چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم

جاسم محمد

محفلین
چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم
ویب ڈیسک پير 11 مئ 2020
2040489-ecpxx-1589197853-609-640x480.jpg

الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس کی ناکامی پر سخت ناگواری کا اظہار

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، ارکان، افسران اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین نادرا نے عام انتخابات 2018 کے دوران نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس پر بریفنگ دی جس میں قانونی اور تکنیکی نکات بھی شامل تھے۔

الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر سخت ناگواری کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کی جائے کہ آر ٹی ایس کیوں اور کیسے ناکام ہوا۔
 
اس کی تفتیش کیلئے جی ایچ کیو اور آبپارہ میں چھاپے مارنے پڑیں گے۔
 
Top