چیونگم نہ کھانے پر بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق

جاسم محمد

محفلین
چیونگم نہ کھانے پر بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق
ویب ڈیسک21 اگست 2019
بھارت کی ریاست لکھنؤ میں شوہر نے چنگم نہ کھانے پر بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق دے دیں۔
5d5d7304ada1e.jpg


این ڈی ٹی وی میں شائع رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی سول عدالت میں میاں بیوی موجود تھے جہاں راشد نے اپنے بیوی سیمی کو چنگم پیش کی لیکن خاتون نے لینے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ راشد کی اہلیہ سیمی نے سسرالیوں کے خلاف جہیز کے نام پر ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کی سماعت کے لیے دونوں عدالت کے احاطے میں موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ سماعت سے قبل راشد کی اہلیہ اپنے وکیل سے بات کررہی تھی کہ اس دوران راشد نے سیمی کو چنگم پیش کی لیکن اس نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

بتایا گیا کہ اہلیہ کے انکار پر راشد کو غصہ آگیا اور اس نے سیمی کے وکیل کے سامنے ہی ایک ساتھ تین طلاق دے دیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک ساتھ تین طلاق قابل سزا جرم ہے۔

ایس ایچ او پانڈے نے بتایا کہ سیمی کی راشد سے 2004 میں شادی ہوئی تھی بعدازاں سسرال والوں کی جانب سے جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر سیمی نے مقدمہ درج کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق راشد کے خلاف مسلم وومن (پروٹیکشن رائٹس آن میرج) آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 25 اکتوبر کو بھارت میں ایک ساتھ تین طلاق دینے پر یہ پہلی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اترپردیش میں پولیس نے بیوی کو بیک وقت تین طلاق دینے پر شوہر کو گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ 30 جولائی کو بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے بعد راجیا سبھا (ایوان بالا) سے بھی ایک ساتھ تین طلاق کو قابل سزا جرم قرار دینے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

جس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مسلم ویمن (پروٹیکشن رائٹس آن میریج) بل 2017 منظور ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

بل کے تحت ایک ساتھ تین طلاق دینے والے شخص کو 3 سال کی سزا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا تھا کہ اگر ان کی جماعت انتخابات میں کامیاب ہوگئی تو وہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے جاری کردہ اس حکم نامے کو ختم کردے گی جس میں ایک ساتھ 3 طلاق دینے پر مسلمان مردوں کو جیل بھیجنے کا کہا گیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے یہ کام ضروری ہے لیکن کانگریس کا کہنا تھا کہ اس کے تحت مسلمان مردوں کو غیر منصفانہ طور پر سزا دی جائے گی۔
 
Top