چڑیل سے انٹرویو

یوسف سلطان

محفلین
چڑیل سے انٹرویو
مصنف :گل نوخیز اختر
لیاری ویلکم ٹو لیاری کنگ....ناظرین کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن سےمل کر انسان کا ڈھیروں خون بڑھ جاتا ہےاور کچھ ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھتےہی خون خشک ہوجاتاہی‘ ہماری آج کی مہمان بھی ایک ایسی ہی ”خوف صورت“ شخصیت ہیں جو خون خشک اور چہرہ سرد کرنےکی صلاحیت سےمالا مال ہیں‘کوہ قاف سےہمارےسٹوڈیومیں بطور خاص تشریف لائی ہیں آئیےملتےہیں....مس چڑیل سے....!!!

(کیمرہ زوم آوٹ ہوتا ہے‘ چڑیل کی کرسی خالی ہے)

لیاری چڑیل جی....کہاں ہیں آپ....؟؟؟ کمال ہے....(پریشانی سے)

ارےبھئی سٹوڈیو کےبندےگن لو‘ کہیں کوئی اس کا ڈنر نہ بن گیا ہو....چڑیل جی....(ادھر ادھر دیکھتا ہے)

(اتنےمیں قہقہےکی آواز آتی ہےاور سامنےوالی سیٹ پر اچانک چڑیل نمودار ہوجاتی ہے‘ چڑیل نےماڈرن لباس پہنا ہوا ہے ‘بال لمبےلمبےاور کھڑےہیں‘ہاتھ میں ایک انسانی کھوپڑی ہےاور گلےمیں پرس لٹکا رکھا ہے )

لیاری (بےاختیار چیخ نکل جاتی ہے) آپ....آپ....کہاں چلی گئی تھیں؟

چڑیل (قہقہہ لگا کر) ذرا ”انسان شیک“ پینےگئی تھی....!!!

لیاری انسان شیک؟؟؟

چڑیل ہاں....بھئی جیسےتمہارےہاں ملک شیک ہوتا ہے ‘ ہمارےہاں انسان شیک شوق سےپیا جاتا ہے ۔

لیاری بڑی بات ہےجی....بڑی بات ہے ....اچھا چڑیل جی....چونکہ اب آپ سےلمبی گفتگو ہوگی اس لیےذرا پہلےآپ کا نام پتا چل جائےتو آسانی رہےگی۔

چڑیل (قہقہہ لگا کر) نام........؟؟؟ (زوردار چیخ مارتی ہے)

لیاری (گھبرا کر) مم....میں نےآپ کا نام پوچھا ہی....کام نہیں....!!!

چڑیل نام تو میرا بڑا مشکل ہی‘ ویسےپیار سےسب مجھے”پنکی خونخوار“ کہتےہیں!!

لیاری پیار سےکہتےہیں....کون لوگ ہیں جو آپ کو پیار سےبلاتےہیں؟

چڑیل (شرما کر) ....وہ....!!!

لیاری اچھا اچھا....ابا جی کی بات کر رہی ہیں....

چڑیل (غصےسےچلاتےہوئی) نہیں....مجھ سےمذاق کیا تو لیاری سےنہاری بنا دوں گی....(شرما کر اوپر دیکھتےہوئی) وہ سےمراد ہی....وہ....!!!

لیاری (اوپر دیکھتےہوئی)....یااللہ خیر....اُس طرف تو لائٹ مین بیٹھا ہے....ابےبشیر....بیٹےآیت الکرسی پڑھ لے ....!!!

چڑیل (منہ بنا کر) اوہ کم آن....تم ابھی بھی نہیں سمجھے ....بابا میں اُن کی بات کر رہی ہوں جن سےمیری شادی ہونی ہے ....وہ کوہ قاف کالج آف آرٹس میں میرےکلاس فیلو ہیں

لیاری بابا....کون بابا....کس کو کہا آپ نےبابا....میں آپ کو بابا نظر آتاہوں؟

چڑیل (منہ بنا کر) تم بابےنہیں

لیاری شکریہ!

چڑیل تم تو بُڈھےبابےہو!!!

لیاری دیکھئے ....دیکھئے ....ذرا ہوش میں رہ کر بات کیجئے ....اس وقت ہم آن ائیر ہیں

چڑیل تو یہ کون سی نئی بات ہی....میں تو ہر وقت ہی آن ائیر ہوتی ہوں

لیاری (حیرت سی) ہیں جی....وہ....وہ کیسے....؟؟؟؟

چڑیل بھئی ہر وقت ہوا میں جو سفر کرتی ہوں....تو آن ائیر ہی ہوئی ناں....!!!

