چکن کارن ایگ ڈراپ سوپ

سین خے

محفلین
17zbpk.jpg


چکن کارن ایگ ڈراپ سوپ

اجزا

مرغی کی یخنی - ۱ لیٹر
بغیر ہڈی کے مرغی کا گوشت - 250 گرام
سوئیٹ کارن - 300 سے 350 گرام
ادرک - ایک چائے کا چمچ
لہسن - ایک جوا
چھوٹی ہری مرچ - ایک (آپشنل)
ہلدی - ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سویا سوس - 2 کھانے کے چمچ
سرکہ - ایک چائے کا چمچ
سیسمی آئل - ۱ کھانے کا چمچ
ایک سے دو انڈوں کی سفیدی
کارن فلار - ایک چوتھائی کپ
کالی مرچ - حسبِ ضرورت
نمک - حسبِ ضرورت
باریک کٹی ہری پیاز، ہاٹ ساس سرونگ کے لئے

ترکیب

- ایک تہائی کارن، ادرک، لہسن اور ہری مرچ کو بلینڈ کر لیں۔
- یخنی میں کارن کا مکسچر ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ باقی بچے ہوئے کارن بھی شامل کر دیں۔
- جب ابال آئے اور scum (جھاگ) یخنی کی سطح پر نظر آنا شروع ہو تو اسے نکال دیں۔ scum نکالنے سے سوپ کلئیر بنتا ہے۔
-چکن کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ نمک اور کالی مرچ ڈال کر ایک الگ پین میں ایک چمچ تیل کے ساتھ چکن کا پانی سوکھنے تک پکا لیں۔ ویسے تو چکن کو سوپ میں ڈال کر پکنے دیا جاتا ہے لیکن مجھ سے کبھی کبھی یہ گڑبڑ ہو جاتی تھی کہ چکن اتنی پک جاتی تھی کہ وہ خشک ہو جاتی تھی۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے میں نے یہ حل نکالا کہ چکن کو الگ پین میں پکا لیا جائے۔ زیادہ دے زیادہ پانچ منٹ لگتے ہیں۔
- یخنی میں ہلدی، سویا ساس، سیسمی آئل اور سرکہ ڈال دیں۔
- کارن فلار کو پانی میں حل کر لیں۔ یخنی میں تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کرتے جائیں اور چمچ چلاتے جائیں۔ کبھی بھی کارن فلار کو ایک ساتھ پورا شامل نہ کریں۔ اس کی وجہ سے یا تو سوپ بہت زیادہ گاڑھا ہو جاتا ہے یا بہت پتلا رہ جاتا ہے۔ تھوڑا کارن فلار ڈالیں اور اسے پکنے دیں، پھر اور ڈالیں۔ میں نے اندازے سے کارن فلار کی مقدار لکھی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اتنے کارن فلار کی ضرورت نہ ہو۔
- انڈے کی سفیدی میں چٹکی نمک ڈال کر ہلکا سا پھینٹ لیں۔ خیال رہے کہ سفیدی میں جھاگ نہ بننے پائیں۔
-تھوڑی تھوڑی مقدار میں سوپ میں سفیدی شامل کریں اور ہلکا سا چمچ چلاتے جائیں۔ زیادہ تیزی سے چمچ نہیں چلانا ہوتا ہے ورنہ سوپ cloudy ہو جاتا ہے۔
- اب سوپ میں پکی ہوئی چکن شامل کر دیں۔ نمک چیک کریں۔ اگر نمک کم لگے تو اور شامل کر دیں۔
- باریک کٹی ہری پیاز، ہاٹ ساس، اور سویا ساس کے ساتھ سرو کریں۔
 
آخری تدوین:
Top