انٹرویو چائے محمود غزنوی کے ساتھ

یوسف-2

محفلین
بس پروردگار ِ عالم نے خواتین کو فطرت کے اعتبار سےجیسا بنایا ہے اسی فطرت پر قائم ہوں تو بہترین بات ہے۔
(×) ماشا ء اللہ کیا ڈپلومیٹک جواب ہے۔ لگتا ہے کہ یہ انٹرویو چھُپ چھُپ کر بھابی بھی پڑھ رہی ہیں :D
۔اور اس فطرت میں اتنی خوبصورتی اور گہرائی ہے کہ بیان سے باہر ہے،
(×) واؤ! فطرت کی کیا خوب تعریف کی ہے۔ فطرت کی تعریف سے کس کافر کو انکار ہے :D
۔۔۔ بس جو خوبیاں زمین میں ہیں،
(×) زمین تو ہمارے ہر عیب کو اپنے اندر چھپا لیتی ہے۔ لیکن شاید آپ کا اشارہ ”کھیتی باڑی“ کی طرف ہے، جو زمین کا وصف عظیم ہے۔ ہے نا ؟؟
رات میں ہیں،
(×) رات میں تو اندھیرا ہے، تاریکی ہے، چور ہے، نیند ہے، آرام ہے، چاند ہے، تارے ہیں اور ۔ ۔ ۔ اور۔ ۔ ۔ ویسے آپ کا روئے سخن ۔ ۔ ۔ :D
اور کسی ان کہی بات کے ادراک میں ہیں۔۔۔ وہی سمجھ لیں
(×) خود اَن کہی بات میں نہیں بلکہ اس کے ادراک میں ؟؟؟ گویا سواد کھانے مین نہیں بلکہ ادرک میں ہے :D

(ذکر چھڑا جب ”بیویات“ کا، بات پہنچی کہی ان کہی کہانی تک :laughing: )
 
بس پروردگار ِ عالم نے خواتین کو فطرت کے اعتبار سےجیسا بنایا ہے اسی فطرت پر قائم ہوں تو بہترین بات ہے۔
(×) ماشا ء اللہ کیا ڈپلومیٹک جواب ہے۔ لگتا ہے کہ یہ انٹرویو چھُپ چھُپ کر بھابی بھی پڑھ رہی ہیں :D
ہاہاہا۔۔آپ درست سمجھے۔۔۔؎
تُونے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کردیا
دوسری بات یہ ہے کہ فطرت کا حوالہ دینے میں حفظِ ماتقدّم بھی ہے۔۔۔کیونکہ فطرت کے اعتبار سے۔۔۔دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہیں۔۔۔چنانچہ اسی فطرت پر قائم رہیں تو سلامتی ہے۔:D
۔اور اس فطرت میں اتنی خوبصورتی اور گہرائی ہے کہ بیان سے باہر ہے،
(×) واؤ! فطرت کی کیا خوب تعریف کی ہے۔ فطرت کی تعریف سے کس کافر کو انکار ہے :D
فطرت کی مدح و تحسین کی ہے، اگرچہ تعریف سے عاجز ہوں :)
۔۔۔ بس جو خوبیاں زمین میں ہیں،
(×) زمین تو ہمارے ہر عیب کو اپنے اندر چھپا لیتی ہے۔ لیکن شاید آپ کا اشارہ ”کھیتی باڑی“ کی طرف ہے، جو زمین کا وصف عظیم ہے۔ ہے نا ؟؟
کھیتی باڑی تو ایک ضمنی وصف ہے، اوصافِ عظیمہ تو کچھ اور ہیں:D
(×) رات میں تو اندھیرا ہے، تاریکی ہے، چور ہے، نیند ہے، آرام ہے، چاند ہے، تارے ہیں اور ۔ ۔ ۔ اور۔ ۔ ۔ ویسے آپ کا روئے سخن ۔ ۔ ۔ :D
ٹھنڈک ہے، راحت ہے، خاموشی ہے ، تنہائی (خلوت) ہے، گہرائی ہے، اسرار ہیں،۔۔۔روئے سخن کسی ایک کی طرف ہو تو روسیاہ :D
اور کسی ان کہی بات کے ادراک میں ہیں۔۔۔ وہی سمجھ لیں
(×) خود اَن کہی بات میں نہیں بلکہ اس کے ادراک میں ؟؟؟ گویا سواد کھانے مین نہیں بلکہ ادرک میں ہے :D
(ذکر چھڑا جب ”بیویات“ کا، بات پہنچی کہی ان کہی کہانی تک :laughing: )
اک رنگیں ان بنی دنیا میں۔۔
اک کھڑکی ادھ کھلی رہنے دیں
;)
 