لیاری اوہ یس....یس....بالکل ٹھیک بات کی آپ نے ‘ویسےپنکی یہ تو بتائیےکہ آپ کی عمر کتنی ہے؟

چڑیل (شرما کر) چڑیلوں سےایسےسوال نہیں پوچھتے !!!

لیاری کیوں بھئی؟

چڑیل سمجھنےکی کوشش کرو ناں....ARY کوہ قاف میں بھی بڑےشوق سےدیکھا جاتاہے‘

میرےہونےوالے”انہوں“ نےسن لیا تو بڑی مشکل ہوجائےگی۔

لیاری یہ آپ کے”انہوں“ کا نام کیا ہے ....اور موصوف کرتےکیا ہیں؟

چڑیل (ٹھنڈی آہ بھرتےہوئے) وہ ڈُوڈُو جن کےبیٹےہیں اور ابھی جادو ٹونےمیں ایم بی اےکر رہےہیں....نام ہےان کا ....”طباخیل تارا“

لیاری طبا خیل تارا....کمال کا نام ہے۔

چڑیل جی ہاں ان کا نام طباخیل تارا ہےاور ان کےبھائی کا نام اسماعیل تارا!!!

لیاری (کھسیانا ہوکر) چھوڑیں جی ان فضول باتوں کو ....میں پوچھ رہا تھاکہ آپ کی عمر کتنی ہے؟

چڑیل جتنا تمہیں.... اس پروگرام کا معاوضہ ملتا ہے‘ اُتنےسال....!!!

لیاری (ٹھنڈی آہ بھر کر) پھر تو آپ ابھی بہت چھوٹی ہیں....!!! اچھا یہ فرمائیےکہ آپ تعلیم سےفراغت کےبعد ہائوس چڑیل بنیں گی یا ورکنگ چڑیل؟

چڑیل میں اب بھی پارٹ ٹائم جاب کرتی ہوں۔

لیاری کہاں جی؟

چڑیل کوہ قاف ہاسپٹل کےبلڈ بینک میں او نیگٹیو خون کا سٹاک ہر وقت پورا رکھنا میری ہی ذمہ داری ہے۔

لیاری مس پنکی خونخوار‘آپ پہلی دفعہ ہمارےپروگرام میں تشریف لائی ہیں آپکی کوئی ایسی فرمائش جو ہم پوری کر سکیں؟

چڑیل (قہقہہ لگا کر) جیسا کہ تم دیکھ رہےہو کہ مجھےہنسنا ہنسانا بہت پسندہی‘اس لیےمجھےکوئی اچھا سا لطیفہ سنا دو۔

لیاری لطیفہ....بڑی عجیب سی فرمائش کی ہی....چلیں کوشش کرتا ہوں....ہاں یاد آگیا....لیجئےایک تازہ لطیفہ سنئے ....ایک دفعہ کا ذکر ہےکہ ایک مسلمان تھا....!!!

چڑیل (زور زور سےقہقہےلگانےلگتی ہے)

لیاری (حیر ت سی) کیا ہوا؟

چڑیل (قہقہہ لگا کر) کبھی مسلمان بھی ایک ہوا ہی....؟؟؟؟ واہ واہ واہ....بڑا کمال کا لطیفہ تھا....تم تو بڑےکمال کےانسان ہو....سوری میں روانی میں تمہیں انسان کہہ گئی‘ تم نےمائنڈ تو نہیں کیا؟

لیاری (غصےسی) دیکھئے ....دیکھئے ....اپنی حد میں رہئیں ....میں سو فی صد ایک انسان ہوں۔

چڑیل (قہقہہ لگا کر) ثابت کرو....!!!​

لیاری ثابت سےکیا مرا د ہے ....بھئی میں ایک انسان ہوں....یہ ....یہ دیکھیں....میرا منہ‘ ناک ‘ کان ‘آنکھیں ہیں۔

چڑیل یہ سب تو میرے بھی ہیں....لیکن میں انسان نہیں ہوں

لیاری آں....وہ....یہ....ہاں....یاد آیا....میں آپ کی طرح غائب نہیں ہوسکتا....!!!

چڑیل (قہقہہ لگا کر) جھوٹ....سفید جھوٹ....تم غائب ہوسکتےہو!!!

لیاری (قہقہہ لگا کر) آپ غلط ثابت ہوجائیں گی....میں غائب نہیں ہوسکتا!!!

