انٹرویو چائے محسن وقارعلی کے ساتھ

ایسا نہیں کہتے یار :cautious: انسان زندگی میں کئی موڑ دیکھتا ہے یہ بات میرا اپنا تجربہ ہے سب کچھ کیا ہے لائف میں جاب نوکری پڑھائی فارغ بلکہ ملٹی جابز 2 بار پڑھائی چھوڑ کر دوبارہ پڑھائی :cautious:
کیا ایسا نہیں کہتے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
ٹکڑوں پر پلنا بھائی جان اور کیا ۔ ہر انسان کا اپنا نصیب ہے :(
یہ اتنی رونی صورت کیوں بنا رکھی ہے؟
لیکن یہ بھی اچھی بات نہیں کہ گھر والوں کو ہی کھاتے رہو۔جب اللہ نے ہاتھ پاؤں دیے ہیں تو خود بھی کچھ کرنا چاہئیے
 

عسکری

معطل
یہ اتنی رونی صورت کیوں بنا رکھی ہے؟
لیکن یہ بھی اچھی بات نہیں کہ گھر والوں کو ہی کھاتے رہو۔جب اللہ نے ہاتھ پاؤں دیے ہیں تو خود بھی کچھ کرنا چاہئیے
میں نے جوانی میں کبھی نہیں کھائی بچپن میں کھائی تھی اور آپ کر تو رہے ہیں نا ڈرامہ :grin: اب کہنا اتنے دانت کیوں نکل رہے ہیں ڈرامے پر :laugh:
 
اس میں وہ ہی جھوٹ ہے جو آپ نے کہا ہے :laugh:
اب بھاگوں یہاں سے ،،زبیر بھائی کا دھاگہ خراب ہورہاہے
واللہ اس میں کوئی جھوٹ نہیں۔
ہم عشق و محبت کے معاملے میں مُنّے سے اتنا ہی پیچھے ہیں جتنا پاکستان امریکہ سے(ترقی کے لحاظ سے):)
واقعی دھاگہ خراب ہورہا ہے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تو میں نے کونسا خود "اپلائی" کیا تھا:eek:
میں بھی تو پھانسا گیا ہوں:cry:
اب مزہ آئے گا۔
ذرا قتیل شفائی کے شعر پر سرقہ کرنا میری طرف سے:daydreaming:
واہ۔۔۔ہم اس سرقہ کے مرتکب کیوں ہوں۔ گرہ لگائی جا سکتی ہے لیکں سرقہ نہیں کیا جا سکتا۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محسن وقار علی بھائی
یہ رہے میرے سو سوال

1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
 
محسن وقار علی بھائی
یہ رہے میرے سو سوال
۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
پاکستانیوں سے بات ہو رہی ہو تو "ڈنڈا " اٹھا کے

2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟

جن کے دل کالے ہوتے ہیں ان کی زبان بھی کالی ہوتی ہے

3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟

جب ہوا چل رہی ہو اس وقت

4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟

ویسے ہی جیسے عام صفائی کی جاتی ہے، جھاڑو سے

5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟

یہ تو تمہیں ہی پتہ ہو گا کہ اس ڈش کے موجد بھی تم ہو

6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟

زیادہ چاکلیٹ کھانے سے

7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟

لوٹا

8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟

ہیلو بڑے بھائی جان

9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟

فول ہی اکثر بھول جاتے ہیں

10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟

جب "انار" ڈاہڈا سوہنا ہو تو ہونا ہی پڑتا ہے بھائی

11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟

ایسے سوالوں کا جواب دیتے وقت

12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟

جیسے پاکستانی سیاہ ست دان تیرتے ہیں

13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟

اسے ڈر لگتا ہے نا اس لیے

14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟

جو وقت کی قدر نہیں کرتا

15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟

یمی ہوتا ہے

16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟

جہاں سے جلیبی میں شیرہ

17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟

برفی ،برفی ہے اور قلاقند،قلاقند

18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟

میرے جیسے نمک خوروں کے لیے

19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟

حفاظت کے لیے

20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟

ویسے ہی جیسے ان سوالوں نے کیا ہے میرا

21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟

دونوں جڑواں ہیں

22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟

کوہ کاف میں
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
پاکستان میں تو کرپشن کے سائز کا فرق ہوتا ہے

24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟

یہ تو کسی عینک لگانے والے کو ہی پتہ ہوگا

25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟

جب ناک کٹ جائے تو دوبارہ جوڑی جانے والی ناک ٹیڑھی ہو جاتی ہے

26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟

کوئی فرق نہیں

27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟

جب ناک گندی ہو تب

29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟

تاکہ ہندوستان کے نام سے پاکستان پر تنقید کریں تو فورا٘ انڈیا کے نام سے کہہ سکیں کہ ہم تو بچھڑے بھائِی ہیں اور پھر اگلے روز بطور بھارت اس کی تردید کر سکیں