یوسف-2

محفلین
زبر دست محمود بھائی زبر دست :applause: ہم نے زبر پر علی الترتیب اوپر نیچے ایک ایک نقطہ لگایا ہے۔ اگر اوپر والا نقطہ کسی وجہ سے نیچے گرجائے توصبر کیجئے گا کہ زبر نے، زیر ہوکر ہی پیش ہونا ہوتا ہے۔ :D
 
لیں میں پھر سوال پوچھنے لگی ہوں اور اب کہیں ایسا نا ہو کہ دل مانگے مور کے بجائے دل مانگے نو مور ہو جائے :ROFLMAO:
چلیں یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کون پہلے اکتاتا ہے۔۔۔:)
:?: اگر کوئی تنقید کرے تو آپکا ردعمل کیا ہوتا ہے؟؟؟
اس حوالے سے میں دو باتیں سب سے پہلے دیکھتا ہوں۔۔۔تنقید اور تنقید کرنے والی شخصیت۔تنقید اگر تنقید کسی ایسی شخصیت کی جانب سے ہو جن کی رائے میرے نزدیک معتبر اور matureہوتی ہے تو انکی تنقید کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لیتا ہوں۔۔۔کافی دیر غور کرتا رہتا ہوں اور اگر کسی اور جانب سے تنقید آئے تو اسے بھی Due respect دیتا ہوں کیونکہ تنقید کے بارے میں میرا نظریہ یہ ہے کہ ۔۔یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے۔
بحیثیت مجموعی عام طور پر تنقید کے وقت زیادہ Focused ہوجاتا ہوں اور ایسے لگتا ہے کہ گویا وقت کی رفتار دھیمی ہوگئی ہو۔اور پس منظر کا شور یکایک خاموشی میں تبدیل ہوگیا ہو۔۔کئی مرتبہ ایسا بھہ ہوتا ہے کہ کسی کی جانب سے آنے والے کنکر پتھر سے بھی تکلیف نہیں محسوس ہوتی اور کبھی کسی کی جانب سے پھینکے گئے پھول سے بھی ٹھیس پہنچتی ہے :D
:?: آپکی کس عادت کو باقی سب بہت سراہتے ہیں اور کس عادت سے پریشان رہتے ہیں؟؟؟
ابھی تک اپنی ایسی کسی عادت کا پتہ نہیں چلا جس کے سراہنے پر سب لوگ متفق ہوں، اور جن عادات سے باقی لوگ اکثر پریشان رہتے ہیں وہ بھی مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہیں۔ کسی کے نزدیک میں لاپرواہ اور غیرسنجیدہ ہوں، کسی کے نزدیک بہت خشک مزاج،۔۔ویسے ایک عادت ہے جس سے اکثر لوگ بلکہ میں خود بھی پریشان رہتا ہوں۔۔۔وہ ہے بھول جانے کی۔یعنی روزمرہ کے کاموں میں کئی تفصیلات ذہن سے اتر جاتی ہیں۔ بچپن میں جب گھر کا سودا سلف لانے کیلئے بھیجا جاتا تھا تو میری والدہ کھڑکی میں کحری رہتی تھیں کیونکہ اول تو میں اپنے دھیان میں گم مطلوبہ دکان سے آگے نکل جایا کرتا تھا اور کئی مرتبہ تو ایک ہی دکان کو دو تین مرتبہ back and forth کراس کرجاتا تھا، اور گھر واپسی کے وقت اکثر اپنی گلی سے آگے نکل جایا کرتا تھا اور اسی لئے میری امی کھڑکی میں کھڑی رہتی تھین نظر رکھنے کیلئے۔ اب یہ حالت ہے کہ کسی کو فون کرتا ہوں تو نمبر ڈائل کرنے کے بعد بھول جاتا ہوں کہ کس کو فون کیا ہے۔۔یا اگر فون مل گیا تو یہ یاد نہیں آرہا کہ کس بات کیلئے فون کیا ہے۔ ایسی بیشمار مثالیں ہیں۔:)۔ دوست احباب اکثر ان باتوں پر ہنستے رہتے ہین۔۔۔لیکن میری بیگم صاحبہ کی رائے ذرا مختلف ہے۔۔انکا یہ کہنا ہے کہ "آپ اپنے مطلب کی باتوں کیلئے بھلکّڑ ہیں، اور بھلکڑ ہونے میں بڑے selective ہیں، آپ کا بھلکڑ پن انڈین فلم کھلونا کے ہیرو کی مانند ہے۔"۔۔:D چنانچہ انکی یہ بات سمجھنے کیلئے مجھے یہ فلم دیکھنا پڑی۔:)
:?:کوئی regret
والدہ کی ظاطرخواہ خدمت نہ کرپانے پر کبھی کبھی دکھ ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ لڑکپن مین میں کھانے پینے کے معاملات میں ضد کیا کرتا تھا اور کتنی ہی چیزین جو بڑے چاؤ سے وہ بناتی تھیں، نہیں کھاتا تھا جب وہ کہتی تھیں کہ اچھا نہ کھاؤ صرف چکھ کر دیکھو تو میں چکھنے سے بھی انکار کردیتا تھا۔۔۔اب کبھی یہ باتیں یاد آتی ہیں تو بیحد افسوس ہوتا ہے خود پر۔