چڑیل تم ہوسکتےہو!!!

لیاری ناممکن!!!

چڑیل تمہارےپاس پانچ سو کا نوٹ ہوگا....کل لےلینا....!!!

لیاری (بیٹھےبیٹھےغائب ہوجاتا ہے)

چڑیل (زوردار قہقہہ لگاتی ہی) ارےمیں مذاق کر رہی تھی

لیاری (واپس ظاہر ہوتا ہےاور اپنےآپ کو ٹٹولتا ہی) یہ....یہ مجھےکیا ہوگیا تھا

چڑیل تم غائب ہوگئےتھی....ادھار کا سنتےہی رفو چکر ہوگئے

لیاری لیکن میں تو یہیں بیٹھا تھا....!!!

چڑیل بعض لوگوں کو محسوس نہیں ہوتا کہ وہ غائب ہوگئےہیں‘ لیکن اصل میں وہ غائب ہوچکےہوتےہیں۔

لیاری اچھا پنکی ....یہ بتائیےآپ کےہاں بھی ذاتیں واتیں ہوتی ہوں گی؟
چڑیل بہت زیادہ....!!

لیاری ویری گڈ....تو آپ کی ذات کیا ہے؟

چڑیل (فخر سےگردن اکڑا کر) ہم ”راج ۔بھوت“ ہیں!!!

لیاری انسانوں میں گھوم پھر کر کیسا لگتا ہے؟

چڑیل بس ایسا ہی لگتا ہےجیسےاپنےلوگوں میں ہی ہوں

لیاری کیا مطلب؟

چڑیل ”لاری“ بھائی....بات دراصل....!!!

لیاری ایک منٹ....ایک منٹ....میرا نام لیاری ہے ....لاری نہیں....خبردار جو میری بےعزتی کی کوشش کی‘ پہلےمیرےساتھ کیا کم ہوتی ہے ....گھر میں بھی بےعزت اور باہر بھی

چڑیل اوہ....سوری لیاری بھائی....

لیاری یہ....یہ بھائی کیا ہوتا ہے....میں کہاں سےآپ کا بھائی ہوگیا....آپ چڑیل‘ میں انسان....!!!

چڑیل (دبی دبی ہنسی ہنستےہوئی) پھر انسان....!!! ارےتمہیں کہا تو ہےکہ تم انسان نہیں ہو۔

لیاری (غصےسی) میں انسان ہی ہوں

چڑیل پاگل کبھی اپنےآپ کو پاگل نہیں کہتا

لیاری صحت مند بھی اپنےآپ کو کبھی پاگل نہیں کہتا

چڑیل (غصےسی) مجھ سےبحث مت کرو

لیاری کیوں نہ کروں....زیادہ سےزیادہ یہی ہوگا ناں کہ آ پ مجھےکچا چبا جائیں گی....میرا خون پی جائیں گی۔

چڑیل (برا سا منہ بنا کر) اب ایسی بھی بات نہیں.... آخرچڑیل کا بھی کوئی سٹیٹس ہوتا ہی....!!!

لیاری یعنی آپ مجھےکچا چبانےکےقابل بھی نہیں سمجھتیں....آپ....آپ جانتی ہیں کہ میں کتنا مشہور انسان ہوں؟

چڑیل انسان....(پھر ہنستی ہے)

لیاری خیر....چھوڑئیں....آپ ہماری مہمان ہیں‘ یہ بتائیےکہ ....!!(اتنےمیں موبائل کی گھنٹی بجتی ہے)

لیاری (چونک کر ادھر ادھر دیکھتےہوئے) یہ ....یہ کس نےفون آن کیا ہوا ہے‘ ہزاردفعہ منع کیا ہےکہ سٹوڈیو میں موبائل فون بند کر کےآیا کریں....اوہ سوری ....لگتا ہےیہ تو میرا ہی موبائل ہے....(جیب سےموبائل نکال کر آف کرتا ہے‘ اتنےمیں پھر گھنٹی بجتی ہے....)کمال ہے....اب بند موبائل کی بھی بیل ہونےلگی۔

چڑیل (پرس میں سےموبائل نکالتےہوئی) اوہ سوری یہ میرا فون ہے....جی ڈیڈی ....جی جی....بس تھوڑی دیر ہوجائےگی....(طنزیہ لہجےمیں) ایک انسان کو انٹرویو دےرہی ہوں....اچھا....ٹھیک ہی....اوکی....بائی(فون آف کر کےپرس میں رکھ لیتی ہے)

