سبق ڈکشنری فنکشن اور ردوبدل

dict Function
اس فنکشن کے ذریعے ہم دوسری ڈکشنری، لسٹ یا ٹپل (tuple) سے بھی ڈکشنری بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی سلسلہ (sequence) جس میں جوڑے موجود ہوں اس سے ڈکشنری بنائی جا سکتی ہے۔

اس مثال میں ہم نے دو ٹپلز (tuples) کے جوڑے لیے ہیں اور انہیں items کی لسٹ میں محفوظ کر لیا ہے۔

items لسٹ کو dict فنکشن میں بھیج کر ایک ڈکشنری بنائی گئی ہے۔
PHP:
>>> items = [('name', 'Gumby'), ('age', 42)]
>>> dict_person = dict(items)
>>> dict_person
{'age': 42, 'name': 'Gumby'}

ڈکشنری کو کی ورڈ دلائل (keyword arguments) کے ذریعے بھی بنایا جا سکتا ہے ۔

PHP:
>>> person = dict(name='Zahid',age=17)
>>> person
{'age': 17, 'name': 'Zahid'}
 
لسٹوں کی مدد سے ڈکشنری بنانا
ڈکشنری بنانے کا ایک طریقہ دو لسٹوں کی مدد سے بھی ہے۔

پہلے ہم نے دو لسٹ بنائی ہیں ایک مہینوں کے نام کی اور دوسری مہینوں کے دنوں کی تعداد کی۔
پھر ہم نے zip فنکشن استعمال کرتے ہوئے دونوں لسٹوں کو جوڑ کر ایک ڈکشنری بنائی۔
اس کے بعد ہم نے لسٹ پرنٹ کرائی۔

PHP:
>>> monname = ['JAN','FEB','MAR','APR','MAY','JUN','JUL','AUG','SEP','OCT','NOV','DEC']
>>> monnum  = [31,28,31,30,31,30,31,31,30,31,30,31]
>>> month = dict(zip(monname,monnum))
>>> print(month)
{'FEB': 28, 'DEC': 31, 'APR': 30, 'AUG': 31, 'JAN': 31, 'OCT': 31, 'JUN': 30, 'SEP': 30, 'JUL': 31, 'MAY': 31, 'MAR': 31, 'NOV': 30}
[ْْ/PHP]
 
ڈکشنری میں رد و بدل
ہم کسی بھی ڈکشنری کی کنجی (key ) کی مدد سے اس کی قیمت کو تبدیل (modify)کر سکتے ہیں۔

PHP:
>>> dict_simple = {'Name': 'Faraz', 'Age': 27}
>>> dict_simple['Age'] = 30
>>> print(dict_simple)
{'Name': 'Faraz', 'Age': 30}

یہاں ہم نے ڈکشنری کی کنجی (key) کی مدد سے اسے اپڈیٹ کیا ہے۔ پہلے 'c' کی قدر 3 تھی جسے ہم نے مدون کرکے 33 کردیا ہے۔

اسی طرح سے ہم نیا key-value pair بھی ڈکشنری میں شامل کر سکتے ہیں۔

PHP:
>>> dict_simple['Profession'] = 'IT'
>>> print(dict_simple)
{'Name': 'Faraz', 'Age': 30, 'Profession': 'IT'}

ضروری نہیں کہ ڈکشنری کے سب آئٹمز اُسی ترتیب سے نظر آئیں جیسا کہ ہم نے ڈکشنری میں شامل کرتے وقت لکھے تھے۔ ڈکشنری کسی خاص ترتیب کو لے کر نہیں چلتی تاہم چونکہ ہر آئٹم ایک منفرد کنجی (key) سے منسلک ہوتا ہے (یعنی ڈکشنری کی اشارہ سازی کنجیوں کی مدد سے ہوتی ہے اور کنجیوں کے ساتھ قیمتیں جڑی ہوتی ہیں)، اس لیے ہمیں ڈکشنری کو استعمال کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔
 
Top