پی ڈی ایف فارمیٹ میں ای بک

فاتح

لائبریرین
جناب میں قریباً تمام مشہور پی ڈی ایف پبلشرز پرنٹرز کو نستعلیق فانٹس پر ٹیسٹ کر چکا ہوں۔ آپ نستعلیق فانٹس میں بنائی گئی پی ڈیف ایف کو سرچ نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ یہ فانٹ ایمبڈ کرتے وقت اسکی انکوڈنگ خراب کر دیتا ہے!
البتہ یونیکوڈ میں نستعلیق ہونے کے فوائد تو یہاں گنوائے نہیں جا سکتے۔ پبلشنگ میں سب سے زیادہ فائدہ یہ ہوا ہے کہ ورڈ وغیرہ میں سیدھا بک مارکس کیا جا سکتا ہے۔
میں نے صرف آفس 2007 کے ایڈ ان سے ہی بنائی تھی اور اس میں تقریباً 80 تا 90 فی صد الفاظ تلاش کیے جا سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ابن سعید: آپکی تحقیق سے متفق ہوں ۔ میں بھی اسی نتیجہ پر پہنچا تھا۔ یہ مسئلہ کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فانٹس میں بھی ہوتا ہے!
 

فاتح

لائبریرین
یہ لیجیے جناب اس فائل کو ڈاؤن لوڈ کر کے ٹیسٹ کیجیے۔ اس میں صرف 80 تا 90 فی صد نہیں بلکہ 98 تا 99 فی صد الفاظ کو درست طور پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔

ایک دیسی ٹوٹکا: ایکروبیٹ ریڈر میں وہ الفاظ جنھیں تلاش نہیں کیا جا سکتا با آسانی شناخت کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے تمام متن سیلیکٹ (کنٹرول اے:)) کیجیے، اب جن الفاظ کی سیلیکشن بیس لائن سے اوپر ہو رہی ہے انھیں ایکروبیٹ ریڈر تلاش نہیں کرے گا جب کہ باقی تماااااااااااااااااااااااااام الفاظ کو تلاش کرنے پر آپ کو براہ راست ان تک لے جائے گا۔
مثلاً اس ٹیسٹ فائل کے صفحہ اول میں صرف تیرہ (13)، صفحہ دوم میں صرف دو (2) اور صفحہ سوم میں صرف تین (3) الفاظ ایسے ہیں جنھیں تلاش نہیں کیا جا سکتا۔
 

فاتح

لائبریرین
ایک اور حیرت انگیز تجربہ جو مجھے ابھی ہوا وہ یہ ہے کہ میں نے جس فائل کو ابھی اپلوڈ کر کے اس کا ربط دیا تھا وہ جمیل نوری نستعلیق میں بنائی تھی۔ اب میں نے وہی متن نفیس نسخ 2 میں بھی بطور پی ڈی ایف محفوظ کیا اور حیرت انگیز ترین بات یہ سامنے آئی کہ نسخ میں ہونے کے باوجود پی ڈی ایف کی سرچ یوٹیلٹی ان الفاظ اس فائل کے متن میں بھی تلاش نہیں کر پاتی جنھیں جمیل نوری نستعلیق میں نہیں کر پائی تھی۔

میں تو دوبارہ اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ایم ایس آفس 2007 کے ساتھ مائکرو سافٹ کا "سیو ایز پی ڈی ایف" ایڈ ان (کم آپشن ہونے کے باوجود) بہترین نتائج دے رہا ہے۔

اگلا تجربہ میں ابن سعید صاحب کی پی ڈی ایف کے متن کو اس ایڈ ان کے ساتھ پی ڈی ایف میں محفوظ کر کے نتائج دیکھنے لگا ہوں۔ اور اس فائل کو بھی اپلوڈ کر دوں گا۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ فاتح۔ میں‌نے اسی قسم کے تجربات پاک نوری نستعلیق میں‌بھی کروائے تھے۔ چونکہ اسکا بیس فانٹ نستعلیق نما ہے اسلئے وہاں سو فیصد سرچنگ ممکن تھی۔۔۔ خیر یہ نتیجہ بھی برا نہیں‌ہے۔ ذیل میں پی ڈی ایف سے متن ورڈ میں کاپی:
b114.gif
ناظرین نوٹ کریں کہ جو الفاظ ورڈ میں درست ظاہر ہو رہے ہیں یہی پی ڈی ایف میں سرچ ہوتے ہیں! ;)
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
پچھلے مراسلے کے متن کی ایک عدد پی ڈی ایف منسلک کر رہا ہوں جو کہ لینکس پر اوپن آفس میں بنائی ہے۔ جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں۔ سائز کافی چھوٹی ہے۔ لینکس میں اسموتھ رینڈرنگ کے باعث فانٹ ویسے بھی زیادہ خوبصورت دکھتے ہیں۔ سرچنگ کے حؤالے سے میرا تجربہ یہ ہے کہ علیحدہ کیریکٹرز سے بنے الفاظ کی تلاش میں کوئی مسئلہ نہیں مثلاً "اور" "دو" وغیرہ۔ لیکن کاملیکس لگیچر میں تلاش نہیں ہو پا رہی۔ مثلا "فانٹ" "نستعلیق" وغیرہ۔ ویسے ایک چیز اور ہے جو مشاہدے میں آئی ہے وہ یہ کہ ایکروبیٹ ریڈر کے لینکس ورژں میں آپ کوچھ علیحدہ حروف جو تلاشیں تو ہو جن جن الفاظ میں شامل ہوتے ہیں وہ سارے ہی تلاش کرنے ہر ہائیلائٹ ہوتے ہیں۔ مثلاً "ان" لکھ کر تلاش کرنے پر "ان" "انتظار" "انڈیکسڈ" "کرانے" وغیرہ ہائلائٹ ہوئے جبکہ "بنانے" نہیں ہوا۔
یہ فائل دیکھیے گا۔ اس کا متن بھی بعینہ وہی ہے اور فونٹ بھی جو آپ کی فائل کے ہیں مگر یہ مائکرو سافٹ آفس 2007 کے "سیو ایز پی ڈی ایف" ایڈ ان کے ذریعے محفوظ کی ہے۔
مسرت انگیز خبر یہ ہے کہ اس میں سوائے "ایمبیڈ" اور انڈیکسڈ" کے دو الفاظ کے باقی تمام الفاظ کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔
گو کہ اس فائل کا حجم زیادہ ہے، شاید یہ ایڈ ان جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی تمام معلومات کو اپنے اندر ایمبیڈ کر لیتا ہے مگر فونٹ انفارمیشن تو ایک بار ہی محفوظ ہو گی لہٰذا بڑی فائلوں کے لیے حجم کی نسبت گھٹتی جائے گی۔
 