لیاری (حیرت سی) چڑیلیں بھی موبائل استعمال کرنےلگی ہیں؟

چڑیل (غصےسے) کیوں ....چڑیلیں انسان نہیں ہوتیں....مم....میرا مطلب ہےکہ چڑیلیں جدید دور کی سہولیات سےفائدہ نہیں اٹھا سکتیں؟

لیاری لیکن آپ کو موبائل کی کیا ضرورت....آپ کےپاس تو بےانتہا قوت ہوتی ہے ‘ آپ توبیٹھےبٹھائےکہیں بھی پہنچ سکتی ہیں۔

چڑیل (آہ بھرتےہوئی) پہلےکبھی ایسا ہوتا تھا‘ اب نہیں ہوتا۔

لیاری خیریت؟

چڑیل ڈیڈی بہت Strickt ہوگئےہیں....کہتےہیں شریف چڑیلیں یوں بغیر بتائےغائب نہیں ہوتیں لہذا ہر وقت اپنےپاس موبائل رکھا کرو تاکہ میرےرابطےمیں رہو۔

لیاری یہ آپ کےڈیڈی کیا کرتےہیں؟

چڑیل وہ کوہ قاف میں کرائےکا”اُڑن کھٹولہ“ چلاتےہیں

لیاری اُڑن کھٹولہ چلاتےہیں....کیا مطلب؟

چڑیل اوہو....بھئی وہ اُڑن کھٹولےکےڈرائیور ہیں اور کوہ قاف کےبچوں کو سکول لانےلےجانےپر مامور ہیں۔

لیاری کمال ہے ....اچھا یہ بتائیےکہ آپ چڑیل ہیں‘ ہم نےسنا ہےکہ چڑیل کےپائوں الٹےہوتےہیں‘ کیا واقعی یہ سچ ہے؟

چڑیل (قہقہہ لگا کر) بالکل سچ ہے‘ میرےبھی پائوں الٹےتھےلیکن اب میں نےپلاسٹک سرجری کرواکےسیدھےکروا لیےہیں۔

لیاری وہ کیوں؟

چڑیل اصل میں جب میں آرہی ہوتی تھی تو لگتا تھا جارہی ہوں....اور جارہی ہوتی تھی تو لگتا تھا آرہی ہوں....کسی کی سمجھ میں ہی نہیں آتا تھا (قہقہہ لگاتی ہے)

لیاری یہ آپ کےہاتھ میں کھوپڑی کس بدنصیب انسان کی ہے؟

چڑیل (قہقہہ لگا کر) یہ ....بدنصیب نہیں....خوش نصیب ہے

لیاری وہ کیسے؟

چڑیل تمہارےجیسےکچھ لوگ اس کی ڈی بریفنگ کر رہےتھے.... اچانک میری نظر پڑی اور میں نےاس کی ”سی بریفنگ“ کر دی۔

لیاری ”سی بریفنگ“؟؟؟....یہ کیا ہوتی ہے؟

چڑیل سی فار چڑیل....یعنی ”چڑیل بریفنگ“

لیاری (کھوپڑی کی طرف اشارہ کرتےہوئی)یہ تھا کون؟

چڑیل بہت بڑا موسیقار تھا....نئی نئی دھنیں بناتا تھا

لیاری اس کی ڈی بریفنگ کیوں ہوئی

چڑیل بس....دھنیں بہت اچھی بنانےلگ گیا تھا....اس نےاپنا ایک راگ ایجاد کر لیا تھا....جس نےہر طرف دھوم مچا دی تھی....دشمنوں نےواویلا مچا دیا کہ یہ راگ ان کے”بھاگ“ سلا رہا ہےلہذا اس کی ڈی بریفنگ کی جائے۔

لیاری (افسوس کرتےہوئے) حالانکہ نیا راگ ایجاد کرنا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہوتا....بڑےبڑےسُر ملانےپڑتےہیں۔

چڑیل تمہاری شکل دیکھ کر مجھےپہلےہی شک ہوگیا تھا کہ تمہارا یقینا موسیقی سےگہرا تعلق رہا ہے۔

لیاری بھئی اتنا تعلق تو ہر کسی کا ہوتا ہے....ہر کوئی جانتا ہےکہ نیا راگ بنانا کتنا مشکل کام ہے۔

چڑیل لیکن دشمن کہتےتھےجتنی جلدی ممکن ہو اس راگ کو ”آگ“ لگا دی جائےتاکہ ان کےراگوں کی اہمیت برقرار رہے ۔

