پی ڈی ایف ٹھیک نہیں بن رہی

طوطا، طُوطی اور توتا تینوں اردو میں استعمال ہوتے ہیں اور "نقار خانے میں طوطی کی آواز" ایک محاورہ ہے جو قدما نے ایسے ہی استعمال کیا ہے اور ہم ٹھہرے مقلدین:)

بی بی سی کا کاپی رائٹ فونٹ "اردو نسخ ایشیا ٹائپ" شاید اوپن ٹائپ نہیں (واللہ اعلم بالصواب) اور یہی وجہ ہے کہ اس کی پی ڈی ایف تصویری شکل میں بنتی ہے یعنی اس میں سرچ کی سہولت میسر نہیں لیکن میری رائے میں تو بی بی سی کے اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو بھاڑ میں جھونک دینا بہتر ہے کہ اب تو سینکڑوں اوپن ٹائپ اردو فونٹ موجود ہیں لہٰذا اگر ایشیا ٹائپ میں سرچ نہیں بھی کر سکتے تو کرنا ہی کیا ہے اس فونٹ کا؟ اس کے نعم البدل کے طور پر نفیس ویب نسخ موجود ہے۔
معلومات میں اضافہ کرنے کا شکریہ۔ یقینا میرے لئے نئی معلومات ہے طوطا طوطی اور توتا۔ اب تو محاورہ بھی یاد ہوجائے گا۔ مذاق میں تو معلومات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ میرا بھی ایک نسخ فونٹ ہے جو تمام عربی کے اندر زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے بس سستی سے فراغت مل جائے تو اس کو جاری کرتا ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین

آپ سستیوں سے جلد از جلد فراٍغت حاصل کیجیے کہ آپ سے صرف نسخ ہی نہیں کچھ اور بھی جاری کروانا ہے ہم نے۔:)
 
ہادی

محفلین
فاتح بھائی میرے پاس م س ورڈ 2003 ہے اس کیلیئے ایڈ آن ہے تو بتائیے۔
یہ بتائیے کہ ان پیج میں لکھی عبارت کی پی ڈی ایف کیسے بنتی ہے۔اگر پہلے طریقہ کار بتا یا جا چکا ہے تو لنک بتائیے ؟
 
arifkarim

معطل
فاتح بھائی میرے پاس م س ورڈ 2003 ہے اس کیلیئے ایڈ آن ہے تو بتائیے۔
یہ بتائیے کہ ان پیج میں لکھی عبارت کی پی ڈی ایف کیسے بنتی ہے۔اگر پہلے طریقہ کار بتا یا جا چکا ہے تو لنک بتائیے ؟

بھائی ورڈ 2003 کا پی ڈی ایف ایڈ آن موجود نہیں ہے!
انپیج میں بھی پی ڈی ایف ایسے ہی پرنٹ کرکے نکال سکتے ہیں!
 
Top