چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول

جاسم محمد

محفلین
چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول
ویب ڈیسک پير 25 مارچ 2019
1606055-dollar-1553514109-437-640x480.jpg

چین سے ملنے والی رقم سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، ترجمان

کراچی: ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوان قرض لیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں، چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
 
Top