arifkarim

معطل
بہت خوب فاتح بھائی! جو دو الفاظ سرچ نہیں ہو رہے، وہ اسلئے کہ انکا لگیچر موجود نہیں بلکہ کیریکٹر کی بیس پر کام کر رہے ہیں۔ آپ یہی متن ذرا علوی نستعلیق یا فیض‌نستعلیق میں‌بھی چیک کریں۔ اسکے بعد کیریکٹر بیسڈ پاک نستعلیق و نفیس نستعلیق میں بھی ایک ایک کاپی بنا کر پوسٹ کردیں۔ مسئلہ مل چکا ہے! :)
b116.gif
اسی فائل کا ورڈ کاپی / پیسٹ میں نتیجہ :
b117.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بہت خوب فاتح بھائی! جو دو الفاظ سرچ نہیں ہو رہے، وہ اسلئے کہ انکا لگیچر موجود نہیں بلکہ کیریکٹر کی بیس پر کام کر رہے ہیں۔ آپ یہی متن ذرا علوی نستعلیق یا فیض‌نستعلیق میں‌بھی چیک کریں۔ اسکے بعد کیریکٹر بیسڈ پاک نستعلیق و نفیس نستعلیق میں بھی ایک ایک کاپی بنا کر پوسٹ کردیں۔ مسئلہ مل چکا ہے! :)
آج ایک مرتبہ پھر "یوریکا" کا نعرۂ مستانہ لگانے کو جی چاہ رہا ہے۔:laughing:
ابھی کرتا ہوں۔
 

فاتح

لائبریرین
اس نعرہ مستانہ کے لئے ایک اور دھاگہ شروع کیا جائے۔ :grin: :grin: :grin: :grin: :grin:
حضور! مجھ پر تو اس قدر وجد طاری تھا کہ عالمِ مستی میں غرق دھمال ڈالنے میں مصروف تھا اور آپ کے اس مراسلے کی جانب دیکھ ہی نہ پایا۔
یوں بھی شگفتہ بہن نے جو سوال اٹھایا تھا یہ تمام مراسلے اسی کے محور پر گردش کر رہے ہیں۔
اب تک کے تجربات اور ان کے نتائج کے مطابق اردو پی ڈی ایف کے حوالے سے میسر فونٹس میں سے "جمیل نوری نستعلیق" جب کہ مائکرو سافٹ آفس 2007 اور اس کا "سیو ایز پی ڈی ایف" ایڈ ان کا مجموعہ بطور اطلاقیہ موزوں ترین ثابت ہوئے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
حضور! مجھ پر تو اس قدر وجد طاری تھا کہ عالمِ مستی میں غرق دھمال ڈالنے میں مصروف تھا اور آپ کے اس مراسلے کی جانب دیکھ ہی نہ پایا۔
یوں بھی شگفتہ بہن نے جو سوال اٹھایا تھا یہ تمام مراسلے اسی کے محور پر گردش کر رہے ہیں۔
اب تک کے تجربات اور ان کے نتائج کے مطابق اردو پی ڈی ایف کے حوالے سے میسر فونٹس میں سے "جمیل نوری نستعلیق" جب کہ مائکرو سافٹ آفس 2007 اور اس کا "سیو ایز پی ڈی ایف" ایڈ ان کا مجموعہ بطور اطلاقیہ موزوں ترین ثابت ہوئے ہیں۔
میں بھی اسی نتیجہ پر پہنچا ہوں۔ نسخ کیلئے کوئی سا بھی اچھا سا فانٹ لے لیں ۔ انپیج 3،02 کے فانٹس سب ٹھیک چلتے ہیں۔
بہر حال نستعلیق کے ہوتے ہوئے اردو کیلئے نسخ استعمال کرنا ونڈوز ہوتے ہوئے ڈاس استعمال کرنے جیسا ہے!
 
Top