:?:محبت کے علاوہ کوئی ناقابل فراموش تجربہ :p
بہت سے تجربات ہین ۔میرے ایک روم میٹ تھے جو بہت نیک اور عبادت گذار انسان تھے ،انڈیا سے تعلق تھا، ان جیسا ریاضتیں کرنے والا مضبوط committedانسان میں نے ابھی تک نہیں دیکھا, وہ میرے دیکھتے دیکھتے ہوش و خرد کی دنیا سے بیگانہ یعنی مجذوب سے ہوگئے۔۔انکی حالت میں یہ تغیر میں نے بہت قریب سے دیکھا اور اسکے بعد انکی وطن واپس روانگی تک میں تین چار دن مسلسل انکے پاس رہا تاکہ وہ اس حالت میں خود کو کوئی نقصان نہ پہنچاسکیں۔۔یہ بھی ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔
دنیاوی اعتبار سے بھی کچھ تجربات ہیں جو یاد وں میں محفوظ ہوگئے۔
:?: لوگوں کی کوئی ایسی بات جو پسند نہیں؟؟؟
اکھڑپن کے مظاہرے اچھے نہیں لگتے
:?: کن باتوں/معاملوں میں جنونی ہیں؟؟؟
کتابوں کے معاملے میں تھا۔ لیکن اب ایسا نہیں رہا۔ افاقہ ہے:D
:?: کس طرح کے لوگوں میں جلد گھل مل جاتے ہیں؟؟؟
سادہ مزاج اور عوام قسم کے لوگوں میں، بچوں میں:)
:?: کس طرح کے لوگوں سے بالکل نہیں بنتی؟؟؟
اکڑفوں رکھنے والوں سے اور دوسروں کو گھٹیا سمجھنے والے لوگوں سے نہیں بنتی۔
:?: ناگواری کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟؟؟
خاموش اور سرد روئیے سے
:?: وہ لمحہ جب اپنے آپ پر رشک ٰآیا؟؟؟
دل میں سماگئی ہیں قیامت کی شوخیاں
دوچار دن رہا تھا کسی کی نگاہ میں۔۔۔۔
:D
اسکے علاوہ جب پہلی مرتبہ جب مکہ اور مدینہ شریف میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی،اور ایک مرتبہ بیت اللہ کے اندر تھوڑی دیر کیلئے داخلے کی سعادت نصیب ہوئی ، جو خوبصورت یادوں کا حصہ ہے۔اسکے علاوہ کچھ دنیاوی اعتبار سے کامیاب لمحات میں بھی رشک کی کیفیت محسوس ہوئی۔
:?:محفل پر آپکے تین پسندیدہ ممبران جن سے گپ شپ میں مزا آتا ہے
آپکے سوالات کے جوابات دینے میں مزہ آرہا ہے کیونکہ انکے نتیجے میں اپنے آپ کو مزید جاننے اور سمجھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ اسی طرح نایاب صاحب ہیں ، روحانی بابا ہیں، یوسف ثانی صاحب ہیں، زحال مرزا صاحب ہیں، فاتح صاحب ہیں، وارث صاحب ہیں :)
:?:محفل پر کیا کرنے میں مزا آتا ہے،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند ہے
بحث مباحثے پڑھنے کا مزہ آتا ہے۔۔دلچسپ نوک جھونک بھی پسند ہے۔ ایک دو پوسٹرز کے مراسلے پسند نہیں آتے:oops:
:?:محفل کو جوائن کرنے کے بعد خود میں کیا واضح چینجز محسوس کرتے ہیں
بہت اچھا سوال ہے۔۔۔محفل کو جوائن کرنے کے بعد سے اب تک مجھے یہ تبدیلی محسوس ہوئی ہے کہ پہلے جن باتوں پر غصہ آجایا کرتا تھا اور ترکی بہ ترکی جواب دینے پر طبیعت کو مائل پاتا تھا، اب اس رحجان میں خاصی کمی واقع ہوچکی ہے (یہ میرا ذاتی خیال ہے، محفلین کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے ):D
:?:محفل پر کس سے بہت زیادہ متاثر ہیں، وجہ؟؟؟
ایک دو لوگ ہیں جن کے متاثرین میں شامل ہوں نام نہ ہی پوچھیں تو بہتر ہے:D
:?:محفل پر کوئی ایسا ممبر جس سے اب تک بات نہیں ہوئی اور آپ بات کرنے کے خواہش مند ہوں
سب سے ہی بات چیت ہوئی ہے۔۔میرا مطلب ہے کہ جب کوئی بھی رکن کچھ پوسٹ کرتا ہے تو وہ بات چیت میں ہی گنا جاتا ہے۔۔اس طرح انکی شخصیات کے بارے میں کچھ نہ کچھ آگاہی ہوتی ہے۔۔براہِ راست ون ٹو ون بات چیت کے حوالے سے کبھی سوچا نہیں