30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟

ورائٹی کے لیے۔

31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟

کیونکہ وہ اب اتنے "بچے" ہوئے نہیں ہیں۔

32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟

میدان میں نہیں ہوتی، گھر میں ہوتی ہے

33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟

نمکین نہ ہوتا تو اب تک حضرت انسان اسے بھی ختم کر چکا ہوتا

34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟

جب محبوبہ کا باپ اس کے ساتھ نظر آئے

35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟

جنس کا

36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟

ہوتا تھا۔غم غلط

37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔

اس کے سر پر

38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟

"آئس ایج ٹو" میں تو درخت سے لٹک کر سوتا ہے

39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟

خاص خبریں "خاص" لوگوں کی ہوتی ہیں جبکہ عام خبریں "عام" لوگوں کی

40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟

سب عقلمند بھوکے مر جاتے

41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟

دیتا ایک زور کا ہاتھ ساری ساری رات باتیں کرنے والوں کو

42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟

مریخی مٹی

43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟

ظاہر ہے کہ دُم دار ستارے کی

44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟

انسانوں نے ہی کیا ہو گا

45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟

تصویر لینا

46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟

وہی فرق جو لگانے اور پینے میں ہے

47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟

90 درجے کا

48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟

جب ایسے سوالوں کا جواب دینا پڑے

49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟

پرندوں کو دیکھ کر

50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟

کیونکہ اس کے دیکھنے کا ٹائم ہی رات کا ہے

51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟

پھل

52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟

کہاں ہوتا ہے۔سیانا ہوتا تو گھڑے میں پتھر ڈالنے کی بجائے "اسٹرا" سے پانی پی لیتا

53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟

اس کے بالکل سامنے سے جہاں سے کڑوی چھری ملتی ہے

54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟

پرانے زمانے کا ۵۲-بی کہلاتا

55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟

پیر

56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟

حجم" ح" سے اور وزن "و" سے شروع ہوتا ہے

57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟

ہوا بے وزن جو ہوتی ہے

58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟

شب فراق سےتھوڑی سی کم

59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟

پاکستانیوں کو تو کسی وجہ کی ضرورت نہیں پڑتی

60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟

کچھ چیزیں بلاوجہ ہی بن جایا کرتی ہیں

61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟

بدمزہ

62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟

گیلے اور خشک کا

63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟

بقول عینی کے کوئی فرق نہیں کہ دونوں ہی "لائن" ہیں

64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟

اپنی فطرت کی وجہ سے

65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟

ذرا کان ادھر لانا اپنا۔ابھی عملی طور پر کرکے دکھا دیتا ہوں

66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟

خارش ہونے لگتی ہے نا پھر بعد میں اس سے بچنے کے لیے

67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟

تاکہ جب زندگی کی دوڑ میں بھاگتے بھاگتے تھک جائیں تو کچھ آرام کر لیں

68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟

گلاب جامن میں

69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

پھیکا

70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟

ٹنڈے تم سے نہیں بلکہ تم ٹنڈوں سے بھاگتے ہو

71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟

وہی جو لڈو کا لوڈو سے ہے

72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟

بل کھود رہا تھا

73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟

ڈرامے دیکھے جاتے ہیں جبکہ ڈرامے بازی کی جاتی ہے

74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟

صرف کشمیری چائے کا رنگ ایسا ہوتا ہے

75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟

ناممکن ہے۔شادی کے بعد ہر شیر بلا بن جاتا ہے

76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟

میں تو اپنے بھائی کی ڈرل مشین سے سوراخ کرکے دیکھ لوں گا

77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟

اسے تو صرف میڈیکل سٹوڈنٹز کی ٹیبل پر ہی آرام ملتا ہے۔ہمیشہ کا آرام

78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟

وہ جوشاندہ پیتی ہے

79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟

زمین بھی تو گول ہے

80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟

چرند چرتے ہیں اور پرند اڑتے ہیں

81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟

سب سیاست دانوں کے محلات روشن رہ سکیں

82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟

ایسا آپ کی طرف ہوتاہو گا ۔ہماری طرف تو سیدھی ہی چلتی ہے

83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟

پھر آپ کو ہر وقت ٹوپی پہننی پڑتی

84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟

بالکل ویسی جیسی اونٹنی کی ہوتی ہے

85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔

میں کوئی چڑیا گھر میں ملازمت کرتا ہوں جو مجھے معلوم ہو

86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟

صرف ایک

87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟

C

88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟

پرایا مال جو ہوتا ہے

89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟

ظاہر ہے کہ دھوبن

90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟

کمائیں گے تو خرچ بھی کریں گے

91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟

"سچی بات جھوٹے کی زبانی" والے فارمولے سے

92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟

جس کے ہاتھ آئے اس کی

93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟

یہ تو عینی سے پوچھنا پڑے گا

94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟

جب دل سیاہ ہوتا ہے تو خون سفید ہو جاتا ہے

95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟

کیونکہ پاکستانی "ویلے" جو بہت ہیں

96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟

یہ سوال تو میں نے پڑھا تھا لیکن بھول گیا۔ہائے میری غائب دماغی
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
سمندر میں ڈال
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
کسی دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
ظاہر ہے کہ کتاب میں
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
جیسے آپ نے کھایا میرا۔اتنے سوال کرکے
 

