چھوٹی سی بات

امجد علی راجا بھیا۔۔۔ ۔۔۔ صرف " دو بیگمات " نے "دو منٹ " میں پزل کردیا :D
آپی "صرف دو بیگمات" کو آپ کیا سمجھتی ہیں؟ پزل کرنے کے لئے تو "ایک بیگم" بھی کافی سے زیادہ ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ تو آپ داد دیں اپنے بھیا کے حوصلے کو کہ صرف "پزل" ہوتا ہے "پاگل" نہیں۔
 
غزل لکھ رہا تھا یا مضمون تھا وہ
مجھے دو منٹ میں پزل کر دیا ہے
بہت کھینچ دی بات چھوٹی سی بیگم
رباعی کو تم نے غزل کر دیا ہے

میرے بھائی۔۔۔ اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے۔ بیگمات تو اکثر ایسے کمالات کرتی رہتی ہیں۔ بائی دا وے۔۔۔ یہ "غزل" کیا ہماری تیسری بھابی کا نام ہے۔
نہیں دوسری کا :)
تیسری کا مجوزہ نام تو "یتیم کی بچی" ہے۔

قیصرانی بھیا! بہت ثواب کی بات کردی آپ نے تو۔ یتیم سے شادی تو واقعی بہت ثواب کا کام ہے، میں سنجیدگی سے کچھ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔
 
عشق کے اندھوں کو الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے، لیلیٰ نظر آتا ہے
کچھ محفلین کے نام سے مغالطہ ہو جاتا ہے کہ مذکر ہے یا مؤنث، بس اسی غلط فہمی میں غلطی سرزد ہو گئی، معافی کا طلبگار ہوں نیلم بھیا! او ہو معذرت چاہتا ہوں نیلم بہنا :)
 
بھلکڑ

لائبریرین

اللہ اکبر کبیرہ
:yell:
 
نیلم

محفلین

ہیں کیا آپ نے کسی میل کا نام بھی سُنا ہے نیلم ؟
 
ہیں کیا آپ نے کسی میل کا نام بھی سُنا ہے نیلم ؟
عزیزہ نیلم
مذکر اور مؤنث اسمائے عَلم کے بارے میں سن لیجئے کہ فارسی الاصل نام مرد کا بھی ہوتا ہے عورت کا بھی:
خورشید، شاداب، نایاب، گل، نیلم ۔۔۔ وغیرہ
ہم یہاں کچھ فرق کر لیتے ہیں، ہر جگہ نہیں ہوتا: خورشید بیگم، خورشید خان، شاداب علی، شاداب جان، گل خان، گل جان ۔ یہ بہت لمبا سلسلہ ہے اور لمبی بات ہو سکتی ہے، تاہم میرا مقصد ایک نکتے کی وضاحت کرنا تھا۔ بس۔
 
بہت شکریہ انکل
خورشید ،نایاب ،شاداب، گل یہ سارے نام تو میں نے سُن رکھے ہیں میلز کے بھی لیکن نیلم کبھی نہیں سُنا تو اسی لیے پوچھ رہی ہوں کہ کیا کسی نے سُنا ہے کبھی ؟ :)
 
Top