 
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار کے
حضور میرا تو یہ خیال تھا کہ ہمارے نام بقول شاعر
ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی برسر الزام ہی آئے
ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہمارا نام متاثرین میں ہوگا کیونکہ آپ کا قلم شاہد ہے جیسا کہ آپ نے کہا کہ اکھڑ پن کے مظاہرے اچھے نہیں لگتے تو جناب ہم تو کافی اکھڑ مزاج واقع ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دوسروں کو گھٹیا سمجھنے والے بھی۔۔۔۔۔پھر یہ پسندیدگی چہ معنی دارد؟؟؟؟؟
 

نایاب

لائبریرین
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار کے
حضور میرا تو یہ خیال تھا کہ ہمارے نام بقول شاعر
ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی برسر الزام ہی آئے
ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہمارا نام متاثرین میں ہوگا کیونکہ آپ کا قلم شاہد ہے جیسا کہ آپ نے کہا کہ اکھڑ پن کے مظاہرے اچھے نہیں لگتے تو جناب ہم تو کافی اکھڑ مزاج واقع ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دوسروں کو گھٹیا سمجھنے والے بھی۔۔۔ ۔۔پھر یہ پسندیدگی چہ معنی دارد؟؟؟؟؟
محترم روحانی بابا جی
زیادہ گمان رکھنے سے شاید اسی لیئے منع فرمایا گیا ہے ۔
کہ اکثر گمان غلط ثابت ہوتے ہیں ۔
آپ اپنے بارے ہر طرح کا گمان رکھنے میں آزاد
اسی طرح ہم آپ کے بارے اچھا گمان رکھنے میں آزاد
اور آپ اچھے انسان ہیں ۔ ہمیں تو اس میں کوئی شک نہیں ۔
 

برگ حنا

محفلین
آداب جناب:)
کچھ الٹے سیدھے سوالات کے ساتھ حاضر ہوں اگر کوئی لفظ بارِ خاطر ہوا تو میری کج فہمی سمجھ کر معاف کر دیجئے گا پلیز

