چین میں پہلی کلون بلی کا جنم

جاسم محمد

محفلین
چین میں پہلی کلون بلی کا جنم
merlin_160087014_de761d9a-4360-402d-a15b-ddeff775760d-superJumbo.jpg

ہوانگ یو کی پالتوبلی گارلک سات ماہ پہلے مر گئی تھی۔ جون میں انہیں گارلک کی کلون مل گئی۔

انڈپینڈنٹ اردو

چین کی ایک کمپنی نے اپنی پہلی کلون بلی تیار کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیجنگ کی کمپنی سائینو جین نے گارلک نامی بلی کی کلون تیار کی، جس کی پیدائش 21 جولائی کو ہوئی۔

گارلک، ہوانگ یو نامی چینی شہری کی پالتو بلی تھی جو سات ماہ پہلے مر گئی تھی۔

ہوانگ یو کا کہنا تھا کہ وہ گارلک کے مرنے سے بہت افسردہ تھے اور اس کی موت کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا رہے تھے کیونکہ انہوں نے اس کی صحیح طرح سے دیکھ بھال نہیں کی۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا: ’میں اتنے عرصے بعد گارلک کو دیکھ کر اتنا خوش ہوں کہ بتا نہیں سکتا۔‘

کلوننگ پر کام کرنے والی کمپنی سائنو جین کے سی ای او می جڈونگ کے مطابق آنے والے سالوں میں چین میں پالتو جانوروں کی کلوننگ کی صنعت لاکھوں یوان تک پہنچ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا: ’اصلی اور کلون پالتو جانوروں کی شخصیت کافی ملتی جلتی ہے۔ وہ اس لیے کہ شخصیت بنانے میں جینیات کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ کچھ بیرونی عناصر جیسے ماحول شخصیت کو بدل سکتے ہیں، مگر پھر بھی دونوں میں کافی مشابہت ہوتی ہے۔‘
His Cat’s Death Left Him Heartbroken. So He Cloned It.
 

محمد سعد

محفلین
ان کا کہنا تھا: ’اصلی اور کلون پالتو جانوروں کی شخصیت کافی ملتی جلتی ہے۔ وہ اس لیے کہ شخصیت بنانے میں جینیات کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ کچھ بیرونی عناصر جیسے ماحول شخصیت کو بدل سکتے ہیں، مگر پھر بھی دونوں میں کافی مشابہت ہوتی ہے۔‘
کلوننگ سے کم از کم ایسے تجربات کرنا تو ممکن ہو جائیں گے کہ پتہ لگایا جا سکے کہ جینیات کا کردار کس حد تک ہے اور ماحول کا کس حد تک۔ اب ان تجربات کی اخلاقی حیثیت کیا ہو گی، یہ اپنی جگہ ایک بحث چھڑ جائے گی۔ :confused:
 
Top