لیاری آپ نےاس کی کھوپڑی کیوں سنبھال رکھی ہے؟

چڑیل میرےبس میں ہو تو میں اس کےجسم کا ذرہ ذرہ سنبھال کر رکھوں....یہ بہت عظیم موسیقار تھا....کوہ قاف میں ہوتا تو اس کی پوجا کی جاتی۔

لیاری یعنی کوہ قاف میں بھی موسیقی سنی جاتی ہے؟

چڑیل لو....کر لو بات....ارے”للاری“....مم....میرا مطلب ہےلیاری....موسیقی کو جتنا جنات سمجھتےہیں کوئی سمجھ ہی نہیں سکتا۔

لیاری ویری گڈ....اس کا مطلب ہےآپ کو بھی موسیقی سےشغف ہے

چڑیل کیا ہے؟

لیاری شغف....میرا مطلب ہےکہ ....شوق ہے

چڑیل کوئی ایسا ویسا....میں تو عنقریب اپنا البم لارہی ہوں

لیاری (حیرت سے) واقعی؟

چڑیل جی ہاں....اور اس کےسارےگیتوں کی شاعری بھی میں نےخود لکھی ہے

لیاری بھئی آپ تو چھپی رستم نکلیں....ہمارےناظرین کو بہت خوشی ہوگی گرآپ اپنا لکھا ہوا کوئی گیت اپنی مدھر آواز میں گا کر سنائیں۔

چڑیل میں میوزک کےبغیر نہیں گا سکتی۔

لیاری ویسےہی....تھوڑا سا گنگنا دیجئے....

چڑیل تم فرمائش کرتےہو تو پھر سنو!(انگلش سٹائل میں گاتےہوئےچیخیں مارتی ہی‘ سارےگانےمیں کوئی لفظ نہیں‘ صرف چیخیں ہی چیخیں ہیں)

لیاری یہ....یہ کیا تھا؟

چڑیل (غصےسی) کم بخت تجھےنہیں پتا کہ گانا گا رہی تھی

لیاری یہ ....یہ گانا تھا؟

چڑیل لگتا ہےتم ویسٹرن میوزک نہیں سنتے ....وہاں زیادہ تر میری کزنز ہی گارہی ہیں....ابھی تو تم نےمیرےماموں کا گانا نہیں سنا....!!!

لیاری وہ بھی گلوکار ہیں؟

چڑیل کوئی ایسےویسے ....کبھی کوہ قاف آکےدیکھو....جب وہ گانا گاتےہیں تو دو دو کلو آٹا اکٹھا ہوجاتاہے....!!!

لیاری ماشاءاللہ....ماشاءاللہ....اچھا یہ بتائیےکہ....!!!!

چڑیل (بات کاٹتےہوئےاپنی گھڑی کی طرف دیکھ کر) اوہ....بہت دیر ہورہی ہی....انٹرویو اور کتنی دیر چلےگا؟

لیاری بس تھوڑی سی دیر اور....!!!

چڑیل اوکے ....میں ذرا ڈرائیور کو فون کر دوں تاکہ وہ گاڑی لےآئی

لیاری آپ گاڑی پر آئی ہیں؟

چڑیل تو اور کیا تمہاری طرح ”چنگ چی“ پر آئی ہوں....!!!​

لیاری مم....میرا مطلب ہےکہ آپ تو اچانک ظاہر ہوئی تھیں‘ گاڑی تو نہیں تھی آپ کےپاس....!!!

چڑیل (غصےسے) تمہارےسٹوڈیو والےگاڑی اندر نہیں لانےدےرہےتھی....اگر کہو تو یہیں گاڑی حاضر کر دوں؟

لیاری نہیں....نہیں....ایسا غَضب نہ کیجئےگا....سارا سیٹ خراب ہوجائےگا

چڑیل (پرس سےموبائل نکال کر نمبر ملاکر ہیلو کرتی ہےاور پھر اچانک زورسےچیختی ہی) کیا....نہیں!!!!

لیاری (کرسی سےپھسل جاتا ہے) یااللہ خیر....کیا ہوا‘لگتا ہےکوئی بری خبر ہے

چڑیل (رونی صورت بناتےہوئے)نہیں....یہ نہیں ہوسکتا....!!!

لیاری صبر کیجئے‘صبر کیجئے‘اللہ کو یہی منظور تھا....ویسےبائی دی وے‘ ہوا کیا ہے؟

چڑیل (موبائل لہراتےہوئی) آوازآرہی ہےکہ آپ کا بیلنس ختم ہوچکا ہے

لیاری سبحان اللہ....یعنی ہیں آپ چڑیل اور بیلنس آپکا انسانوں والا ہے

چڑیل یقین کرو آری....

