چینی کی قیمتوں میں اضافہ، جہانگیرترین کی پانچوں انگلیاں گھی میں

جاسم محمد

محفلین
چینی کی قیمتوں میں اضافہ، جہانگیرترین کی پانچوں انگلیاں گھی میں
By ویب ڈیسک بدھ 29 جنوری 2020
jahangir11-2.jpg


ملک میں چینی کے ریٹ میں اضافے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی پانچوں انگلیاں گھی میں ۔۔

پی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشین کہلانے والے جہانگیر ترین کی شوگر ملز میں 3 ماہ کے دوران منافع میں 170فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے لئے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔

جے ڈی شوگر ملز کی مالی سال 2019۔20 کے پہلے نصف حصے کے دوران برآمدات میں 3.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جہانگیر خان کے کاروبار میں 61.45 فیصد اضافہ جس سے کمپنی کو 13.19 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اسی عرصہ میں 8.17 ارب ریکارڈ ہوئے تھے۔گڑ اور چینی کے ذخیرے کی اوسط قیمت میں اضافے کی وجہ سے فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کی لاگت میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے لاگت 11.75بلین روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی کے انتظامی اخراجات کی مد 59 فیصد اضافہ ہوا ہےواضح رہے کہ جہانگیر خان ترین کے شوگر ڈویژن رحیم یار خان اور گھوٹکی اضلاع میں شوگر ملز کے تین یونٹ ہیں جن میں جے ڈی ڈبلیو یونٹ، جے ڈی ڈبلیو یونٹ II اور جے ڈی ڈبلیو یونٹ III شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین کی شوگر ملز چینی کے شعبے میں سب سے بڑے گروہوں میں سے ایک ہے اور ملک کی چینی کی پیداوار میں تقریبا 15 تا 17 فیصد حصہ ڈالتا ہے
 
Top