوتا ہے ویک اینڈ کی وجہ سے
3- میں کوئی 5 بجے شام سے لے کر عشا تک یعینی 8 بجے تک ۔کیونکہ کار پارکنک نے مجھ سے سے 3 گھنٹے کی پارکنک کے پیسے لیے تھے اس کا مطلب 3 گھنٹے میں وہاں تھا۔

یار مزید تصویریں ہیں جن میں میں بقلم خود بھی ہوں اس لیئے رہنے ہی دیں ھھھھھھھھھ۔

میں خود کو اچھا فوٹو گرافر نہیں سمجھتا یہ تو بس آپکا کرم ہے :p
 
عسکری

معطل
اس تبصرہ میں عجیب کیا ہے اور غریب کیا؟ صاف صاف ہوچھیں تو جواب دیا جاسکتا ہے۔ ویسے پاک و ہند میں یہ بات (غلط یا صحیح، مجھے کنفرم نہیں) بہت مشہور ہے کہ زیارتِ حرم کعبہ اسی کو نصیب ہوتی ہے، جس کا وہاں سے ’’بلاوا‘‘ آتاہے۔ ’’اب بلانے والے نے کیوں بلایا؟ اور جانے والا کیوں گیا؟ اور دونوں کے درمیان کیا ڈیل ہوئی ؟‘‘ یہ جملہ عمران بھائی کے مشہور زمانہ انٹرویو کے پس منظر میں ہے۔ اگر آپ نے ان کا انٹرویو نہیں پڑھا تو اس جملہ کا مطلب یا مقصد نہیں جان سکتے :mrgreen:
میرے خیال سے وہ انٹرویو اب ڈیلیٹ ہونا چاہیے اور نیا انٹرویو کرنا چاہیے :confused:
 
زلفی شاہ

لائبریرین
عمران بھائی ! آپ نے ابتدائی پوسٹ میں کہا تھا کہ سوال کرکے مجھے کوئی بور نہ کرے اور اب آپ نے میرے سارے سوالوں کے جواب دے دیئے۔ اب تو مجھے حوصلہ ہو چلا ہے کہ مزید سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔
مجھے خود فوٹو گرافی کا شوق ہے۔ آپ مانیں نہ مانیں۔ آپ ایک اچھے اور منجھے ہوئے فوٹو گرافر ہیں اور آپ کے کیمرے کا رزلٹ بہت ہی شاندار ہے۔ آپ نے جو مکہ ٹاور کی تصویر لی ہے اور اس میں بیت اللہ شریف کا بھی شارٹ لیا ہے۔ اس تصویر کو اپنی طرف منسوب کرنے کے بعد بھی راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ بہت اچھے۔
اب آتے ہیں مزید سوالات کی طرف۔
1۔ آپ بیت اللہ شریف اکیلے گئے تھے یا دوست احباب بھی ساتھ تھے؟
2۔ بیت اللہ شریف جانے کا مشورہ آپ کے دل نے دیا یا کسی دوست نے؟
3۔ غروب آفتاب کے وقت آپ خانہ کعبہ کے کس طرف تھے؟
4۔ آب زم زم پیا کہ نہیں۔ اگر جواب ہاں میں ہو تو کتنی بار؟
5۔ آپ بیت اللہ شریف میں کس باب سے داخل ہوئے تھے اور کس دروازے سے باہر نکلے؟
6۔ حجر اسود کو دیکھ پائے کہ نہیں؟
7۔ وضو کیا تھا یا بغیر وضو کے خانہ کعبہ میں گئے تھے؟
8۔ میزاب رحمت (پرنالہ رحمت) کے نیچے جانے کا موقع ملا کہ نہیں؟
 
Top