چل مدینے کی نوری فضا دیکھ لے

نعت رسول اکرمﷺ

حسن دھرتی پہ ہی خلد کا دیکھ لے
چل مدینے کی نوری فضا دیکھ لے


دیکھنا ہے اگر جلوۂ مصطفٰیﷺ
کھول کر سورۂ و الضحٰی دیکھ لے


دردِ فرقت میں ہے زندگی کا مزہ
دردِ فرقت کا لے کے مزہ دیکھ لے


اب تڑپنا بھی کیا اے مری چشمِ نم
سامنے وہ ہے گنبد ہرا دیکھ لے


مشعلِ راہ کی گر ہے حاجت تجھے
نقشِ پائے حبیبِ خدا دیکھ لے


دور ہوں گی نہ کیوں کر یہ تاریکیاں
نور والے کی نوری ادا دیکھ لے


مجھ سے کہتی ہے آسی یہ بادِ صبا
چل دیارِ شہِ دوسرا دیکھ لے


کاوش فکر - عثمان غنی آسؔی منڈیروی
 
آخری تدوین:
Top