چاند زمین کے گرد 27.5 دنوں میں اپنی گردش مکمل کرتا ہے تو قمری مہینہ 29.5 دنوں کا کیوں ہو جاتا ہے؟

ابو ہاشم

محفلین
چاند زمین کے گرد 27.5 دنوں میں اپنی گردش مکمل کرتا ہے تو قمری مہینہ تقریباً 29.5 دنوں کا کیوں ہو جاتا ہے؟
 

سید ذیشان

محفلین
27.3 دنوں میں چاند زمین کے گرد اپنا 360 درجے کا سفر مکمل کرتا ہے۔ اس کو sidereal period کہتے ہیں، لیکن جب چاند یہ چکر مکمل کر رہا ہوتا ہے تو زمین اتنی دیر میں سورج کے گرد چکر کاٹ رہی ہوتی ہے۔ اسطرح زمین کی پوزیشن سورج کے مقابلے میں تبدیل ہوتی ہے۔ اور اس کو پورا کرنے کے لئے چاند کو تقریباً دو دن مزید لگتے ہیں۔ اس کو synodic period کہتے ہیں جو 29.5 دنوں کا ہوتا ہے۔

Astro_11-15_38.png
 
Top