1: زندگی کا کوئی ناقابلِ فراموش واقعہ
2: آپ کیا بننا چاہتے تھے زندگی میں ؟
3: آپ جو بن گئے ہیں یعنی زندگی اور مقدرنے جو بنا دیا ہے آپ اس سے کس قدر مطمئن ہیں؟
4: زندگی کو ایک لفظ میں بیان کیجئے
5: محبت کو ایک لفظ میں بیان کیجئے
6: کوئی خواہش جو بھی تک ناآسودہ ہو؟
7: اگر آپ کے پاس بہت سارا پیسہ آجائے تو آپ اسے کس مسرف میں لائیں گے؟
8: اگر زندگی ایک بار پھر مل جائے تو ایسا کیا ہے جو دوبارہ نہیں کرنا چاہیں گے؟
9: اور ایسا کیا ہے جس کے لیے آپ دوبارہ زندگی پا کر خوشی محسوس کریں گے؟
10: کیسا مزاج رکھنے والے لوگوں کو آپ دوست بنانا پسند کرتے ہیں؟

اگر یہ سوالات کوئی پوچھ چکا ہے اور آپ جواب دے چکے ہیں تو میں دہرائے جانے کے لیے معذرت خواہ ہوں جناب
 

تعبیر

محفلین
شکر ہے تعبیر کہ آپ نے وہ مثال نہیں دی کہ ایسے غائب ہوئے جیسے ۔۔۔ :eek:
ویسے ضروری تو نہیں کہ ہر بات کا جواب الفاظ ہی میں دیا جائے۔ کچھ باتوں کا جواب، زبانِ خامشی یا باڈی لینگویج سے بھی دیا جاتا ہے، جیسے میں نے دیا ہے :D
اصل میں اول تو میں خود کو اس کا ”اہل“ نہیں پاتا کہ یہاں کوئی انٹرویو وغیرہ دوں۔ دوسرے اس میں وقت بہت صرف ہوتا ہے اور ریگولر رہ کر ہر ”سوالی“ :mrgreen: کو اٹینڈ کرنا پڑتا ہے (گو یہ کوئی قانونی تقاضہ نہیں مگراخلاقی تقاضہ تو ہے نا ) اور فی الحال میں خود کو اس کا بھی ”اہل“ نہیں پاتا :D
ہاہاہا
محفل کا تو ہر رکن اہم اور اہل ہے
اب خاموشی کے ساتھ ساتھ اچانک غائب ہی ہو گئے سو اس کا مطب یہی نکالا گیا کہ آپ راضی نہیں ہیں
ضروری نہیں ریگولر ہوا جائے یہاں نا سہی کہیں اور ہی نیا انٹرویو پڑھنے کا موقع دیں پلیز :)
 

تعبیر

محفلین

دلچسپ سوال ہے (ویسے آپ ہیروئن کا بھی پوچھ سکتے تھے;))۔۔۔ ہیرو کے حوالے سے تو آپ بھی کسی سے کم نہیں لگ رہے۔ہنستی مسکراتی آپکی یہ تصویر زبردست ہے :)
یہ سوال پوچھا ہی اسی لیے تھا زحال نے کہ آپ انکا نام لیں :ROFLMAO: آخر حق انٹرویو بھی کوئی شے ہے کہ نہیں :p
چلیں ہیروئن کا میں پوچھ لیتی ہوں کہ ہیروئن کس کو لیتے(پاکستانی تو ہرگز نہیں ہو گی)​

میری بیگم کا قولِ فیصل یہ ہے کہ مجھے صرف لُچ تلنا آتا ہے۔۔۔ :D

یہ " لُچ " کیا ہے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
:?: کس طرح کے لوگوں سے بالکل نہیں بنتی؟؟؟
اکڑفوں رکھنے والوں سے اور دوسروں کو گھٹیا سمجھنے والے لوگوں سے نہیں بنتی۔
اپنا بھی یہی عقیدہ ہے بقول ناسخ
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ سوال پوچھا ہی اسی لیے تھا زحال نے کہ آپ انکا نام لیں :ROFLMAO: آخر حق انٹرویو بھی کوئی شے ہے کہ نہیں :p
چلیں ہیروئن کا میں پوچھ لیتی ہوں کہ ہیروئن کس کو لیتے(پاکستانی تو ہرگز نہیں ہو گی)​
ہیروئن کوئی بھی ہو ، لیکن پلیز ولن کا نام مت پوچھنا
میں پہلے ہی اچھا خاصا بدنام ہوں
 