تعبیر

محفلین
مزید سوالات کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ چلتا رہے
حسیب نذیر گِل تعبیر نایاب بھائی
زحال ایک ہی دن میں اس تھریڈ کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا
اب پڑھنے کا بھی ٹائم تو دیں نا پلیزز

پلیززز زحال انکی فرمائش بھی پوری کر دیں پلیز اور ان کے کہا کا مان رکھ لیں :)
ارےےےے میں نے اس والے طبقے کو سوچ کے نہیں کہا تھا۔۔۔ ۔:yin-yang: اور اگر طبقے ہوں بھی تو کہیں کوئی برائی بھی نہیں ہے اگر منصفانہ طریقے سے چلیں میرا اپنا خیال ہے یہ ۔ پتا ہے مجھے یہاں سب برابر ہیں اب اگلا انٹرویو میرا :p
 
آٹھ اگست 1986۔شناختی کارڈ پر 9 اگست درج ہے۔اسٹار "اسد" یعنی کہ "لیو"



پرائیویٹ ایف اے



گھر والوں کو



ہستیاں۔ماں اور بھائی



شاید یہاں "فارغ وقت" مراد ہے۔انٹرنیٹ سرفنگ،کتابیں پڑھنا،کرکٹ کی ہسٹری کھنگالنا



کل کس نے دیکھا:rolleyes:



مزاج کے خلاف ہونے والی بات پر۔اپنے اردگرد ہونے والے مظالم دیکھ کر



بچپن میں عید۔اب کوئی نہیں



میں اتنا "سخن ور" کہاں کہ شاعروں کو پسند کر سکوں(شاعرات کی بات البتہ الگ ہے):p:p



شفیق الرحمن،محی الدین نواب،طاہر جاوید مغل۔



یہ تو سوچنے والا کام ہے یہ ہم سے بھلا کہاں ہو سکے گا:(



ویڈیو گیم میں "نیڈ فار سپیڈ موسٹ وانٹیڈ" اور ریسنگ گیمز۔
کھیلوں میں تو بتانے کی ضرورت ہی نہیں ہے:rolleyes:



ٹام ہینکس،لیونارڈو ڈی کیپریو،میکالی کالکن،عامر خان،ریچل وائز،انوشکا شرما،
"ہاؤ آئی میٹ یور مدر" کی مکمل کاسٹ



سفید اور سرخ گلاب



گرے،آف وائٹ،لائٹ بلیو



ہوم الون 1 اور ہوم الون 2



فل ٹائم بے پرواہ:)



خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو



میں اتنا آگے نہیں سوچا کرتا۔پہلے مل جائیں،باقی باتیں بعد میں سوچی جائیں گی



تقریباً سب انسان مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کسی کا "کردار" جانچنا چاہتے ہیں تو اسے "طاقت" دے دیں۔ابراہم لنکن۔
یہ میرا اپنا ترجمہ ہے۔اصل اقتباس یہ رہا:"Nearly all men can stand adversity, but if you want to test a man's character, give him power."

9giy35.gif



عاطف بٹ۔

اس بات کا انحصار تو آفر ہونے والے رول پر ہو گا۔
آپس کی بات ہے کہ اصل انحصار تو اس بات پر ہو گا کہ وہ میرے ساتھ سپر ہیروئن "کس" کو لیتے ہیں;)

ہر برائی میں وزیرستان والوں کا ہاتھ ہوتا ہے:)

(1) گوشت کھائے بنا



عسکری ۔ارے بھئی آرمی کی اپنی "ٹور" ہوتی ہے۔اصلی حکمرانوں میں سے ایک کی زندگی گزارنے کا اپنا ہی لطف ہو گا کہ میں اپنے مزاج سے ہٹ کر صرف ایک دن کے لیے سب لوگوں کو "بلڈی سولین" سمجھ لوں گا اور یوں میری گردن میں بھی سریا فٹ ہو جائے گا
نوٹ:یہ "صرف" اسی صورت میں ممکن ہو گا کہ اگر عمران کی پوسٹنگ کہیں "سیاہ چن"وغیرہ نہ ہو تو:rolleyes:
بڑے بھیا آپ نے تمام سوالوں کے درست جواب دیئے ہیں اس لیے آپ کو 100 میں 100 نمبر دیئے جاتے ہیں۔:)
 
Top