تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

رضوان راز

محفلین
قتیل کا مطلب کیا ہوا پھر ؟؟؟ قتل کیا ہوا؟
پھر تو شفا ملی نہ ملی ، برابر ہی بات ہوئی نا۔
اردو شاعری کا قتیل حیات بعد الممات کا مظہر ہے۔ وہ تو اپنے قاتل کی زود پشیمانی پر تاسف کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔
بلکہ اگر چشمِ تصور وا کیجیے تو قتیل زانو پر ہاتھ مار کر ہائے کہتا بھی دکھائی دے گا۔
بعضے قتیل تو یہاں تک خبر /نظر رکھتے ہیں کہ جن کے لیے مرے تھے وہ رہے وضو کرتے۔
 
عثمان

محفلین
خاک سار کا نام ملک محمد رضوان علوی ہے۔
گئے وقتوں کے شہرِ علم و ادب یعنی لاہور میں مقیم ہوں۔
بچوں کو پڑھاتا ہوں تو اپنے حصے کا رزق پاتا ہوں۔
نہیں معلوم پالن ہار کو کیا ادا پسند آئی جس نے مجھ ایسے کو معلّمی کے تاج سے سرفراز کیا۔
اے لیولز حیاتیات (بیالوجی) کی تدریس سے وابستہ ہوں۔
سالمیاتی حیاتیات (مالیکیولر بیالوجی) میں سند یافتہ ہوں۔
اس شعبے میں تحقیق (ریسرچ) سے بھی وابستہ ہوں۔

عمر کی اس منزل پر ہوں جہاں سفید بال سیاہ بالوں کے برابر ہو جاتے ہیں اور ڈاڑھی، اگر ہو تو، تِل چاولی ہو جاتی ہے۔
عمرِ عزیز کے بیالیسویں برس میں ہوں۔
اردو زبان و ادب کا قتیل ہوں۔
محفل میں خوش آمدید
کس ادارے میں تدریس سے وابستہ ہیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فی الحال تو آپ مقامِ تدریس پر فائز ہیں۔ مجھ نو آموز کو سکھائیے کہ سرگوشی کیوں کر کی جاتی ہے؟
Screenshot-20240326-004413.jpg

سرگوشی کرنے کے لیے پہلے ان تین ڈاٹس کو کلک کرنا ہے جس کے ساتھ سرخ لکیر نمبر 1 ہے
تو اس سے دوسری والی لائن شو ہو گی۔ اس میں آخری سے پہلے والے آئکون پر کلک کرنے سے ایک باکس کھلے گا۔ جس میں سرگوشی کا عنوان وغیرہ درج ہو گا۔ عنوان دینا ہو تو ٹھیک ورنہ *جاری رکھیں* پر کلک کیجئے ۔
یہاں/SILER]
آپ نے جو لکھنا ہو لکھ دیجئے۔
اور ارسال فرما دیجئے۔
 
آخری تدوین:

رضوان راز

محفلین
محفل میں خوش آمدید
کس ادارے میں تدریس سے وابستہ ہیں؟
عثمان صاحب آپ کی عنایت پرممنون ہوں۔
روٹس انٹرنیشنل سکول، بحریہ ٹاؤن سکول،ابنِ سینا کالج اور لاہور گرامر سکول سے بہ طور جز وقتی استاد (وزٹنگ فیکلٹی) وابستہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اردو شاعری کا قتیل حیات بعد الممات کا مظہر ہے۔ وہ تو اپنے قاتل کی زود پشیمانی پر تاسف کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔
بلکہ اگر چشمِ تصور وا کیجیے تو قتیل زانو پر ہاتھ مار کر ہائے کہتا بھی دکھائی دے گا۔
بعضے قتیل تو یہاں تک خبر /نظر رکھتے ہیں کہ جن کے لیے مرے تھے وہ رہے وضو کرتے۔
بالکل بالکل۔۔۔ خبر \ نظر رکھنے والی بات سے ایک درد بھری آواز سی کانوں میں گونجی ۔ وہ بھی شاید ایسا ہی اردو شاعری والا قتیل ہو گا
بول کچھ یوں تھے

ماہی میریا میری قبر اتے اک وار تے پھیرا پا جاندوں
میری لاش تے ٹھنڈری ہو جاندی جے آن ہتھیں دفنا جاندوں
 
کس قدر حسرت آمیز شعر ہے۔
وا حسرتا!
 
Top