لیاری آری نہیں....لیاری....!!!

چڑیل ہاں وہی....لیاری....یقین کرو ابھی کل ہی پانچ سو والا کارڈ ڈلوایا تھا اورآج ختم بھی ہوگیا....!!!

لیاری آپ نےکہاں کہاں کال کی تھی؟

چڑیل میں نےکوہ قاف کےعلاوہ کوئی کال نہیں کی۔

لیاری اس کا مطلب ہےکوہ قاف لوکل کال کےایریےمیں نہیں آتا....آپ کو انٹرنیشنل کال پڑ گئی ہوگی۔

چڑیل مما اکثر سمجھاتی ہیں کہ کال کرنےکی بجائےایس ایم ایس کردیاکروبس میرےہی ذہن میں نہیں رہا۔

لیاری اس سےبھی سستا ایک طریقہ ہی....آپ اپنی مما کےموبائل پر ایک بیل دےدیا کریں....انہیں آپ کی خیریت پتا چل جایا کرےگی۔

چڑیل وہ تو ٹھیک ہےلیکن اس وقت کیا کروں....سنو....تمہارےپاس موبائل ہے؟

لیاری (آہ بھرتےہوئی) میرا تو ”موبل آئل“بھی ختم ہوچکا ہے‘موبائل تودور کی بات ہی....!!!

چڑیل اوہو....اتنےغریب ہو....اور نام رکھا ہوا ہے....لیاری کنگ....کنگ تو بادشاہ کو کہتےہیں۔

لیاری کنگ پر توجہ دینےکی بجائےلیاری پر غور کرو....غربت کی ساری وجہ سمجھ میں آجائےگی۔

چڑیل سمجھ میں نہیں آرہا کیا کروں

لیاری آپ کو ئی منتر پڑھ کرکارڈ ....ری لوڈ کر لیں

چڑیل (آہ بھر کر) یہ موبائل کمپنیوں والےہم سےبھی بڑےجادوگر ہیں....بڑی کوشش کر چکی ہوں‘ کارڈ ختم ہوجائےتو دوبارہ نہیں چلتا....پتا نہیں کون سا منتر لگایا ہے۔

لیاری چلیں کوئی بات نہیں....ڈرائیور خود آپ کو فون کر لےگا....آپ یہ بتائیےکہ ملک کی موجودہ صورتحال پر آپ کیا کہتی ہیں؟

چڑیل بہت خراب صورتحال ہی....میرےاختیار میں ہوتو میں ایک منٹ میں حکومت کا تختہ الٹ دوں

لیاری (گھبرا کر) ارے....یہ ....یہ کیا کہہ رہی ہیں آپ....ہم آن ائیر ہیں....اور پروگرام لائیو جارہا ہی....مارےجائیںگی

چڑیل او بابا....میں کوہ قاف کی حکومت کا تختہ الٹنےکی بات کر رہی ہوں

لیاری (گہرا سانس لےکر) شکر ہی....ورنہ مجھےتو لگ رہا تھاکہ آج گئی....!!!

چڑیل ویسےتمہارا اپنےملک کی صورتحال کےمتعلق کیا خیال ہے؟

لیاری (غصےسے) دیکھیں....انٹرویو آپ کا ہورہا ہی....میرا نہیں....!!!

چڑیل (قہقہہ لگا کر) آپ کےاور میرےحالات کتنےملتےجلتےہیں

لیاری کیا مطلب....کون سےحالات

چڑیل یہی ....کہ آپ بھی بےبس ہیں....میں بھی

لیاری بےبس....میں سمجھا نہیں

چڑیل بےبس کی یہی نشانی ہوتی ہےکہ وہ کبھی کچھ نہیں سمجھ پاتا

لیاری پتا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں....اچھا یہ بتائیےکہ اگرخدانخواستہ آپ کو وزیر اعظم بنا دیا جائےتو آپ پہلا حکم کیا دیں گی؟

چڑیل (قہقہہ لگا کر) کیا تمہارےملک میں کوئی چڑیل وزیراعظم بن سکتی ہے؟

لیاری لاحول ولا قوہ....میں اپنےنہیں آپ کےملک کی بات کر رہا ہوں....کوہ قاف کی....!!!

