تعبیر

محفلین
ٹیگ کے لیے شکریہ حسیب بچے
وڈیو پندرہ منٹ کی ہے اور میرا نیند سے برا حال ہے اس وقت اس لیے کچھ سمجھ نہیں آنا اگلے چکر میں دیکھوں گی ان شاءاللہ :)
 
عمدہ ویڈیو ہے اور متاثر کن ہے۔

اگر اس پر آگے کام ہو تو بہت ہی کام کی چیز ہے۔
دوسری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس پر 350 ڈالر خرچہ آتا ہے اور اگر یہ اسکی پروڈکشن شروع ہو جائے تو اس سے بھی کم ہو جائیگی۔بہرحال آئیڈیا زبردست ہے اور بڑے کام کی چیز ہے
 
محمدصابر

محفلین
میں نے ایک سال قبل یہ ویڈیو دیکھی تھی آج پھر نظر سے گزری تو سوچا یہاں شئیر کردوں۔پوری ویڈیو دیکھیے اور اپنا نقطہ بیان کریں کہ آپ اس ایجاد کو کتنا متاثر کن پاتے ہیں
یہ ویڈیو شاید ایک سال پہلے میں نے بھی دیکھی تھی اور اس وقت مجھے اس ٹیڈ کا سیٹ زبردست لگا تھا۔:D
ہاں آئیڈیا بھی زبردست ہے۔ اور کیا آپ یہ نہیں سمجھتے کہ گوگل گلاس اس سے بہتر ہے۔ :)
 
یہ ویڈیو شاید ایک سال پہلے میں نے بھی دیکھی تھی اور اس وقت مجھے اس ٹیڈ کا سیٹ زبردست لگا تھا۔:D
ہاں آئیڈیا بھی زبردست ہے۔ اور کیا آپ یہ نہیں سمجھتے کہ گوگل گلاس اس سے بہتر ہے۔ :)
بھئی یہ تو گوگل گلاس پہن کر ہی پتہ چلے گا۔فی الحال تو وہ بھی زبردست لگ رہے ہیں۔
 
غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں میں کچھ خصوصیات ملتی جلتی ہیں لیکن کیا گلاسز بھی اس جیسے کام سر انجام دیں گے جیسے بورڈنگ پاس دیکھ کر فلائٹ کا بتانا؟
اور اس ڈیوائس میں کسی پیپر سے مواد کا اقتباس لیکر سیدھا کمپیوٹر میں انٹر کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔لیکن دوسری طرف گوگل گلاسز گوگل کی سروسز کے تابع ہونگے یعنی وہ گوگل ہینگ آؤٹ،گوگل میپس وغیرہ استعمال کریں گے
بہر حال اس پر کام چل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ گوگل گلاسز سے کہیں زیادہ منفرد ہوگی۔
 
عام معروف معنوں میں تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ ہمارے پانچوں حواس (لامسہ، ذائقہ، باصرہ، سامعہ، شامہ) کی مدد کے بغیر جو علم حاصل ہو(قوّتِ تخّیل سے نہیں بلکہ قوّتِ وہم سے) اسکے بارے میں کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ بات ہماری چھٹی حس کہہ رہی ہے :)
 
یہ صاحب شاید اس لیے اسے چھٹی حس کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ آپکی عجیب و غریب طریقے سے مدد کرتی ہے مثلا آپ کے سامنے کوئی آدمی کھڑا ہے تو یہ اسکے بارے میں انٹرنیٹ سے ساری انفارمیشن اکٹھی کرکے بتادے گی وغیرہ وغیرہ
 
محمدصابر

محفلین
غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں میں کچھ خصوصیات ملتی جلتی ہیں لیکن کیا گلاسز بھی اس جیسے کام سر انجام دیں گے جیسے بورڈنگ پاس دیکھ کر فلائٹ کا بتانا؟
اور اس ڈیوائس میں کسی پیپر سے مواد کا اقتباس لیکر سیدھا کمپیوٹر میں انٹر کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔لیکن دوسری طرف گوگل گلاسز گوگل کی سروسز کے تابع ہونگے یعنی وہ گوگل ہینگ آؤٹ،گوگل میپس وغیرہ استعمال کریں گے
بہر حال اس پر کام چل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ گوگل گلاسز سے کہیں زیادہ منفرد ہوگی۔
اس میں چار بنیادی چیزیں ہیں ایک کیمرہ، دو "کرسرز"، تین پراجیکٹراور چوتھا سافٹویئر
آپ نے جتنے کام گنوائے ہیں وہ سافٹ ویئر کر رہا ہے۔ اور وہ سافٹویئر کسی بھی ملتے جلتے ہارڈویئر انٹرفیس کے ساتھ چل سکتا ہے۔ گوگل گلاسز یقینا اس سے زیادہ کریں گے۔ :)
 
Top