تعبیر

محفلین

بہت بہت شکریہ جوابات کے لیے کچھ تو اتنے دلچسپ اور پر مزاح تھے کہ ہنسی چھوٹ گئی :p
چلیں یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کون پہلے اکتاتا ہے۔۔۔
آپ،@نایاب بھائی اور مہ جبین بہنا جتنی جلدی اور بغیر کسی بے زاری کے اتنی تفصیل سے جوابات دے رہے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ ہم ہی تھک جائیں گے لیکن ابھی برگ حنا کے سوالات ہیں انتظار میں اس لیے میں ابھی کوئی سوال نہیں پوچھ رہی
:?:محفل کو جوائن کرنے کے بعد خود میں کیا واضح چینجز محسوس کرتے ہیں
بہت اچھا سوال ہے۔۔۔ محفل کو جوائن کرنے کے بعد سے اب تک مجھے یہ تبدیلی محسوس ہوئی ہے کہ پہلے جن باتوں پر غصہ آجایا کرتا تھا اور ترکی بہ ترکی جواب دینے پر طبیعت کو مائل پاتا تھا، اب اس رحجان میں خاصی کمی واقع ہوچکی ہے (یہ میرا ذاتی خیال ہے، محفلین کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے ):D


ہاہاہا
جبکہ میرے ساتھ اب الٹا معاملہ ہے میں پہلے بہت برداشت سے کام لیتی تھی اب آنکھ کے بدلے آنکھ اور ہاتھ کے بدلے ہاتھ پر یقین رکھتی ہوں :p

ایک دو لوگ ہیں جن کے متاثرین میں شامل ہوں نام نہ ہی پوچھیں تو بہتر ہے
جی بالکل سہی کہا ورنہ انکے مغرور ہونے کے چانسز ہیں:D
بہت بہت شکریہ اتنی جلدی اور اتنی تفصیل سے اتنے دلچسپ جوابات دینے کے لیے
 

تعبیر

محفلین
ہیروئن کوئی بھی ہو ، لیکن پلیز ولن کا نام مت پوچھنا
میں پہلے ہی اچھا خاصا بدنام ہوں
ہاہاہا
اف غالب آج تو اتنا ہنسایا ہے کہ توبہ
ویسے آجکل کی موویز میں ولن کا رول زیادہ اسٹرونگ ہوتا ہے اور ہیرو ہی ولن کا رول کر رہے ہیں :p
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہاہاہا
جبکہ میرے ساتھ اب الٹا معاملہ ہے میں پہلے بہت برداشت سے کام لیتی تھی اب آنکھ کے بدلے آنکھ اور ہاتھ کے بدلے ہاتھ پر یقین رکھتی ہوں :p

نقالوں سے ہوشیار رہیے
ساری اردو محفل چھوٹے غالب کے سٹائل چوری کرنے میں مگن پائی گئی

جی بالکل سہی کہا ورنہ انکے مغرور ہونے کے چانسز ہیں:D
پہلے کونسا کوئی کسر چھوڑی ہوئی ہے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہاہاہا
اف غالب آج تو اتنا ہنسایا ہے کہ توبہ
ویسے آجکل کی موویز میں ولن کا رول زیادہ اسٹرونگ ہوتا ہے اور ہیرو ہی ولن کا رول کر رہے ہیں :p
چلیں اب اسی خوشی میں میرا انٹرویو روزِمحشر تک ملتوی کر دیا جائے
کیونکہ آپ کے موسلا دھار سوالات دیکھ کر مجھے اپنی تازہ تحریر لکھنی مشکل ہو رہی ہے
اور پیٹ میں مروڑ بھی اٹھ رہے ہیں
 

عثمان

محفلین
چونکہ پچھلے چھ صفحات اس ذکر سے خالی ہیں جو آپ سے کیا جانا چاہیے۔ اس لئے "نا پسندیدہ پوسٹر" کی مداخلت ناگزیر ہے۔ :grin:
شعر سے لے کر لچ تلنے تک ۔۔۔ سب کا تذکرہ ہوگیا۔ تصوف کا ذکر کیوں خالی ہے۔
آپ اہل تصوف ہیں۔ اسی حوالے سے ادھر جانے جاتے ہیں۔ تصوف اور عالم تصوف کے بارے میں اپنے کچھ تجربات کچھ مشاہدات شئیر کیجیے۔ :)
 
