حسرت موہانی چاہت مری چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک - حسرت موہانی

کاشفی

محفلین
غزل​
(حسرت موہانی)​
​
چاہت مری چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک​
کچھ میری حقیقت ہی نہیں آپ کے نزدیک​
​
کچھ قدر تو کرتے مرے اظہارِ وفا کی​
شاید یہ محبت ہی نہیں آپ کے نزدیک​
​
یوں غیر سے بےباک اشارے سرِ محفل​
کیا یہ مری ذلت ہی نہیں آپ کے نزدیک​
​
عشاق پہ کچھ حد بھی مقرر ہے ستم کی​
یا اس کی نہایت ہی نہیں آپ کے نزدیک​
​
اگلی سی نہ راتیں ہیں، نہ گھاتیں ہیں نہ باتیں​
کیا اب میں وہ حسرت ہی نہیں آپ کے نزدیک​
​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top