ڈیٹا بیس سے اردو کو اخذ کیسے کروں؟

شہباز یونس

محفلین
MZiMxDO

k5mu9Yw

السلام و علیکم اردو محفل کہ ساتھیوں سے ایک چھوٹی سی مدد کی خواہش لیے حاضر خدمت ہیں ، میں ویب ڈویلپنگ سیکھنے کی کوشیش کر رہا ہوں فرنٹ اینڈ کی ڈیزائنگ کہ بعد اب میں بیک اینڈ سیکھنے کی کوشیش کر رہا ہوں ، MySQL میں ایک چھوٹا سا ٹیبل بنایا ہے جس کو میں نے یونیکوڈ کریکٹر کہ آپشن کی مدد سے اردو میں بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے مگر مجھے مسلہ اس وقت پیش آ رہا ہے جب میں ان کو اپنے براوزر میں فیچ کرنے کی کوشیش کرتا ہوں تو "؟؟؟؟؟" اس طرح کہ سوالیا نشان آ جاتے ہیں جب کہ باقی سارے فرنٹ اینڈ میں اردو بالکل سہی اور نستعلیق فاونٹس مینں نظر آتی ہے کوئی ساتھی اس کا حل بتا دے کہ میں آخر کس طریقہ کار کی مدد سے اردو کو ڈیٹا بیس سے بالکل درست حالت میں براوزر میں اخذ کر سکتا ہوں ، نوازش ہو گی ، تصاویر منسلک ہیں دیکھ سکتے ہیں
 
کوئی اردو میں طریقہ بتا دیں
اپنے mySQL ڈیٹابیس کو آلٹر کرتے ہوئے کیریکٹر اینکوڈنگ تبدیل کریں۔
کوڈ:
ALTER DATABASE dbname CHARACTER SET utf8mb4 COLLATE utf8mb4_unicode_ci;
dbname کی جگہ اپنے ڈیٹابیس کا نام لکھ کرسٹیٹمنٹ رن کریں۔
 

دوست

محفلین
انٹرنیٹ پر سیکھنے کے لیے انگریزی آپ کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننی چاہیئے۔ اگر استعداد اتنی نہیں ہے تو اسے بہتر کریں۔ ایک انگریزی اردو ڈکشنری۔ انگریزی کے لیے اور کچھ نہیں کر سکتے تو اپنی پسند کی فلمیں دیکھیں۔ فلمیں نہیں دیکھنی تو ڈاکیومنٹری دیکھیں، کچھ دیکھیں جس میں انگریزی بولتے ہیں لوگ، تاکہ انگریزی کی روزمرہ بہتر ہو۔ اگر آپ یہی سمجھتے رہے کہ انگریزی نہیں آتی، تو یہ کبھی نہیں آئے گی۔ آج سے ہفتے میں دو سے تین فلمیں مع سب ٹائٹل دیکھنا شروع کریں اور ایک برس بعد بہتری آپ خود محسوس کریں گے۔
 

سروش

محفلین
جب میں ان کو اپنے براوزر میں فیچ کرنے کی کوشیش کرتا ہوں تو "؟؟؟؟؟"
محمد تابش صدیقی بھائی ، انکا مسئلہ مجھے فرنٹ اینڈ کا لگ رہا ہے ، بیک اینڈ پر تو انہوں نے بتایا کہ اردو صحیح نظر آرہی ہے یعنی یو ٹی ایف ایٹ پر ہی ڈیٹا بیس چل رہا ہے ۔
اگر پی ایچ پی والے پیج میں یہ اسطرح سے ہیڈ میں میٹا ٹیگ لگا دیں تو پیج پر اردو نظر آئے گی ۔
HTML:
<meta http-equiv='Content-Type' content='text/html; charset=utf-8' />
یا
PHP:
<?php header('Content-Type: charset=utf-8'); ?>
 
آخری تدوین:

شہباز یونس

محفلین
محمد تابش صدیقی بھائی ، انکا مسئلہ مجھے فرنٹ اینڈ کا لگ رہا ہے ، بیک اینڈ پر تو انہوں نے بتایا کہ اردو صحیح نظر آرہی ہے یعنی یو ٹی ایف ایٹ پر ہی ڈیٹا بیس چل رہا ہے ۔
اگر پی ایچ پی والے پیج میں یہ اسطرح سے ہیڈ میں میٹا ٹیگ لگا دیں تو پیج پر اردو نظر آئے گی ۔
HTML:
<meta http-equiv='Content-Type' content='text/html; charset=utf-8' />
یا
PHP:
<?php header('Content-Type: charset=utf-8'); ?>
اس کوڈ کہ استعمال کہ علاوہ بھی ہیڈر کی فائل میں الگ سے
mysql_set_charset($etc, 'utf8');
کا کوٍکوڈ دینا تھا جو کہ مجھے معلوم نہیں تھا جس کی وجہ سے فرنٹ اینڈ میں سوالیہ نشان آ رہے تھے ،
اب الحمداللہ کام ہو چکا ہے مگر یہاں تصویر کہ نظارے کا کوئی طریقہ نظر نہیںنہیں آ رہا فی الحال اس لیے دکھا تو سکتا نہیں
 
Top