ڈیٹا بیس ڈیٹا بیس : تعارف

ڈیٹابیس(database) آسان الفاظ میں ڈیٹا(data) کا ایک منظم مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ کمپیوٹر میں ترتیب دی ہوئی ایسی معلومات ہے جو حسب ضرورت اخذ کی جا سکے۔

ڈیٹابیس(database) کا اطلاق ڈیٹا اور اس سے متعلقہ ڈیٹا اسٹرکچرز (data structures) پر ہوتا ہے نہ کہ ڈیٹابیس منتظم سسٹم (database management system) پر۔ ڈیٹابیس، ڈیٹا اور ڈیٹابیس منتظم سسٹم (DBMS*) مل کر ڈیٹابیس سسٹم (database system ) کہلاتے ہیں۔

ڈیٹا بیس کی متعدد مثالیں ہمیں اردگرد نظر آتی ہیں جن میں ٹیلی فون ڈائریکٹری ، حاضری رجسٹر شامل ہیں۔

(RDBMS (Relational Database Management Systems
ایسا ڈیٹابیس منتظم سسٹم (DBMS) جو نسبتی ڈیٹا ماڈل (relational data model) پر مبنی ہو وہ RDBMS کہلاتا ہے ، اس کی تفصیل آگے چل کر زیر بحث آئے گی۔

مشہور RDBMS
تمام بڑی اور مشہور کمپنیاں جو ڈیٹابیس بناتی ہیں وہ ساتھ میں ڈیٹا بیس منتظم سسٹم کے ساتھ ڈیٹابیس منسلک کرتی ہیں تاکہ ڈیٹابیس میں ڈیٹا محفوظ ، ترمیم اور حذف کرنا آسان ہو۔ RDBMS مارکیٹ میں سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں اور اب ان میں object oriented خوبیاں بھی شامل کر دی گئی ہیں اور مشہور RDBMS اب object relational DBMS ہیں۔ چند مثالیں

اوریکل کمپنی کی Oracle
مائیکروسافٹ کی SQL Server
IBM کی DB2
SAP کی Sybase

ایک سادہ سی ویڈیو ڈیٹابیس تعارف پر

DBMS = Database Management System*
 
بھائی صاحب ، یہ دھاگہ ذرا مشکل ہے کیونکہ اس میں تین چار مزید دھاگے کھولنے پڑیں گے جس میں ان موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

ڈیٹا بیس ڈیزائن (Database Design)
DBMS
SQL

میری کوشش ہوگی کہ ایک تو اوریکل کو لے کر چلوں اور جہاں جہاں ہو سکے اس کے ساتھ کچھ اور ڈیٹا بیس کا موازنہ بھی کر سکوں۔

وقت اور موقع ملا تو mysql پر بھی کچھ نہ کچھ پوسٹ ہوگا۔

یہ یاد رہے کہ کام سستی روی سے ہوگا اور اگر سوالات اور تبصرے نہ ہوئے تو پھر اور بھی زیادہ سست ہوگا۔
 
یار میری جان آپ ہمت تو کریں ، میرا بھرپور ساتھ رہے گا، انشاءاللہ
 
ابھی کچھ نہیں ، شروع میں ہم SQL کی پریکٹس بھی آنلائن ہی کریں گے۔

اس کے بعد اوریکل پر ہاتھ صاف کریں گے مگر اس کا مرحلہ دیر سے آئے گا۔

mysql پر پہلے پریکٹس کی جا سکتی ہے مگر اس پر میں نے خود بھی کام نہیں کیا اس لیے اسے مجھے خود بھی دیکھنا ہوگا۔
 
گُڈ مین دی لال ٹین :daydreaming:، آنلاین کہاں کرنی ہے ؟ ، کوئی ہوسٹنگ ہے دستیاب یا اسے لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرنا ہے ، کسی wamp یا xampp پر ؟
 
محمدصابر

محفلین
اپنی مرضی کا کوئی نام۔ ابھی یہ سمجھ لیں کہ یہاں دو یوزر نیم ہوں گے۔ ایک ورک سپیس کا نام اور دوسرا ای میل جو یوزر نیم ہو گا۔
 
محمدصابر

محفلین
بہت شکریہ @محمد صابر ، لیکن یہاں کیا لکھنا ہے ؟

Please enter the name of the Oracle database schema you would like to have created for your workspace.

یوزر نیم کی طرح کوئی بھی یونیک نیم لکھ دیں۔
1)
Please identify the administrator who will manage the requested service. Once the request is approved, the administrator will have the privilege to set up other administrator and developer accounts.
First Name: Muhammad
Second Name: Sabir
email: my@email.com

2) Please enter the workspace name you would like to have. Your workspace will be used to identify your service.
Workspace: your_workspace_name

3) Please enter the name of the Oracle database schema you would like to have created for your workspace.
New Schema to Create: your_schema_name
Initial Space Allocation (MB): 25mb

4) This information helps the Application Express administrator understand how you intend to use this service.
Why are you requesting this service?
For educational purposes

5) Verification code & Summary
ای میل کا انتظار کریں اور تصدیق کروا کر اپنی ورک سپیس بنوائیں۔ اور ایک اور ای میل میں اپنا پاسورڈ حاصل کرکے لاگ ان کریں۔
 
صابر بھائی بہت شکریہ ، میرا اکاونٹ اپروو ہو گیا ہے :dancing:

وہاں ٹیم ڈیولپمنٹ کی آپشن بھی ہے ، تو کیا ہم سب لوگ وہاں اکھٹے کام کر سکتے ہیں ؟
 
محمدصابر

محفلین
صابر بھائی بہت شکریہ ، میرا اکاونٹ اپروو ہو گیا ہے :dancing:

وہاں ٹیم ڈیولپمنٹ کی آپشن بھی ہے ، تو کیا ہم سب لوگ وہاں اکھٹے کام کر سکتے ہیں ؟
جی کر سکتے ہیں لیکن وہ وقت ابھی دور ہے۔ :) ابھی آپ وہاں ایس کیو ایل سیکھیے گا۔
 
قرۃالعین اعوان ،
یہاں ایک ورک سپیس کے لئے سائن اپ کر لیں۔ مستقبل میں کام آئے گی۔

اور سائین اپ کے لیے یہ سٹیپ فالو کریں۔

Top