چند اشعار ۔ عین عشق، شین عشق، قاف عشق

دو تین دن قبل فیس بک پر ایک شعر پڑھا تھا

قاف، سین ، میم کھا کے کہتا ہوں
عین، شین قاف میں رسوائی ہے

شاعر کا پتہ نہ چلا، مزید اشعار کے لئے گوگل کا سہارا لیا گیا، تو ایک اور نئی غزل مِلی جس کا پہلا مصرعہ یہ تھا،
عین عشق، شین عشق قاف عشق
مزید بھی آگے اشعا ر تھے مگر پہلے مصرعے کو لےکر کچھ اشعار ترتیب دئیے، معلوم نہیں کہ اسے کیا کہتے ہیں، توجہ کی درخواست ہے،

عین عشق، شین عشق، قاف عشق
کوچۂِ جاناں کا طواف عشق

گر منزلِ عین شین قاف پہ ہو تَو
اِک پل کا رُکنا، اعتکاف عشق

غالب جیسوں کو نکمّا کردیا
ہا، میم کو کردے بس معاف عشق
(ہم کو کردے بس معاف عشق)

حد سے بڑھ کے بن جاتا ہے
پھر رے، واؤ اور گاف عشق
(روگ عشق)

کوئی سولی چڑھا، کوئی ڈوب گیا
میم تے بگھار لاف ، عشق
(مت بگھار شیخی، اے عشق)
 
اشعار تو خوب ہیں، لیکن بحر معلوم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا

بہت شکریہ توجہ فرمانے کے لئے، روانی میں لانے کےلئےتھوڑی سی ترمیم کی ہے نیز دو اشعار مزید شامل کئے ہیں،
بحر کا تو کیا مجھے تو حقیقتا شاعری کا بھی کچھ بھی علم نہیں، محض شعرائے کرام کو پڑھنے اور اشعار سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ دیگر اساتذہ بھی توجہ فرمائیں تو نوازش ہوگی،

عین عشق، شین عشق، قاف عشق
کوچۂِ جاناں کا طواف عشق

گر منزلِ عین شین قاف پہ ہو
اِک پل کا رُکنا، اعتکاف عشق

غالب جیسوں کو نکمّا کردیا
ہا، میم کو کردے معاف عشق
(ہم کو کردے معاف عشق)

حد سے بڑھ کے بن جاتا ہے
پھر رے، واؤ اور گاف عشق
(روگ عشق)

کوئی سولی چڑھا، کوئی ڈوب گیا
میم تے بگھار لاف ، عشق
(مت بگھار شیخی، اے عشق)

کیونکر حد بتائیں، کہ ہے
قاف تا بہ قاف عشق

دل کا مقصد کیا ہوگا؟
کہدو صاف صاف، عشق
 

ابن رضا

لائبریرین
بہت شکریہ توجہ فرمانے کے لئے، روانی میں لانے کےلئےتھوڑی سی ترمیم کی ہے نیز دو اشعار مزید شامل کئے ہیں،
بحر کا تو کیا مجھے تو حقیقتا شاعری کا بھی کچھ بھی علم نہیں، محض شعرائے کرام کو پڑھنے اور اشعار سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ دیگر اساتذہ بھی توجہ فرمائیں تو نوازش ہوگی،

عین عشق، شین عشق، قاف عشق
کوچۂِ جاناں کا طواف عشق

گر منزلِ عین شین قاف پہ ہو
اِک پل کا رُکنا، اعتکاف عشق

غالب جیسوں کو نکمّا کردیا
ہا، میم کو کردے معاف عشق
(ہم کو کردے معاف عشق)

حد سے بڑھ کے بن جاتا ہے
پھر رے، واؤ اور گاف عشق
(روگ عشق)

کوئی سولی چڑھا، کوئی ڈوب گیا
میم تے بگھار لاف ، عشق
(مت بگھار شیخی، اے عشق)

کیونکر حد بتائیں، کہ ہے
قاف تا بہ قاف عشق

دل کا مقصد کیا ہوگا؟
کہدو صاف صاف، عشق
علمِ عروض کے متعلق کافی معلومات آپ کو یہاں میسر ہونگی، پہلے مطالعہ و مشاہدہ فرمائیے پھر شاعری۔

http://www.aruuz.com/resources
 
Top