چھوٹی سی غلط فہمی

ٹینا ثانی کی آواز میں شاید ارشد محمود کی کمپوزیشن ہے۔

چھوٹی سی غلط فہمی کر دے گی جدا ہم کو
حالات نہ بدلیں گے معلوم نہ تھا ہم کو

رشتوں کی ہمیں اتنی پہچان نہ تھی پہلے
کہنے کو مراسم تھے اپنے بہت گہرے

اشکوں کے سوا لیکن کچھ نہ ملا ہم کو

حالات نہ بدلیں گے معلوم نہ تھا ہم کو

چھوٹی سی غلط فہمی

اٹھتے ہوئے قدموں میں زنجیر سی پڑ جاتی
احساسِ ندامت سے دہلیز پہ گڑ جاتے

اک بار محبت سے دیتے جو صدا ہم کو

حالات نہ بدلیں گے معلوم نہ تھا ہم کو
معلوم نہ تھا ہم کو
چھوٹی سی غلط فہمی
 

ماوراء

محفلین
ہاں، مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگا تھا۔ اسی لیے کہا ہے کہ یہ غزل ٹینا ثانی کی آواز میں ہی اچھی لگتی ہے۔ :D
 
ٹینا ثانی کی آواز اور ارشد محمود کی دھن لاجواب ہے

خاص طور پر یہ شعر

چھوٹی سی غلط فہمی کر دے گی جدا ہم کو
حالات نہ بدلیں گے معلوم نہ تھا ہم کو

رشتوں کی ہمیں اتنی پہچان نہ تھی پہلے
کہنے کو مراسم تھے اپنے بہت گہرے
 
Top