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار کے
حضور میرا تو یہ خیال تھا کہ ہمارے نام بقول شاعر
ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی برسر الزام ہی آئے
ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہمارا نام متاثرین میں ہوگا کیونکہ آپ کا قلم شاہد ہے جیسا کہ آپ نے کہا کہ اکھڑ پن کے مظاہرے اچھے نہیں لگتے تو جناب ہم تو کافی اکھڑ مزاج واقع ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دوسروں کو گھٹیا سمجھنے والے بھی۔۔۔ ۔۔پھر یہ پسندیدگی چہ معنی دارد؟؟؟؟؟
ایسی بات نہیں ہے بابا جی :)۔۔۔آپ جس چیز کو اپنا اکھڑپن سمجھ رہے ہیں ، ہم اسے کسی اور نظر سے دیکھتے ہیں۔۔۔بقول شاعر
خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آہی جاتی ہے:D
اور بقول چچا غالب۔۔۔
اس گلستاں میں نہیں حد سے گذرنا اچھا
ناز بھی کر تو باندازہءِ رعنائی کر۔۔۔۔
آپ جو کچھ کررہے ہیں وہ باندازہءِ رعنائی ہی لگتا ہے۔۔۔:D
 
چونکہ پچھلے چھ صفحات اس ذکر سے خالی ہیں جو آپ سے کیا جانا چاہیے۔ اس لئے "نا پسندیدہ پوسٹر" کی مداخلت ناگزیر ہے۔ :grin:
شعر سے لے کر لچ تلنے تک ۔۔۔ سب کا تذکرہ ہوگیا۔ تصوف کا ذکر کیوں خالی ہے۔
آپ اہل تصوف ہیں۔ اسی حوالے سے ادھر جانے جاتے ہیں۔ تصوف اور عالم تصوف کے بارے میں اپنے کچھ تجربات کچھ مشاہدات شئیر کیجیے۔ :)
آپ ہرگز "ناپسندیدہ پوسٹر" نہیں ہیں۔ اگر میری کسی پوسٹ سے آپ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہو تو دلی طور پر معذرت چاہتا ہوں۔ کبھی کبھی اختلاف ہوجاتا ہے کچھ باتوں میں لیکن آپ میرے لئے محترم ہیں۔پوسٹ ناپسندیدہ ہوسکتی ہے،پوسٹر نہیں:)۔
آپ نے لکھا ہے کہ میں اہلِ تصوف ہوں۔۔۔ایسی بات ہرگز نہیں ہے :) کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ۔۔۔(پوری دیانتداری سے یہ عرض کر رہا ہوں)۔۔۔ اقبال نے کہا ہے کہ
خرد نے کہہ بھی دیا لاالٰہ تو کیا حاصل
دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
چنانچہ دیانتداری سے یہ سمجھتا ہوں کہ ابھی یہ دل و نگاہ مسلماں نہیں ہوئے۔۔۔چنانچہ کچھ بھی نہیں۔ خصوصاّ اہلِ تصوف میں سے تو ہرگز نہیں۔۔۔۔ البتہ اہلِ تصوف سے محبت ضرور کرتا ہوں۔۔۔
ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے
دشنام تو نہیں ہے یہ، اکرام ہی تو ہے
اورکوئی خاص تجربات و مشاہدات نہیں ہیں، بس یہی ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے، اہلِ تصوف کی باتوں، انکے احوال، انکے ملفوظات، اقوال اور عارفانہ نکات سے بہت دلچسپی رہی ہے اور انہی لوگوں کو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واسلم کے اخلاق اور علوم کاحقیقی وارث سمجھتا ہوں۔۔بس یوں سمجھ لیجئے کہ انکو، بہ نسبت انکے مخالفین کے، زیادہ پسند کرتا ہوں۔ اور یہ میری نظر میں اُن سے بہتر ہیں۔ :)۔۔۔یہ علیحدہ بات ہے کہ ایسے لوگ نادر و نایاب ہیں۔ متصوفین تو بیشمار ہیں لیکن صوفی خال خال ہی ملتے ہیں۔
سوال کیلئے بیحد شکریہ:)
 
