چند آزمودہ اور بے ضرر گھریلو طبی نسخے

اجزا۔
1۔اجوائین 30 گرام
2۔سونف 50 گرام
3۔کلونجی 50 گرام
4۔اسپغول ثابت 50 گرام
5۔میتھی دانہ 50 گرام
تمام اجزا کا باریک سفوف بنا لیں اور صبح نہارمنہ چوتھائی چائے کا چمچہ تازہ پانی کے ساتھ پھانک لیں
فواید-
کاسر ریاح ہے قبض کو ختم کرتا ہے یورک ایسڈ کے لئے مفید ہے جوڑوں کے درد کے لئے آزمودہ ہے اس کے استمعال سے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی ہو جاتی ہے جزو نمبر 5میتھی دانہ رائی کے دانوں کی طرح باریک ہوتا ہے اس کی ایک قسم کو میتھرے بھی کہتے ہیں جو دانہ مونگ کے نصف کے برابر ہوتے ہیں بعض اناڑی پنساری میتھی دانہ کی جگہ میتھرے شامل کر دیتے ہیں جو شدید مروڑ اور دست کا باعث بنتے ہیں دوا بنواتے وقت یہ دھیان رکھیں کہ دوا کا جزو میتھی دانہ ہیں ہے نہ کہ میتھرے اس نسخے کا ایک بار قیصرانی بھائی سے ذکر کیا تھا اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ کچھ ممبران کے تبصرے پڑھ کر شریک محفل کرنے میں جھجک مانع ہے مگر قیصرانی بھائی کی تحریک پر یہ نسخہ شریک محفل کر رہا ہوں میرے ایک آفس کولیگ کی والدہ کو جوڑوں کے درد اور موٹاپے کی شکایت تھی ایک ماہ اس نسخے کے استمعال سے یورک ایسڈ کی مقدار نارمل ہو گئی جوڑوں کے درد میں بھی 85٪ کمی ہو گئی اور وزن میں بھی خاطر خواہ فرق پڑا رفاہِ عامہ کی خاطر یہ نسخہ حاضر ہے احباب بنائیں اور فایدہ اٹھائیں شفا ہونے کی صورت میں احقر کو دعاؤں میں یاد رکھیں
تحریک ملنے پر انشا اللہ مزید نسخے بھی شریک محفل کروں گا :)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
آداب عرض ہے بھائی جی
کافی دن بعد دیکھا ہے آپ کو
سب خیریت ہے نا؟
تسلیمات محترم سید بادشاہ
شکر ہی واجب "علی کل حال"
ہر طرح سے کرم ہے سچی پاک ذات کا ۔
کبھی کبھی وقت اپنوں سے دور بٹھا "وقت کرتا جو وفا " گنگنانے پر مجبور کر دیتا ہے ۔
اور ہم وقت کے ہاتھ بن کھلونا ناچنے پر مجبور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعاؤں کی درخواست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تسلیمات محترم سید بادشاہ
شکر ہی واجب "علی کل حال"
ہر طرح سے کرم ہے سچی پاک ذات کا ۔
کبھی کبھی وقت اپنوں سے دور بٹھا "وقت کرتا جو وفا " گنگنانے پر مجبور کر دیتا ہے ۔
اور ہم وقت کے ہاتھ بن کھلونا ناچنے پر مجبور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
دعاؤں کی درخواست ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جو بات کی خدا کی قسم لاجواب کی :)
اللہ ہر طرح کی آسانیاں پیدا فرمائے
ہر مشکل گھڑی دکھ اور پریشانی سے محفوظ رکھے آمین
 
Top