چڑیل اوہ....بڑا اچھا سوال ہے....بات یہ ہےکہ اگر میں کوہ قاف کی وزیراعظم بن گئی تو پہلا حکم یہی دوں گی کہ آئندہ سےمرد جنات کو سواری کےلیےاستعمال نہ کیا جائے۔

لیاری بات کچھ سمجھ نہیں آئی

چڑیل اصل میں کوہ قاف میں زیادہ تر چڑیلیں ‘ جنات کےکاندھوں پر بیٹھ کر ادھر ادھر آتی جاتی ہیں....میں وزیراعظم بن گئی تو جنات کےکاندھوں کےساتھ رکشےلگوا دوں گی۔

لیاری پاکستانی فلمیں ‘ڈرامےدیکھتی ہیں؟

چڑیل بہت زیادہ

لیاری حیرت ہے

چڑیل اصل میں پاکستانی پنجابی فلمیں کوہ قاف میں بہت شوق سےدیکھی جاتی ہیں کیونکہ ان میں اکثر جنات انسانی شکل میں نظر آتےہیں

لیاری کیا کہہ رہی ہیں آپ؟ پاکستانی فلموں میں جنات....!!!

چڑیل ہاں ہاں....تم خود دیکھ لو....پنجابی فلم کا ہیرو پچاس پچاس بندوں سےاکیلا لڑتاہے....اس پر کوئی گولی اثر نہیں کرتی....وہ تین سو کلومیٹر دو ر سےاپنی ماں کی آواز سن لیتا ہےچلتےجہاز پر چڑھ جاتاہے....گھوڑےسےتیز بھاگ سکتا ہے....یہ ساری صلاحیتیں تو جنات میں ہی ہوسکتی ہیں۔

لیاری آپکا پسندیدہ ہیروکون سا ہے؟

چڑیل ہیرو شیما

لیاری ہیرو شیما تو جاپان کا شہر ہے‘ میں فلموں والےہیرو کی بات کر رہا ہوں....میرا مطلب ہےکہ اداکار کون سا پسند ہے؟

چڑیل عطاءالحق قاسمی

لیاری ہیں....لیکن وہ تو اداکار نہیں ہیں....!!!

چڑیل اسی لیےتو پسند ہیں۔

لیاری اچھا یہ بتائیں کہ آپ کو انسانوں کو کچا چبا کر ہی کیوں مزا آتا ہے

چڑیل آپ سےپہلےبھی کئی لوگوں نےیہ شکایت کی ہی‘ بےفکر رہئیں....اب ایسا نہیں ہوگا۔

لیاری (خوش ہوکر) یعنی آپ انسانوں کو نہیں کھایا کریں گی

چڑیل کھائوں گی....لیکن کچا نہیں....روسٹ کر کے

لیاری کوہ قاف کب کب جانا ہوتا ہے؟

چڑیل اکثر ویک اینڈ پرچلی جاتی ہوں

لیاری زیادہ تر کہاں رہتی ہیں؟

چڑیل گوانتا ناموبےمیں....!!!

لیاری وہاں کیوں؟

چڑیل وہاں میرےکئی کزن ہوتےہیں‘ ویسےمیں وہاں سےتنگ آگئی ہوں

لیاری کیوں

چڑیل وہاں آدھےسےزیادہ بندوں کا تو خون ہی خشک ہوچکا ہی‘ ناشتےکا مزا ہی نہیں آتا۔

لیاری آئندہ کہاں جانےکا پروگرام ہے

چڑیل عراق جانا چاہ رہی تھی لیکن ڈر گئی ہوں

لیاری وہ کس لیے؟

چڑیل وہاں تو کوہ قاف کےبڑےبڑےطاقتور جن بھی جاکر پھنس گئےہیں‘میں تو ابھی چھوٹی سی چڑیل ہوں۔

لیاری آپکی کوئی سہیلیاں بھی ہیں؟

چڑیل (قہقہہ لگا کر) تم انسانوں میں اکثر نندیں اور بھابیاں میری گہری سہیلیاں ہیں....اکثر ان سےچیٹنگ ہوتی رہتی ہی۔

لیاری چیٹنگ....یعنی آپ انٹرنیٹ بھی Use کرتی ہیں

چڑیل (قہقہہ لگا کر) بہت زیادہ....میں نےتو ہر وقت گاڑی میں لیپ ٹاپ رکھا ہوتا ہے۔

لیاری اس کا مطلب ہےآپ کا کوئی ای میل ایڈریس بھی ہوگا

چڑیل صرف ای میل ایڈریس نہیں‘میں تو اپنی ویب سائٹ بھی بنا رہی ہوں‘ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو....پنکی خونخوار ....ڈاٹ کام۔

