چینی کمپنی کی پاکستان کو 2 کروڑکورونا ویکسین کی پیش کش

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
23 جنوری ، 2021
ویب ڈیسک

چینی کمپنی کی پاکستان کو 2 کروڑکورونا ویکسین کی پیش کش
242305_2898970_updates.jpg

سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی،فوٹو: فائل

چینی کمپنی کین سائنو نے پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیش کش کی ہے۔

انٹرنیشنل جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے لوگوں پر کین سائنو ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی۔

دوسری جانب ایک اور چینی کمپنی سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔

بلوم برگ کا کہنا ہےکہ پاکستان نے سائنو فارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسین کا آرڈر دیا ہے۔
 
Top