ڈرون حملے‘ امریکہ کی کھاتے ہیں وہ چاہے جو کریں‘گورنر بلوچستان

زین

لائبریرین
کوئٹہ:
گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل صوبائی خود مختاری ہے اور کسی پیکج سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ۔ہفتہ کو کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ آغاز حقوق بلوچستان کے نام پر جو پیکج اعلان کیا گیا ہے وہ کوئی خیرات نہیں بلکہ بلوچستان کا حق ہے ۔ امریکہ کی جانب سے بلوچستان میں ڈرون حملے کرنے کی دھمکی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گورنر مگسی نے کہا کہ جب ہم سب ان کا کھاتے ہیں ، فنڈز لیتے ہیں‌ تو ان کی مرضی ہے جو کریں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر ذوالفقار علی مگسی نے کہا کہ اساتذہ کی تعیناتی سیاسی بنیادی پر ہورہی ہے ،سیاسی جماعتیں طلباءکو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت اور سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی کی روک تھام کئے بغیر کوئی تعلیمی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ،سیمیناروں اور اجلاسوں سے تعلیمی حالت نہیں بدلی جاسکتی ۔
 
Top