لیاری کبھی روتی بھی ہیں؟

چڑیل بہت زیادہ

لیاری کب ؟

چڑیل جب سخت بھوک لگی ہو اور تمہارےجیسا بوڑھا بندہ ہاتھ آجائے

لیاری میں اتنا بھی پرانا نہیں ہوں

چڑیل تم پرانےنہیں....پاٹےپرانےہو

لیاری دیکھئیں....میںآپ کی عزت کر رہا ہوں....آپ بھی میری عزت کریں

چڑیل چڑیل اور عزت....(قہقہہ لگاتی ہے) شکر کرو تم میں خون نہیں ہی‘ ورنہ میں نےابھی پی جاناتھا۔

لیاری چڑیل اورڈریکولا میں کیا فرق ہے....!!!

چڑیل وہی جوانسپکٹر اور سب انسپکٹر میں ہے....!!!

لیاری بھئی آپ بہت بولڈ ہیں‘ ایسی باتیں سرعام نہیں کرنی چاہییں

چڑیل جب بولڈ کےسامنے”اولڈ“ ہو تو پھر ایسی باتیں کرنےمیں کوئی حرج نہیں

لیاری یہ بھی ذہن میں رکھئےکہ اولڈ از گولڈ

چڑیل (قہقہہ لگا کر) اتنےدھڑلےسےخود کو گولڈ کہہ رہےہو....یقینا تمہارےوالد صاحب جیولر ہیں۔

لیاری دیکھئےمیری آپ سےپہلی ملاقات ہے....ہمارےناظرین بھی پہلی دفعہ آپ سےمل رہےہیں....آپ نےوہ مقولہ تو سنا ہوگا کہ !!!First impression is the last impression

چڑیل بڑی دفعہ سنا ہوا ہے‘لیکن میرا اپنا بھی ایک مقولہ ہےجو شائدتم نےنہ سنا ہو

لیاری وہ کیا؟

چڑیل Last impression is the fast impression

لیاری کیا مطلب؟

چڑیل مطلب یہ کہ پہلی دفعہ کی ملاقات اتنا اثر نہیں چھوڑتی جتنا آخری دفعہ کی ملاقات اثر چھوڑتی ہے۔

لیاری گویا آپ یہ کہنا چاہ رہی ہیں کہ اب آپ سےاکثر ملاقات رہےگی....یہ ناممکن ہے‘ میں بہت مصروف انسان ہوں۔

چڑیل (قہقہہ لگاکر) اےزبردستی کےانسان....تم سےملاقات کےلیےمجھےکسی سےاجازت لینےکی ضرورت نہیں....میں چڑیل ہوں‘ کوئی تمہاری فین نہیں۔

لیاری پھر بھی ....میں آپ سےدوبارہ نہیں ملنا چاہوں گا

چڑیل اور اگر میں خواب میں تمہاراخون پینےآگئی

لیاری میں آنکھیں کھول لوں گا

چڑیل ایسی بات ہے....تو لوپھر....تیار ہوجائو....میں تمہیں بتاتی ہوں کہ چڑیل کتنی خطرناک ہوتی ہے

لیاری (قہقہہ لگا کر) تمہیں پتا ہی نہیں‘ میرےپاس تم سےبھی خطرنا ک چڑیل ہےجو تمہارا بھی خون پی جائےگی۔

چڑیل (قہقہہ لگا کر) ناممکن....مجھ سےخطرناک چڑیل دنیا میں کوئی نہیں ہوسکتی

لیاری ایک منٹ....(جیب میں ہاتھ ڈال کر کوئی تصویر نکالتا ہےاورچڑیل کو دکھاتاہے) یہ دیکھو!!!

چڑیل (تصویر پر نظر پڑتےہی تھر تھر کانپنےلگتی ہے) یہ....یہ....کک....کون ہے؟

لیاری (اطمینان سی) میری بیوی!!!

چڑیل (چیخ مار کر غائب ہوجاتی ہے)

لیاری ناظرین....یہ ہےچڑیل سےبچنےکا صحیح طریقہ....خدا حافظ!!!​
 
یہ مسئلہ گل نوخیز اختر کے ساتھ ہے ۔
بہت عرصہ پہلے ان کا ایک مزاحیہ ناول پڑھا تھا ٹائیں ٹائیں فش۔ بہت مزیدار تھا۔
یہ تو موجود ہے پی ڈی کی شکل میں میرے پاس سٹارٹ کیا تھا پڑھنا لیکن بور ہونے لگی تو دوبارہ کھول کر بھی نہیں دیکھا
 
Top