کچھ الٹے سیدھے سوالات کے ساتھ حاضر ہوں اگر کوئی لفظ بارِ خاطر ہوا تو میری کج فہمی سمجھ کر معاف کر دیجئے گا پلیز
شرمندہ مت کیجئے پلیز۔۔۔
1: زندگی کا کوئی ناقابلِ فراموش واقعہ
یہ اوپر گذر چکا ہے :)
2: آپ کیا بننا چاہتے تھے زندگی میں ؟
کچھ بھی نہیں۔ ایسی کوئی پلاننگ کبھی نہیں کی۔ بس لمحہءِ موجود میں جو جو آپشنز زندگی سامنے لاتی رہی، ان میں سے کسی نہ کسی کو اپنے مزاج، حالات ، ضروریات اور اپنی سمجھ کے مطابق چنتا رہا ہوں۔ اسی طرح زندگی گذر ہی ہے۔
3: آپ جو بن گئے ہیں یعنی زندگی اور مقدرنے جو بنا دیا ہے آپ اس سے کس قدر مطمئن ہیں؟
الحمدللہ۔۔بیحد مطمئن ہوں دیانتداری کی بات تو یہ ہے کہ زندگی نے مجھے جو کچھ دیا ہے، میں اسکے لئے خود کو اتنا اہل نہیں سمجھتا ۔بس یوں سمجھ لیجئے کہ کسی دعوت میں اگر آپ مدعو نہ ہوں ، لیکن کوئی مہمان آپکو اصرار کرکے اپنے ساتھ لیجائے اور آپ اس دعوت میں ایک طفیلی کی حیثیت سے شریک ہوجائیں۔۔کچھ ایسا ہی خود کو سمجھتا ہوں۔ یعنی ہمیں زندگی میں جو کچھ ملتا ہے، اس کابہت بڑا حصہ محض دوسروں کے طفیل دوسروں کے صدقے ملتا ہے۔۔اسے اپنا حق نہیں سمجھ لینا چاہئیے۔ کچھ ایسی ہی کیفیت اپنی بھی ہے۔
4: زندگی کو ایک لفظ میں بیان کیجئے
Self Disclosure۔۔۔۔۔
یہ ہے مقصدِ گردشِ روزگار۔۔
کہ تیری خودی تجھ پہ ہو آشکار
5: محبت کو ایک لفظ میں بیان کیجئے
اپنے آپ کو دوسروں میں دیکھنا(یا دوسروں کو اپنے آپ میں دیکھنا)۔۔۔یعنی بس ایک کو دیکھنا۔۔۔معذرت چاہتا ہوں کہ یہ لفظ کی بجائے جملہ ہوگیا :)
6: کوئی خواہش جو بھی تک ناآسودہ ہو؟
مکانی ہوں کہ آزادِ مکاں ہوں؟۔۔۔۔
جہاں میں ہوں کہ خود سارا جہاں ہوں؟
وہ اپنی لامکانی میں رہیں مست۔۔۔۔۔
مجھے اتنا بتادیں میں کہاں ہوں !!!!!!
7: اگر آپ کے پاس بہت سارا پیسہ آجائے تو آپ اسے کس مسرف (مصرف)میں لائیں گے؟
ایک بین الاقوامی معیار کا ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بناؤں گا جہاں سے ملک کے بیشمار نوجوان بہت کم اخراجات سے بہترین فنی تربیت پا کر اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔۔۔(خواب دیکھنے میں کیا حرج ہے :D)
8: اگر زندگی ایک بار پھر مل جائے تو ایسا کیا ہے جو دوبارہ نہیں کرنا چاہیں گے؟
ہر وہ کام جسے کر کے ندامت ہوئی۔۔۔
9: اور ایسا کیا ہے جس کے لیے آپ دوبارہ زندگی پا کر خوشی محسوس کریں گے؟
چاہئیے اچھوں کو جتنا چاہئیے
وہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہئیے
10: کیسا مزاج رکھنے والے لوگوں کو آپ دوست بنانا پسند کرتے ہیں؟
وہ لوگ جو حسّاس ہونے کے ساتھ ساتھ فعّال بھی ہوں، جن سے inspiration ملتی ہو۔
 
Top